Friday, 05 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Kiran Arzoo Nadeem
  4. Pepsi Ke Ishtiharat Aur Amitabh Bachchan

Pepsi Ke Ishtiharat Aur Amitabh Bachchan

پیپسی کے اشتہارات اور امیتابھ بچن

میرے والد کے گھر ایک خاتون آسیہ کام کرنے آتی ہے، وہ بہت سادہ سی خاتون ہے اور سادگی میں بہت سی ایسی باتیں کہہ جاتی ہے جن کا ہمارے پاس یا اس معاشرے کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا۔

اس نے کچھ دن پہلے میری بہن (ستارہ) سے سوال کیا کہ اگر pepsi اتنی ہی خطرناک ہے تو اس کے اشتہارات کیوں آتے ہیں، وہ اپنی چھوٹی بچی کو اکثر پیپسی پلا رہی ہوتی ہے اور اس کو ہمیشہ ہی اس بات سے منع کیا جاتا ہے کہ بچی کو pepsi کی عادت نہ ڈالی جائے۔

اس کے اس سوال کا کے pepsi کے اشتہارات کیوں آتے ہیں اگر یہ خطرناک ہے تو ستارہ کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔

امیتابھ بچن نے اپنی سرجری کے بعد جب یہ محسوس کیا کہ پیپسی کا استعمال سخت کے لئے مضر ہے تو اس نے پیپسی کے اشتہارات سے علحیدگی اختیار کرنے کے بعد پیپسی کے خلاف مہم شروع کی کہ وہ ایسی مصنوعات جس کا استعمال وہ خود نہ کر سکیں، ان کے اشتہارات لینا اخلاقی طور پر درست نہیں۔

اس کے بعد کیا ہوا وہ ایک الگ بحث ہے۔

وہ حقیقت جو جھوٹ ہوتی ہے لیکن اس کو حق اور سچ کرکے بڑے خوبصورت انداز میں پیش کیا جاتا ہے اور آہستہ آہستہ باطل فریب، فریب اور جھوٹ معاشرہ کا رہن سہن بن جاتا ہے۔

صبح قرآن پڑھتے پڑھتے میں اس آیت پر ٹھہر گئی جس میں لکھاتھا کہ واستفرز من استطعت منھم بصوتک(64:17)

ابلیس کہہ رہا ہے کہ میں اس کو آواز سے ماروں گا۔

پہلے دور میں تو یہ بات انسان کی سمجھ میں نہ آئی کہ وہ انسان کو آواز سے کیسے مارے گا اور اب آج کا دور یہ آلات ابلاغ، یہ سب کچھ کس طرح آواز کے زریعے حق کو باطل اور باطل کو حق بنائے چلے جارہے ہیں

سادہ لوح انسان تو کیا پڑھے لکھے انسان بھی ابلیس کے اس دعوی کو جھٹلا نہیں پا رہے۔

Check Also

Muhammad Yaqoob Quraishi (3)

By Babar Ali