Friday, 05 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Saqib
  4. Divine Code Aur Speed Learning (2)

Divine Code Aur Speed Learning (2)

ڈیوائن کوڈ اور سپیڈ لرننگ (2)

پچھلے کالم کو پڑھ کر بہت سے دوستوں نے اپنا ڈیوائن کوڈ نکالا اور ساتھ ہی یہ فرمائش بھی کی کہ کچھ مزید تفصیلات بھی بیان کی جائیں۔ تو چلیں، اپنے آپ کو جاننے کے اس سفر کو مزید گہرائی میں جا کر سمجھتے ہیں۔

ایک نمبر کے ڈیوائن کوڈ کو سمجھنے کے لیے شاہد آفریدی کو ذہن میں لے کر آئیں۔ غیر مستقل مزاج لیکن مقدر کا دھنی ان کا ڈیوائن کوڈ بھی ایک ہے تجزیہ یہ بتاتا ہے کہ اپنے مزاج کی وجہ سے ان کا کیریئر ایک دو سال سے آگے نہیں بڑھنا چاہیے تھا۔ لیکن اپنے لکی نمبر کی وجہ سے انہوں نے دہائیوں تک کرکٹ کی دنیا پر راج کیا۔

اس نمبر کے حامل لوگ حوصلہ نہیں ہارتے، فائٹر ہوتے ہیں۔ جاوید چوہدری کی مثال کو نظر میں رکھیں۔

ان کے طاقتور مقدر کی وجہ سے آمدنی کے ذرائع خود بخود پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ اس نمبر کے نوجوانوں کو سی ایس ایس کا امتحان لازمی دینا چاہیے۔ کامیابی کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ کام آسانی سے کر لیتے ہیں۔ تخلیقی ہوتے ہیں اور مشکل فیصلے آسانی سے کر لیتے ہیں۔ پیدائشی لیڈر ہوتے ہیں۔

کیونکہ با اصول ہوتے ہیں۔ اس لیے دوستوں کی جگہ دشمن زیادہ پیدا کر لیتے ہیں۔

مختصرأ اس نمبر کا شخص اپنی تاریخ پیدائش کا فیض ساری زندگی کھاتا ہے۔

علم الاعداد میں یہ سب سے مضبوط نمبر جانا جاتا ہے۔

ویک پوائنٹس کی بات کریں تو احساس برتری کی وجہ سے غرور اور تکبر آجاتا ہے اور بہت سے لوگوں کو دشمن بنا لیتے ہیں۔

اپنی منزل کو پانے کے لیے خود غرضی پر اتر آتے ہیں اور دوسروں کو پیروں تلے کچل دیتے ہیں۔ کام میں دیر ہو جائے تو بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہیں فطری حساسیت کی وجہ سے جلد ناراض یا اداس ہو جاتے ہیں ہر کام میں ٹانگ اڑانے کا شوق ہوتا ہے اعلی منصب پر فائز ہونے کی وجہ سے بڑی پارٹیوں میں جاتے ہیں۔ شراب اور زنا کی طرف رجحان ہو سکتا ہے۔

اپنے افسران کے ساتھ ان کے تعلقات خراب رہتے ہیں۔

ایک نمبر ڈیوائن کوڈ والے لوگ مضبوط جسم، مضبوط دماغ، یاداشت کے حامل ہوتے ہیں۔

بہت زیادہ چست، پھرتیلے ہونے کی وجہ سے عام انسانوں کی نسبت زیادہ کام کر تے ہیں۔ اس لیے اعصابی کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ دل، ریڑھ کی ہڈی اور آنکھیں کمزور ہوتی ہیں۔ اکثر عینک لگاتے ہیں۔

بیماریوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔ کام کی زیادتی کی وجہ سے ڈپریشن میں بھی مبتلا ہو جاتے ہیں۔

مقدر کے ساتھ بہترین ذہانت کے مالک ہوتے ہیں۔ اکثر ان کی شادیاں امیر گھرانوں میں یا اعلی سرکاری افسران کے ہاں ہوتی ہیں۔ بیوی کو حکمرانی کے تحت رکھنا پسند کرتے ہیں۔ اس لیے ان کی بیویاں اگر ان کو دبا کررکھنے کی کوشش کریں تو سخت مزاحمت کرتے ہیں۔ بیوی کی جاسوسی سے چڑتے ہیں۔ ان کی شادی اکثر کامیاب ہوتی ہے۔

پرکشش ہوتے ہیں اس لیے ایک وقت میں کئی کئی خواتین ان کے پیچھے ہوتی ہیں۔

ایک عدد والی خواتین آسانی سے ڈاکٹر بن جاتی ہیں یا سی ایس ایس کر لیتی ہیں۔

زیادہ عقلمند ہونے کی وجہ سے مغرور ہو کر اپنا گھر تباہ کر لیتی ہیں۔ اپنی ذات کے سحر کی وجہ سے خاوند کی حکمرانی کو نہیں مانتیں۔ دعوت، پارٹیاں، بناؤ سنگھار کی شوقین ہوتی ہیں۔ بچپن میں ماں سے زیادہ قریب ہوتی ہیں۔

ایک نمبر کی مشہور شخصیات میں جاوید چوہدری، مریم نواز، شاہد آفریدی، مصباح الحق، لیاقت علی خان، سر شاہ نواز بھٹو، بل گیٹس اور ابن صفی شامل ہیں۔

دو نمبر کا ڈیوائن کوڈ رکھنے والے امن پسند، حساس اور صلح قائم رکھنے والے ہوتے ہیں۔ خیالی دنیا میں رہنے والے، دوسروں کی خاطر زندگی گزارنے والے، بزدلی کی حد تک امن پسند، مروت کا یہ عالم ہوتا ہے کہ قرضہ دے کر واپس مانگنے کی ہمت نہیں ہوتی۔ پردیس میں فیملی کے بغیر جا کر زندگی کے قیمتی سال گزارنے والے احباب کی اکثریت اسی نمبر پر مشتمل ہوتی ہے۔

شرمیلے ہونے کی وجہ سے اپنے خیالات کو عملی جامہ نہیں پہنا سکتے۔ فیملی سے جڑ کر رہتے ہیں لوگوں پر احسان کرتے ہیں دوسروں کے دکھ کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بہت زیادہ حساسیت کی وجہ سے مزاج میں نسوانیت ہوتی ہے جس کو ہم Pheminism کی اصطلاح سے یاد کرتے ہیں۔ جھگڑوں سے دور رہتے ہیں فنون لطیفہ میں دلچسپی ہوتی ہے۔

معمولی باتوں پر پریشان ہو جاتے ہیں۔ حساس طبیعت کی وجہ سے خلوت کو پسند کرتے ہیں۔ لوگوں کا رش ان کو خوفزدہ کرتا ہے۔ اس لیے تنہائی کو پسند اور ہجوم کو ناپسند کرتے ہیں۔ کاروباری اسرار و رموز کو سمجھتے ہیں۔

بہت مہمان نواز ہوتے ہیں لوگوں کو کھانا کھلا کر خوش ہوتے ہیں۔ جسمانی طور پر زیادہ مضبوط نہیں ہوتے اس لیے ہارڈ ورک سے جان چھڑاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ٹیلنٹ ہونے کے باوجود ایوریج لائف گزارتے ہیں۔ کیونکہ قرض دے کر پیسے واپس مانگنا ان کے لیے مشکل ہوتا ہے اس لیے اپنی دولت سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور مالی مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ویک پوائنٹس کی بات کریں شرمیلا پن اور ضرورت سے زیادہ حساسیت۔ عملی قدم اٹھانے میں بہت دیر لگاتے ہیں قوت فیصلہ کی کمی ہوتی ہے۔ خیالی دنیا میں اپنے خوابوں کے گھوڑے دوڑاتے رہتے ہیں۔ دوسروں کی مدد کرنے کی خواہش میں اپنے آپ کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ انھیں چاہیے کہ نو کہنے کا آرٹ سیکھیں۔ حساس طبیعت کی وجہ سے اعلی عہدوں پر پرفارم نہیں کر سکتے۔

بچپن سے صحت کے حوالے سے کمزور ہوتے ہیں۔ بچپن سے بدنظمی، وہم اور ڈپریشن مزاج کا حصہ ہوتا ہے۔ حساس اور منفی سوچ کی وجہ سے بیماری سے نکل کر دوبارہ بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ معدہ، موٹاپا اور شوگر کے مرض کا شکار ہوتے ہیں۔

کامیاب خاوند ہوتے ہیں رشتہ نبھانے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ خواتین گفتگو کی ماہر ہوتی ہیں۔ فضول خرچی نہیں کرتیں۔ بظاہر شرمیلی لیکن ان کی چھٹی حس تیز ہوتی ہے۔ خاوند کی بے وفائی کو معاف نہیں کرتیں۔ اہل محله سے اچھا سلوک کرتی ہیں۔ مخصوص مزاج کی وجہ سے سازشی لوگوں کا جلد شکار ہو جاتی ہیں ان کواپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔ ورنہ موٹاپے کا شکار ہو سکتی ہیں۔ اچھی بیوی ثابت ہوتی ہیں۔ شوہر کوخوش رکھنا جانتی ہیں۔

اس عدد کے مشہور لوگوں میں عارف علوی، احمد ندیم قاسمی، بشری رحمان، برائن لارا، مہاتما گاندھی اور سعادت حسن منٹو شامل ہیں۔

اب تین نمبر کے ڈیوائن کوڈ کو سمجھتے ہیں۔

وسیم اکرم اور انضمام الحق اسی نمبر سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کی لائف سے اس نمبر کو سمجھیں۔ انضمام سست مزاج ایکسرسائز نہ کرنے والا لیکن قسمت کی دیوی ہمیشہ مہربان رہی وسیم اکرم تنازعات کا شکار رہا۔ میچ فکسنگ کے الزامات لگے۔ کرکٹر محمد عامر سے موازنہ کریں تو وسیم اکرم کے تنازعات کی فہرست بہت لمبی ہے اور وسیم اکرم کو شوگر کا مرض بھی تھا۔ لیکن انضمام کی طرح قسمت کی دیوی وسیم اکرم کے ساتھ بھی رہی یعنی ایسے لوگ مسائل میں گھر بھی جائیں تو نکل آتے ہیں۔

بے نظیر بھٹو ایک ایسی شخصیت تھیں جنہوں نے صرف پاکستان کی سیاست ہی نہیں، بلکہ دنیا بھر میں خواتین کی قیادت کے تصور کو نئی جہت دی۔ ان کا ڈیوائن کوڈ 3 تھا اور اگر آپ ڈیوائن کوڈ 3 کی علامتی خوبیاں دیکھیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ کوڈ ان کے لیے ہی تخلیق ہوا ہو۔

تین نمبر کا ڈیوائن کوڈ تخلیق، اظہار کی علامت ہوتا ہے۔ بے نظیر بھٹو نے نوجوانی میں آکسفورڈ جیسے اداروں میں تعلیم حاصل کی جہاں ان کی تقریری صلاحیت، لیڈرشپ اور سیاسی شعور نے سب کو متاثر کیا۔

کوڈ 3 والے لوگ کبھی عام نہیں ہوتے صف اول میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ اپنی بات منوانے کی قدرتی صلاحیت ہوتی ہے حکم کی تعمیل کرانا جانتے ہیں بے نظیر بھٹو کی زندگی پر نظر دوڑائیں۔ ان کی تقریریں، ان کا لباس، ان کی موجودگی سب کچھ متوجہ کرنے والا تھا، کیونکہ کوڈ 3 والے لوگ صرف بات نہیں کرتے، وہ اپنی موجودگی سے اثر چھوڑتے ہیں۔

ڈیوائن کوڈ 3 والے لوگ فوج اور دیگر اداروں میں بڑی پوسٹوں تک جاتے ہیں خاموش، سنجیدہ اور خوددار طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ طویل ناکامیوں کے باوجود ہمت نہیں ہارتے۔

جیسے بیان کیا کہ پیدائشی طور پر خوش قسمت ہوتے ہیں اس لیے مشکلات سے آسانی سے نکل آتے ہیں۔ عورت اور جنس کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیتے چھوٹے سے کاروبار سے بڑا ادارہ بنا لیتے ہیں صحت قابل رشک نہیں ہوتی بیماری سے واسطہ پڑتا رہتا ہے قابل، شریف، مذہبی اور فیملی مین ہوتے ہیں۔

ویک پوائنٹس کی بات کریں تو وقت پر فیصلہ کرنے کی جگہ دیر کر دیتے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے کاموں میں خود کو الجھا دیتے ہیں۔ پیسہ آنے کے بعد خوش آمدیوں میں گر جاتے ہیں۔

قدرت کی طرف سے مضبوط جسم ملتا ہے۔ زیادہ کھانے کی وجہ سے شوگر، الرجی کے مریض بنتے ہیں نزلہ زکام، جسمانی درد، معدے کے مسائل ہو جاتے ہیں۔ زیادہ بھاگ دوڑ کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کے مریض بن جاتے ہیں

محبت میں تشہیر پسند نہیں کرتے۔ پارٹنرز کو خوش رکھتے ہیں۔ جیو اور جینے دو کی پالیسی پر چلتے ہیں۔

خواتین سفر میں رہنا پسند کرتی ہیں۔ اپنی اور شوہر کی دولت کو بے دردی سے خرچ کرتی ہیں۔ مزاج میں اتار چڑھاؤ ہوتا ہے۔ آرام سے نہیں بیٹھتیں کوئی کام نہ ملے تو گھر کی چیزیں ادھر ادھر کرتی ہیں ان کے گھر سجے ہوئے ہوتے ہیں۔ وفادار ہوتی ہیں۔ حرکت نہ کریں تو بیمار ہو جاتی ہیں۔ بے چین فطرت کی وجہ سے چھوٹی باتوں پر مشتعل ہو کر جھگڑا کر لیتی ہیں۔

تین عدد کی مشہور شخصیات میں بے نظیر بھٹو، بلاول بھٹو، چرچل، ابراہام لنکن، جاوید میاں داد اور ممتاز مفتی شامل ہیں۔

ڈیوائن کوڈ اور اسپیڈ لرننگ کے حوالے سے میری ایکسکلوسو ورکشاپ اگلے ہفتے لانچ ہو رہی ہے۔ آپ میرے واٹس ایپ نمبر 03009273773 پر رابطہ کرکے اپنے 09 سے 15 سال کے بچوں کو اس ورکشاپ کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

نیمورولوجی اور پامسٹری کی مدد سے آپ کے بچوں کی پرسنالٹی اور کیریئر گائیڈنس بھی اس ورکشاپ کا حصہ ہے۔

ڈیوائن کوڈز کی اس پاورفل دنیا کے بارے میں مزید جانیں گے اگلے کالم میں۔

(جاری ہے)

About Muhammad Saqib

Muhammad Saqib is a Mental Health Consultant with over a decade of experience in hypnotherapy, leadership development, mindfulness and emotional intelligence.

He is also a seasoned writer, having authored over 150 columns and a renowned book. Alongside his work as a corporate trainer, he actively researches, compiles and documents the success stories of remarkable Pakistani personalities through the lens of Mind Sciences.

If you know someone with an inspiring story worth sharing, you can refer them to him. Muhammad Saqib will personally interview them to document their journey.

For Mind Sciences Consultation and Sales Training, you can reach him via WhatsApp at 0300-9273773.

Check Also

Muhammad Yaqoob Quraishi (3)

By Babar Ali