Wednesday, 27 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Raheel
  4. Mera Qalam Meri Marzi

Mera Qalam Meri Marzi

میرا قلم میری مرضی

عورت مارچ کرنے کا مقصد کیا ہے کیا عورتوں کو برابری کے حقوق نہیں مل رہے؟ عورت کیوں اپنی تذلیل کروانے کے لئے سڑکوں پر آ رہی ہے۔ کیا عورت بھول گئی انکو زندہ دفن کر دیا جاتا تھا۔ ہمارے پیارے نبیؐ کے دین نے لوگوں کو عورت کی عزت کرنا سکھائی۔ عورت کو پردہ کرنے کی تلقین کی میرے نبیؐ کی اتنی عظمت سبحان اللہ۔ ایک نابینا صحابیؓ آپؐ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپؐ نے اپنی ازواج ومطھرات کو فرمایا پردہ کرو تو ایک زوجہ نے کہا حضورؐ وہ تو نابینا ہیں۔ تو اس پر آپؐ نے کیا پیارا جملہ بیان فرمایا۔ صحابیؓ نابینا ہے پر آپ کو تو نظر آتا ہے۔

میں اپنی ماؤں بہنوں کو بتانا چاہتا ہوں ہمارے پیارے نبی پاکؐ اپنی زوجہ ومطھرات کو پردہ کا حکم دیتا ہے تو ہم کون ہوتے ہیں یہ کہنے والے (میرا جسم میری مرضی) اپکا جسم اللّه پاک کی امانت ہے۔ حضرت فاطمہؓ نے فرمایا میرا جنازہ رات کے اندھیرے میں لے کر نکلنا۔ یہ حکم تھا ہمارے پیارے نبی پاکؐ کی بیٹی کا اور ہماری لبرل عورت کہ رہی ہے میرا جسم میری مرضی۔

عورت اتنا پاکیزہ رشتہ ہے اس کو سڑکوں پر لا کر بدنام نہ کیا جاۓ۔ چند لبرل عورتیں عورت کے پاک رشتہ کو بدنام کر رہی ہیں۔ ایسی عورتوں کی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں۔ چند دنوں سے ایک بحث زیر غور ہے خلیل الرحمن صاحب نے ماروی سرمد کو براہ راست ٹاک شو میں گالی دی تو جناب خلیل صاحب کا نقطہ نظر اپنی جگہ درست ہوگا۔ پر میں سمجھتا ہوں یہ گالی ان لبرل عورتوں کے لئے ہے جو اس مارچ کے حق میں ہیں۔

خلیل صاحب نے گالی دی ایک عورت کو وہ کلپ سب کو دکھایا جا رہا ہے۔ پر ایک دوسرے ٹی وی چنیل پر 2 مرد اور ایک عورت مسلسل خلیل صاحب کی بےعزتی کر رہے ہیں وہ کسی کو نظر نہیں آ رہا۔

یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے یہاں عورت کی عزت اور تقریم کی جاتی ہے۔ یہاں عورت کو برابر کا حق ملتا ہے عورت کے معاملات میں مکمل طور پر قانون سازی موجود ہے۔ میرا جسم میری مرضی پاکستان میں نہیں چلے گی یورپ کا رخ کر لیں آپ لوگ۔

ماروی سرمد جیسی لبرل عورتیں ہمارے پاکستان پر بوجھ ہیں۔ اگر آپ کو میرا جسم میری مرضی کرنی ہیں تو پاکستان چھوڑ کر یورپ نکل جانا چاہیے۔ یہاں مرد ماں کی عزت کرتا ہے۔ بہن کی آبرو کی حفاظت کرتا ہے۔ بیوی کی عزت کی حفاظت کرتا ہے۔ اگر چند لبرل آنٹی اس حق میں نہیں تو آپ یہ ملک چھوڑ دیں کیوں کے آپ کو حق نہیں ہماری نئی نسل کو برباد کریں۔

Check Also

Dimagh To War Gaya

By Basham Bachani