Wednesday, 08 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Kiran Arzoo Nadeem
  4. Iblees Ko Europe Ki Machino Ka Sahara

Iblees Ko Europe Ki Machino Ka Sahara

ابلیس کو یورپ کی مشینوں کا سہارا

آج جب امریکی جنگی سازوسامان کی تفاصیل ایک دفعہ پھر منظر عام پر آئیں تو مجھے اقبال بے حد یاد آئے کہ کاش اگر وہ آج ہوتے تو اپنے شعروں سے ہمیں کیسے کیسے لطف اندوز کراتے ۔وہ تو ایک شعر میں ساری بات کہ جایا کرتے تھے۔ایک امریکی لیڈر نے انٹرویو دیتے ہوئے اقبال کے شعر کا مزاق اڑایا تھا شعر کچھ یوں تھا

کافر ہو تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسا

مومن ہو تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

جب امریکا نے افغانستان پر حملہ کیا تو اس امریکی لیڑر نے کہا تھا کہ اب اقبال کے بے تیغ سپاہی کہاں گئے؟ امریکی ادارے sigar جو کہ2007 میں افغا نستان میں قائم کیا گیا تھا یہ تفاصیل اس نے شائع کیں تھیں۔ ان تفاصیل میں میں اپنے قارئین کو بھی شامل کرنا چاہوں گی کیوں کہ اس کے ساتھ ہی مجھے فتح مدائن میں جو مال غنیمت مسلمانوں کے ہاتھ آیا تھا وہ یاد آگیا پہلے اس مال غنیمت کی تفاصیل بتاتی چلوں جو امریکی چھوڑ کر گئے۔

حنفی ٹینٹ نما گاڑیاں 22174 عدد اس ایک گاڑی کی مالیت 20لاکھ امریکی ڈالر ہے اس گاڑی کو حا ص طور پر صحرائی میدانی پہاڑی علاقوں میں گوریلا جنگ کے مقابلے کے لئے بنا یا گیا ہےاس گاڑی کے اردگرد مقنا طیسی حصار ہوتا ہے جو اپنی طرف آنے والی گولیوں بموں اور میزائیلوں کو واپس دکھیل دیتا ہے ۔m1117وہیکل جو کہ آرمی پولیس کے پاس ہوا کرتی تھی اس کو زیر زمین بارودی سرنگیں اور سڑک کے کنارے نصب بموں سے نمبر دآزما ہونے والے آلات لگا کر ڈیزائن کیا گیا تھا ۔

maxpro جو کہ 155 عدد ہیں یہ براہ راست جنگ کے لئے کامیاب سمجھی جاتی ہے apc جو کہ 179 عدد ہیں جو پہیوں والے پھٹنے پر چلتی ہے ان گاڑیوں میں کئی میل دور دشمن کو ڈھونڈنے کی صلا حیت بھی مو جود ہے ۔پک اپ گاڈیاں جو 42000ہیں ٹرک7 ہزار 'مشین گنز 64363 عدد وائرلیس سیٹ ایک لاکھ 62 ہزار 43 عدد ہیں ۔رائفلوں کی تعداد 58530 اور نائٹ ویژن آلات 16ہزار35 عدد m117 ہیلی کاپٹر 33عدد بلیک ہاک uh60 قوہ ہیلی کاپٹر جو امریکہ کا ناز ہے ۔

دنیا بھر کے ممالک آسٹریلیا سے لے کر اسرائیل تک ہر کسی نے اس کو جنگوں میں آزما یا ہے اس ایک ہیلی کاپٹر کی لاگت ایک کروڑ امریکی ڈالر ہے۔ہیلی کپٹر md530 جن کی تعداد 43 ہے جو کہ خاص طور پر ائیر فورس کے لئے بنا یا گیا ہے جو فضائی جنگ میں زمینی فوج کو تباہ کر سکتا ہے ۔c130 ٹرانسپورٹ طیارہ 4 عدد Rc۔208 عام مسافر جنگی طیارے 27عدد EMP314 33عدد ہے جس کے ہیلی کاپٹر کی قیمت 30 کروڑ امریکی ڈالر ہے ۔

جب امریکی افغانستان سے نکلے اور پوری دنیا کے سامنے انہوں نے جس شرمندگی کا سامنا کیا اگر وہ اپنے آلات پر بھروسا کرنے کی بجائے تھوڑی سی دانشمندی سے کام لیتے تو شاید افغانستان میں داخل ہونے کی بیوقوفی کبھی نہ کرتے کیونکہ روس کا ا نجام دنیا کے سامنے تھا ۔جب ہمارے دوست صحافی بھی یہی کہا کرتے تھے کہ اگلا نمبر پاکستان کا ہے۔ اس سبکی کے بعد بڑے فخر سے امریکی لیڈر کہ رہے ہیں امریکیوں کے انخلا کا آپریشن دنیا کا سب سے بڑا کامیاب آپریشن تھا ۔حقیقت تو یہ تھی یہ بے تیغ سپاہی خود خاموش تھے اور انہوں نے امریکیوں کو وہاں سے جانے دیا ۔

مورخ جو تاریخ آج لکھے گا اس سے پہلے مجھے بژی شدت سے قادسیہ کی ذلت آمیز شکست کے بعد مدائن کی فتح اور اس کا مال غنیمت بھی آج یاد آرہا ہے جب ایرانی آگے آگے بھاگے جا رہے تھے اور اسلامی فوج ان کا تعا قب کر رہی تھی ۔محتلف مقامات بابل، بہرہ شیر وغیرہ میں ایرانیوں سے جھڑپیں بھی ہوئیں اور ایرانیوں کو ہر میدان میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تاآنکہ وہ دریائے دجلہ عبور کر کے مدائن میں جا پہنچے ۔

مجا ہدین کی نگاہیں مدائن پر تھیں لیکن راستے میں دجلہ اپنی تندو تیز طغیانیوں کے ساتھ حائل تھا ۔ایرانی جاتے جاتے تمام پل توڑ گئے تھے اور اسلامی لشکر کے پاس دریا عبور کرنے کا کوئی سامان نہ تھا۔ تو کیا یہ الله کے بے تیغ سپاہی ہاتھ پہ ہاتھ رکھ بیٹھ جاتے وہ تو ایسا سوچ بھی نہیں سکتے تھے ۔آسمان کی آنکھ کیا دیکھتی ہے کہ انھوں نے بسم الله مجرھا و مر سھا کہ کر دریا میں گھوڑے ڈال دئے اور دریا کی پر جوش طغیا نیو ں کے سا تھ ہنستے کھیلنے آگے بڑھتے گئے ۔

Check Also

Jaye Maata Di

By Syed Mehdi Bukhari