Friday, 05 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Saqib
  4. Dil Ki Nahi Suni Gayi

Dil Ki Nahi Suni Gayi

دل کی نہیں سنی گئی

وہ کچھ اور کہہ رہی ہوتی ہے، وہ کچھ اور سن رہا ہوتا ہے۔

جی دوستو، دلچسپ جُملہ لگا، پاکستان کے زیادہ تر گھروں میں سُنا جانے والا جُملہ، چلیں بات کو اور گہرائی میں سمجھتے ہیں۔

گھروں میں چھوٹی چھوٹی باتیں جھگڑے کی شکل اختیار کر لیتی ہیں اور وجہ اکثر اظہار کے انداز کا فرق ہوتا ہے۔ عورت کا اظہار poetic ہوتا ہے، وہ جذبات میں رنگا ہوتا ہے جبکہ مرد کا انداز Factual اور منطقی ہوتا ہے۔

عورت جب دباؤ میں ہوتی ہے تو وہ اپنے جذبات شدت سے بیان کرتی ہے۔ اکثر وہ جذباتی بیان دیتی ہے جیسے: "تم کبھی میرے ساتھ نہیں ہوتے"، یا "سب کچھ بیکار ہے"۔

یہ جملے حقیقت نہیں، بلکہ احساسات کی جھلک ہوتے ہیں۔ مگر مرد ان جملوں کو حرف بہ حرف لے کر فوراََ "درست" کرنے یا دفاع کرنے لگتا ہے اور یہیں سے بات بگڑتی ہے۔

کچھ مکالموں کی مدد سے اس دلچسپ منطق کو سمجھتے ہیں۔ آپ ان جملوں میں آپ اپنے آپ کو دیکھ پائیں گے۔

1-

عورت: تمہیں میری پرواہ ہی نہیں

مرد: ایسا کیسے کہہ سکتی ہو؟ ہر روز تمہیں لینے آتا ہوں، تمہاری ہر بات سنتا ہوں

2-

عورت: تم تو ہمیشہ موبائل میں ہی گم رہتے ہو

مرد: ہمیشہ؟ ابھی تو بس دس منٹ ہوئے موبائل پکڑے ہوئے

3-

عورت: میں تو تمہارے لیے کبھی خاص نہیں رہی

مرد: کیا مطلب؟ میں نے تمہیں سالگرہ پر کیا تحفہ دیا تھا، بھول گئیں؟

4-

عورت: سب کچھ بیکار لگتا ہے

مرد: تو پھر کہہ دو تم زندگی سے خوش نہیں ہو؟

5-

عورت: تم کبھی میری بات نہیں سمجھتے

مرد: یہ بات صحیح نہیں ہے، میں ہر بار کوشش کرتا ہوں

6-

عورت: میرا کوئی بھی خواب پورا نہیں ہوا

مرد: تو وہ جو تم نے کورس مکمل کیا تھا، وہ خواب نہیں تھا؟

7-

عورت: تمہاری ماں کو میں کبھی اچھی نہیں لگی

مرد: یہ تم کیسے کہہ سکتی ہو؟ وہ تو ہر بار تمہارے ہاتھ کی تعریف کرتی ہیں

8-

عورت: ہر وقت میں ہی سمجھوتا کرتی ہوں

مرد: تو کیا میں کچھ نہیں کرتا؟ میں نے بھی تو بہت بار اپنی مرضی چھوڑی ہے

9-

عورت: میں بالکل اکیلی ہوں

مرد: کیا مطلب؟ میں تمہارے ساتھ نہیں ہوں کیا؟

10-

عورت: یہ رشتہ مجھے گھٹن دے رہا ہے

مرد: تو تم کہنا چاہتی ہو تم اب مجھ سے خوش نہیں ہو؟

11-

عورت: تمہیں میری تکلیف کبھی نظر نہیں آتی

مرد: کیوں نہیں آتی؟ کل تمہاری دوا خود لا کر دی تھی

12-

عورت: میں کبھی خوبصورت نہیں رہی تمہاری نظر میں

مرد: یہ تو سراسر زیادتی ہے، میں ہر بار کہتا ہوں تم بہت خوبصورت لگ رہی ہو

13-

عورت: کبھی کبھی دل کرتا ہے سب چھوڑ چھاڑ کر کہیں چلی جاؤں

مرد: کیا واقعی؟ کہاں جاؤ گی؟ کس کے پاس جاؤ گی؟

14-

عورت: تمہارے لیے تو تمہارے دوست زیادہ اہم ہیں

مرد: یہ بات تو غلط ہے، میں تو ہر ویک اینڈ تمہارے ساتھ ہی ہوتا ہوں

15-

عورت: میرے جذبات کی کوئی قیمت ہی نہیں

مرد: جذبات کی قیمت؟ میں تو ہمیشہ تمہاری بات کو اہمیت دیتا ہوں

16-

عورت: تمہاری ترجیحات میں میرا نمبر آخر میں ہے

مرد: میں تو ہر وقت تمہیں اولین ترجیح دیتا ہوں، تم یہ کیسے کہہ سکتی ہو؟

17-

عورت: تم بس کام، کام، کام۔

مرد: تو کیا کروں؟ کام نہ کروں تو گھر کیسے چلے گا؟

18-

عورت: تمہیں بس اپنی ماں کی فکر ہے

مرد: اور تمہیں لگتا ہے میں تمہاری فکر نہیں کرتا؟

19-

عورت: میری زندگی ایک قید بن گئی ہے

مرد: کیا؟ یہ تمہارے ساتھ ناانصافی ہے

20-

عورت: تمہارے ساتھ بات کرنا بھی بے معنی لگتا ہے

مرد: کیا؟ اب تو بات کرنا بھی جرم ہوگیا؟

یہ تمام گفتگوئیں بتاتی ہیں کہ عورت جب کچھ کہتی ہے، تو وہ صرف سنا جانا چاہتی ہے۔

رشتے وہ نہیں جو دلیل سے جیتے جائیں رشتے وہ ہیں جو خاموش ہمدردی اور جذباتی قربت سے پھلتے پھولتے ہیں۔

الفاظ کا فرق سمجھ لینا، رشتے کو بچا بھی سکتا ہے اور سنوار بھی۔

محبت کا آغاز شاید آنکھوں سے ہوتا ہو، مگر اس کا تسلسل سمجھنے کی صلاحیت سے جڑا ہے اور چونکہ مرد کی قربانیوں اور اُس کے جذبات کو سمجھنے کا کوئی سسٹم ابھی تک ہمارے مُلک میں ڈیولپ نہیں ہو پایا، اِس لیے مرد کے حصے کا جواب آپ پر چھوڑتا ہوں۔

جاوید چوہدری کا یہ جُملہ بھی پڑھیں "ماں بچے کو پیدا کرتے وقت جتنی تکلیف برداشت کرتی ہے، باپ بچوں کو پالتے وقت اس سے کہیں زیادہ تکلیف پوری زندگی سہتا ہے لیکن اس کے باوجو د باپ کے پاؤں صرف پاؤں ہیں جنت نہیں؟ ایک سوال"

میں ون آن ون آن لائن لائف کوچنگ کا سلسلہ بھی دوبارہ سے شروع کر رہا ہوں، آپ میرے واٹس ایپ نمبر 03009273773 پر رابطہ کرکے اپنا سلاٹ بُک کروا سکتے ہیں۔

اس کالم کی تیاری کے لیے جون گرے کی مشہور کتاب Men Are from Mars, Women Are from Venus سے مدد لی گئی۔

About Muhammad Saqib

Muhammad Saqib is a Mental Health Consultant with over a decade of experience in hypnotherapy, leadership development, mindfulness and emotional intelligence.

He is also a seasoned writer, having authored over 150 columns and a renowned book. Alongside his work as a corporate trainer, he actively researches, compiles and documents the success stories of remarkable Pakistani personalities through the lens of Mind Sciences.

If you know someone with an inspiring story worth sharing, you can refer them to him. Muhammad Saqib will personally interview them to document their journey.

For Mind Sciences Consultation and Sales Training, you can reach him via WhatsApp at 0300-9273773.

Check Also

Naye Meesaq Ki Zaroorat Hai

By Syed Mehdi Bukhari