Chaudhary Sahib Ki Taqseer, Bahawalah Mazhabi Jang
چوہدری صاحب کی تقصیر، بحوالہ "مذہبی جنگ"
کچھ ہی دن پہلے جاوید چوہدری صاحب کی تحاریر پڑھنے کا اتفاق ہوا ہے۔ چوہدری صاحب کی یہ تحاریر مذہبی جنگ کے عنوان سے چھ اقساط میں لکھی گئی ہیں۔
ان میں چوتھی قسط میں موصوف نے کچھ یوں لکھا ہے، "اموی حکمران خطئہ حجاز، خاص طور پر مکہ اور مدینہ میں میں قدم رکھتے ہوئے ڈرتے تھے یا گھبراتے تھے"۔
یہ پہلی بات ہے کہ جس سے مجھے مکمل اختلاف ہے۔
دوسری بات کہ جس سے مجھے اور شدید اختلاف ہے، "عبدالملک ابن مروان نے خانہ کعبہ کی اہمیت کم کرنے کے قبلہ اول کی مارکیٹنگ شروع کردی اور بتدریج قبۃ الصخرۃ کھڑا کیا تاکہ امت کی توجہ خانہ کعبہ سے کم ہو جائے"۔
پہلی بات چوہدری صاحب نے absurd لکھ دی ہے اور دوسری بات تو واضح lunatic کر دی ہے۔ یہ دونوں باتیں اس چیز کی علامات ہیں کہ تاریخ کا علم اور ادراک ذرا کم ہے۔
کہیں کہیں چوہدری صاحب نے یقیناً پڑھا ہوگا کہ بہترین زمانہ رسول اللہ ﷺ کا ہے، اس کے بعد صحابہ رضوان اللہُ اجمعین کا، پھر تابعین کا اور اس کے بعد تبع تابعین کا ہے۔
یہی بات چوہدری صاحب پر جمعہ کے خطبہ میں تمام مساجد کے امام صاحبان کے عربی خطبہ میں بھی سنتے ہیں۔ "خير القرون قرني، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم"۔
لہذا نصیحت یہی ہے، کم از کم سن سو 100 ہجری تک کے لوگوں کے بارے میں اپنی زبان اور قلم دونوں کو قابو میں رکھیں۔
بہت اور اچھا ہے کہ سن 350 ہجری تک کے لوگوں کے بارے میں کچھ بھی لکھتے ہوئے حد درجہ احتیاط کرے۔
انگریزی میں ایک کہاوت ہے، Actions speak louder than words.
اس لئیے آپ کو اور آپ کی کے جیسے غلطی کرنے والوں کے لئے لکھتا ہوں، عبدالملک ابنِ مروانؒ، ولید ابن عبدالملکؒ، رجاء ابن حیاۃؒ وغیرہ وغیرہ۔
عبدالملک ابن مروانؒ اور رجاء ابن حیاۃؒ نے قبۃ الصخرۃ رسول اللہ ﷺ کے واقعہ معراج کے علامات کو بعد میں آنے والے امت کے لئے محفوظ کرنے کی نیت سے تعمیر کیا، نہ کہ سازش کی یا مارکیٹنگ کی، یا پھر کوئی گستاخی۔
یہ تمام لوگ محدث اور فقیہہ تھے اور اسی طرح آزمائے گئے کہ جیسے ان سے پہلے لوگ آزمائے گئے۔
یہ لوگ منافق ہرگز نہیں تھے۔ تاریخ کی کسی بھی کتاب میں یہ تمام لوگ بے نمازی، روزہ خور، زانی، شرابی اور زکوٰۃ نہ دینے والے نہیں ملیں گے۔
یہ تمام لوگ فتنہ اول کے شکار علیؑ اور معاویہؓ کی طرح فتنہ ثانی کے شکار ہیں اور اسی طرح آزمائے گئے ہیں۔
عبدالملک ابن مروانؒ، امام ابن شہاب الزہریؒ کے ہم سبق، ایک جیسے محدث، ایک ہی جیسے فقیہہ تھے۔
کسی نے امام زہریؒ سے سونے کے دانت لگوانے کے بارے میں سوال کیا، تب امام زہریؒ نے عبدالملک ابن مروانؒ کے فقہی حوالہ دے کر اجازت دے دی۔
میرے پاس دلائل بے شمار ہیں، لیکن میں مختصر اور سیدھی نصیحت کرتا ہوں۔
"خير القرون قرني ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم"
حوالہ جات: طبقات ابن سعد، تاريخ ابن خلدون، تاريخ ابن الخطيب
مزید گفتگو اور تبادلہ خیال کے لئے خوش آمدید!

