Friday, 05 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Kiran Arzoo Nadeem
  4. Shuru Aap Ne Kya Tha Khatam Hum Karenge

Shuru Aap Ne Kya Tha Khatam Hum Karenge

شروع آپ نے کیا تھا ختم ہم کریں گئے

6 سے 7 مئی کی درمیانی رات با لآخر ہندوستان نے پا کستان پر حملہ کر دیا، وہ طاقت کے نشے میں ڈوبا ہوا تھا، میں تمام رات اور میرے ساتھ بہت سے رات بھر میٹھی نیند سوتے رہے، صبح جب میں اُٹھنے لگی تو میرے سوہر نے بتایا کہ سوئی رہو تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں، جنگ شروع ہوگئی ہے، میں کچھ کچھ نیند میں تھی اور حیران تھی کہ رات کی جنگ ہو رہی ہے اور میں اتنی پر سکون نیند سوتی رہی، اس کے ساتھ ہی مجھے عمران خان کے وہ الفاظ صبح سے یاد آ رہے ہیں کہ یاد رکھیں کوئی فوج کسی ملک کی حفاظت نہیں کرتی، ملک کی حفاظت عوام خود کرتے ہیں۔

جب آدھی سے زیادہ قوم میٹھی نیند سو رہی تھی، بیشتر لوگوں کو میری طرح صبح معلوم ہوا کہ ہندوستان نے پا کستان پر حملہ کر دیا ہے۔ کس بھروسے پر ہم سکون سے بیٹھے رہے کیوں؟ اِن مردِ مجاہدین کی وجہ سے جو اپنی نیندیں حرام کرکے ہمیں میٹھی نیند کے مزے لینے دیتے ہیں۔ یہ بھروسا بہت بڑا ہے جب کہ بہت بڑی افرادی قوت کا بہت کم لو گوں سے مقابلہ ہے۔

قدرت کو پا کستانیوں کو شاید ایک دفعہ پھر جگانا مقصود ہے۔ ہم نے رافیل سمیت ان کے چھ طیارے مار گرائے۔

دنیا حقیقتاََ ہمارے ساتھ نہیں ہے۔ اللہ کے نام پر قائم کیا گیا یہ ملک جس میں ابھی اللہ کا نظام بھی قائم نہیں ہو سکا۔ اب بھی دنیا "اللہ اکبر" کے نعرے سے ڈرتی ہے۔ انھوں نے ہماری مساجد اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا، کوئی روکنے والا نہیں تھا، روکا اس وقت گیا جب دنیا کو پتہ چل گیا کہ پا کستان تو خاموشی سے نا قابلِ تسخیر ملک بن چکا ہے۔

پاکستان کا پوری دنیا میں ڈنکا بج چکا ہے اور یہ ڈی آئی جی ایس پی آر کے یہ الفاظ کے شروع آپ نے کی ہے اور ختم ہم کریں گئے اور مسکراہٹ اور یقین کہ ساتھ یہ کہنا کہ جب پا کستان حملہ کرے گا تو ہمیں بتانا نہیں پڑے گا دنیا خود بتائے گئی اور دنیا نے جو بتایا وہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

اس جنگ میں وہ پا کستان جیتا جس کے بارے میں نادان کہتے تھے کہ یہ ملک تو رہنے کے قابل ہی نہیں رہا۔

و انّ لاّ یعنی من الحق شیا 53: 28

حق کے مقابلے میں جب ظن آئے گا تو وہ نہیں ٹھہر سکے گا، وہ کچھ فائدہ نہیں دے سکے گا۔

ہم چپ تھے کہ برباد نہ ہو جائے گلشن کا سکون
نادان یہ سمجھ بیٹھے کہ ہم میں قوتِ للکار نہیں

Check Also

Dil e Nadan Tujhe Hua Kya Hai

By Shair Khan