Chini Mazhab Confucianism
چینی مذہب کنفیوشس ازم
کنفیوشس مشرق بعید کا قدیم ترین مذہب ہے۔ چین میں تین مذاہب خاص طور پر مروج رہے جن میں تاؤ ازم، کنفیوشس ازم اور بدھ دھرم شامل ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ مقبولیت "مذہب کنفیوشس" کو ہی ملی۔ اگرچہ چین کا کوئی روایتی مذہب نہیں یہ لوگ اپنے مذہب کو لے کر کشمکش میں مبتلا رہتے ہیں۔ مذہب کنفیوشس کی بنیاد ڈالنے والا معلم، فلسفی اور سیاسی مفکر تھا۔
یہ 551 قبل مسیح میں چین کے قدیم صوبے (LU) میں پیدا ہوا۔ اس کا خاندانی نام "KUNG" تھا۔ ابتدائی زندگی اس نے غربت میں گزرائی، 17 برس کی عمر میں یہ توشہ خانہ کا محافظ رہا، 23 برس کی عمر میں معلم کی حیشیت سے تعلیم دیتا رہا، 52 برس کی عمر میں اسے "Chungtoo" کا مجسریٹ بنا وقت کے ساتھ ساتھ مکحمہ عدل کا وزیر بن گیا۔
496 قبل مسیح پر میں کنفیوشس کو معزول کر دیا گیا۔ پھر 13 برس تک کنفیوشس چین کی گلیوں میں گھومتا پھرتا رہا اور آرزو کرتا رہا کہ اسے ایک ایسی ریاست ملے جہاں وہ اپنے اصول اور قوانین نافذ کر سکے جو کہ اس کے شاگرد نے پوری کی۔ 485 قبل مسیح میں یہ صوبہ لو میں آ کر مقیم ہو گیا۔ 489 قبل مسیح 73 سال کی عمر میں اس نے وفات پائی۔
اس کا مقبرہ آج چینی لوگوں کے لیے زیارت گاہ ہے، جس پر "قدیم ترین معلم" کے الفاظ کندہ ہیں۔ مینگ زو(Meng Tzu)جو کہ مینشش کے نام سے مشہور ہے، جو کہ LU کا ہی رہنے والا تھا۔ اس نے کنفیوشی مذہب کی خدمت کی اس کی تعلیمات کو واضح کیا۔ کنفیوشس کے اقوال اور تعلیمات کے مجموعے کا نام "Analects" ہے۔ جو اس کے شاگردوں نے مرتب کیا۔ اس نےسابقہ مفکرین کے خیالات کو 5 کتابوں میں یکجا کیا جسے "پانچ کلاسیکس" کہا جاتا ہے۔
کنفیوشی مذہب کو سرکاری سرپرستی حاصل ہونے میں اس نے اہم کردار ادا کیا اور آج اس کے ماننے والوں کی تعداد ایک سے دو کڑور ہے۔ صرف چین ہی نہیں چابان کے لوگ بھی اس غیرالہامی مذہب کے پیروکار ہیں۔ کنفیوشی عبادت گاہیں تعمیر کی گئیں اور آج بھی ان عبادت گاہوں پر موسیقی اور دیگر مذہبی رسوم کے ذریعے کنفیوشس کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔