Apni Diary Se Intikhab
اپنی ڈائری سے انتخاب
اپنی ذاتی ڈائری سے کچھ انمول خزانہ آپ کی خدمت میں پیش ہے
1) انسان کی آنکھ نہیں دیکھتی بلکہ اس کا دماغ دیکھتا ہے۔
2) میں وہ ہوں جو کہ میں سوچتا ہوں کہ میں ہوں۔
3) صبح 7 سے 12 بجے کا وقت فیصلے کرنے کے لیے بہترین ہے دوپہر 12 سے 2 کے دوران آ پ بہتر فیصلہ نہیں کر پاتے۔
4) اپنی فکر اور محنت اپنے دائرہ اختیار میں کریں۔
5) اس پتھر کو ہاتھ نہ لگاؤ جیسے اٹھانا تمہارے بس میں نہ ہو۔ تیر کر اتنی دور نہ جاؤ کہ واپس آ نا مشکل ہو جائے۔
6) بادشاہ (باس، مینجر، سیٹھ)کی مثال انگور کی اس بیل کی سی ہے جو بہترین نہیں بلکہ قریبی درخت پر چڑھتی ہے۔ (باس مینجمنٹ)
7) دماغی سکون اور اطمینان کے لیے بینک میں مناسب رقم ضروری ہے۔
8) عقاب کو گھاس کھلانے اور گدھے کو گوشت کھلانے کی کوشش نہ کرو۔
9) بیرون ملک مقیم پاکستانی ایک ہاتھ میں دو تربوز اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
10) کوئی عقاب ایسا نہیں ہوتا جس کا آ سمان نہ ہو۔
11) دروازہ توڑنے کی ضرورت نہیں۔ کنجی (ڈائیلاگ)سے بڑی آسانی سے کھل جاتا ہے۔
12) روٹی کی ضرورت کتنی ہی کیوں نہ ہو سارے دانے کبھی ختم نہیں کرنے چاہیئں۔ کسان ہمیشہ سب سے اچھے دانے بیج کے لیے محفوظ رکھتا ہے۔ (سیونگ اکاؤنٹ بنائیں )
13
عقاب تیرا جنم کہاں ہوتا تھا
" ایک تنگ گھاٹی میں"
عقاب تو کہاں پرواز کر رہا ہے
"وسیع و عریض آ سمانوں میں"
14)
عقاب تیرا پسندیدہ گیت کون سا ہے
"فلک بوس پہاڑیاں اور آ سمانوں کی وسعت"
سمندری مرغابی تو کس چیز کے بارے میں گیت گاتی ہے
"نیلے گہرے سمندر کے بارے میں"
پہاڑی گدھ تیرا من پسند گیت کس چیز سے متعلق ہے
"لاشوں اور مردار سے متعلق جو مجھے بے حد مرغوب ہیں"۔
آ پ کا گیت کون سا ہے؟
15) کوئی ایک دو یا تین نعمتیں لکھ لیں اور ان کے بارے میں سوچا کریں۔
16) پنجرے میں بند چڑیا ہر وقت میرا وطن، میرا وطن پکارتی رہتی تھی آ زاد کرکے چیک کیا تو خوشی خوشی اڑتی ہوئی ایک ویران سی چٹان پر جا کر بسیرا کر لیا۔ (اپنا وطن انمول ہوتا ہے)
17) کنجوسی ختم کرنی ہو تو سخیوں میں بیٹھیں۔
18) تنہائی پسند ہیں تو پارٹی والوں میں بیٹھیں۔
19) پہلی ملاقات میں مرد کا جوتا اور عورت کے بال دیکھے جاتے ہیں۔
20) اگر تم وہی کچھ کرتے رہو گے جو ہمیشہ سے کرتے آ رہے ہو تو تمہیں وہی کچھ ملے گا جو اب تک ملتا رہا ہے۔ (کمفرٹ زون سے باہر نکلیں)۔