Tuesday, 18 March 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Moqadus Habiba
  4. Jamal e Seerat

Jamal e Seerat

جمال سیرت

کتاب "جمال سیرت" کے مصنف ڈاکٹر عقیل کی لکھی ہوئی عمدہ کتابوں میں سے ایک ہے۔ اردو زبان میں جمال خوبصورت کو کہتے ہیں۔ مصنف اس خوبصورت ہستی نبی کریم ﷺ کا تذکرہ اس کتاب میں کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے تمام تر کمالات، خوبصورتیاں نبی کریم ﷺ کو عطا کیں۔ مصنف رسول اللہ ﷺ کی سیرت کو مختصرا، آسان الفاظ اور خوبصورت انداز میں سمیٹنے کی کوشش کرتے ہیں شاید یہ ہی وجہ ہے کہ اس کتاب کا نام جمال سیرت رکھا گیا۔

ہم جب بھی تحقیق کرتے ہیں کوئی تحریر، کتاب یا مقالہ لکھتے ہیں اپنی یہ کاوش کسی کے نام کرتے ہیں بالخصوص جس سے ہم بہت عقیدت اور محبت رکھتے ہیں۔ اس کتاب کا جمال یہ بھی ہے کہ اس کا انتساب نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات، آل اطہار یعنی اہل بیت اور صحابہ کرام کے نام لکھا ہے۔ مقدمہ کے آغاز میں دینی و دنیاوی فلاح کے حصول کا ذریعہ بتایا گیا ہے کہ صرف ایک ہی ذات کی سیرت پر عمل کرکے ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ جن کے صرف ہمیں اقوال ہی نہیں بلکہ اسوہ حسنہ یعنی حسین نمونہ ملتا ہے۔

مصنف نے دوسری صدی ہجری سے لے کر دسویں صدی کے بعد کے سیرت نگاروں اور مشہور تصانیف کا تذکرہ کیا ہے۔ مصنف کا اسلوب بیان سادہ اور آسان ہے کہ ہر انسان اس کتاب کو پڑھ کر سمجھ سکے۔ اس کتاب میں منہج بیانیہ کی بجائے فقہ السیرۃ اختیار کیا ہے۔ ابواب کو بارہ حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ ہر ابواب میں معنی و مفہوم، ضرورت و اہمیت اور عصری مسائل، اثرات ذکر کیے ہیں۔

کتاب کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ مصنف کو سیرت کے ساتھ ساتھ تصوف سے بھی خاص شگاف ہے۔ جمال سیرت دور حاضر کی جدید کتابوں میں سے ہے۔ آئیے آج ہم سیرت کی اس کتاب کا مختصر سفر کرتے ہیں۔ وحی سے لے کر ایمان، عشق و محبت سے لے کر تزکیہ، اخلاق و آداب، غزوات، نکاح و خاندان، سیاست، معیشت وعظ و خطاب کے بارے میں بتایا ہے۔

یہ کتاب مکمل حوالہ جات کے ساتھ تحریر کی گی ہے۔ ڈاکٹر عقیل ممتاز محقق، بہترین اسکالر اور شفیق استاد ہیں۔ میری خوشی نصیبی ہے کہ مجھے اس کتاب کے مصنف سے سیرت سننے کا موقع ملا۔ اللہ ان کی اس محنت، عقیدت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

Check Also

Pakistan Ka Asal Masla Kya Hai?

By Haider Javed Syed