Saturday, 06 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Jameel Asif
  4. Social Mediai Khwabon Ki Haqiqat

Social Mediai Khwabon Ki Haqiqat

سوشل میڈیائی خوابوں کی حقیقت

ہجرت اور کاروبار کی کامیابی میں مستقل مزاجی کے ساتھ محنت، لگن اور بہتر صلاحیتوں کے باوجود نامور ہونے میں عشرے بیت جاتے ہیں۔ بعض اوقات پھل جو درحقیقت صبر کا پھل ہوتا ہے وصول کرتے کرتے بالوں میں سفیدی اتر آتی ہے۔

اس لیے کبھی بھی شارٹ کٹ کے چکر میں کسی کو بھی اپنے خوابوں سے کھیلنے مت دیں۔ سوشل میڈیا پر اگر کو دانشور چاہے وہ مذہبی ٹچ والا ہو یا لبرل نظریات کا حامل ان کے کسی بھی معاشی پلان میں بلکل بھی ان کی باتوں سے متاثر مت ہو۔

ایسے دانشور جن کا بیک گراؤنڈ کمزور ہو لیکن ایلیٹ کلاس میں اٹھنے بیٹھنے سے، ان کے انداز نشست و برخاست سے۔ صوم و صلوۃ سے ہر گز متاثر مت ہو۔

ایسے وہ اشخاص جو آن لائن شہد، دودھ گھی فروشی سے یا ملازمت پیشہ ہونے سے اچانک ایک دو سال میں پراپرٹی بزنس یا ویزہ سروس کی جانب اپنا رخ کریں ان کو تو ان فالو کردیں۔

ایسا فرد جو بلکل بھی کاروباری سوچ کا حامل نہیں یا ایک ملازمت پیشہ ہے چاہے وہ گریڈ 16 سے 18 کا استاد ہو یا شاعر، کالم نگار یا ناول نویس اپنی ذمہ داری پر کسی کو پروموٹ کرے تو ہرگز اس کے جھانسے میں مت آئیں کیونکہ وہ آپ کے لاکھوں لٹانے کے قابل نہیں جو خود ماہ کے آخر میں پیسوں کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے۔

ہاں وہ کلائنٹ یعنی شکار بھیجنے پر حصہ وصول ضرور کرتا ہے۔ فراڈ پر لاتعلقی یا مظلومیت کی دہائی دینے، صفائی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے اور ایسے معاملات میں مشترکہ بات ایک فرد سے دو بار دھوکہ کھانے کی رویئداد ضرور سناتا ہے۔ بہتر یہی ہے اپنا سرمایہِ وقت اور صلاحیت پر خود کام کریں۔

سمجھ لیں ہجرت اور معاشی منزل کی راہ کی تکالیف طویل مسافت تک کی ساتھی ہوتی ہیں جیسے خود ہی جھیلنا ہے اور یہ کسی کے ہاتھ میں دینے سے سوائے ذہنی اذیت کا اضافہ اور زاد راہ کے چھن جانے کچھ بھی حاصل حصول نہیں ہے

Check Also

Bani Pti Banam Field Marshal

By Najam Wali Khan