Thursday, 28 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Jameel Asif
  4. Murawat Zehr e Qatil

Murawat Zehr e Qatil

مروت زہر قاتل

زندگی میں طویل عرصے تک آپ میل جول میں مروت برتتے ہیں تاکہ رشتے، تعلق اور دوستی برقرار رہے۔ اس کے لیے بہت سے ناپسندیدہ عوامل، رویوں کا سامنا بھی کر جاتے ہیں۔

بعض اوقات اس مروت کا خراج ادا کرتے کرتے عزت نفس بھی مجروح کروا بیٹھتے ہیں۔ اگر آپ حساس طبیعت ہیں تو یہ سب کچھ ویسے ہی آپ کے لیے زہر قاتل ہے۔

ایک وقت کے بعد یہ سب کچھ ایک لاوے کی صورت بہہ نکلتا ہے لیکن درست وقت میں اس لاوے کو بہنے یا ڈرین ہونے کے لیے مناسب جگہ نہیں ملتی تو وہ اعصاب پر اثر انداز ہونے لگتا ہے۔

طویل عرصے تک مروت میں عزت نفس مجروح کروانے کا خمیازہ روحانی طور پر زخمی ہونے کی صورت ملتا ہے۔

وقت بے وقت خیالات پر چھائے اور شخصیت کو اپنے حصار میں لیے ایسے رویے ایک مسلسل اذیت کا باعث اور ڈیپرشن کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔

بہتر یہی ہے بجائے ایسے رویوں کو جو عزت نفس مجروح کرنے والے اور آپ کی شخصیت کو کچل دینے والوں ہو، اور ایسے حاملین جو کسی بھی منصب سے آپ کی زندگی سے منسلک ہو تو بجائے ریڈ لائن کراس کروانے کے، انہیں آغاز میں ہی سختی سے کچل دینا چاہیے تاکہ ایسے افراد اپنی حدود اور اوقات میں محدود رہیں۔

مروت، شرم و حیا اور رشتوں کی پاسداری صرف آپ کے ہی ذمہ نہیں ہے بلکہ دوسرے شخص کی بھی اتنی ہی ذمہ داری ہے جو آپ سے تعلق رکھتا ہے یا اپنے مفادات کے لئے رکھنا چاہتا ہے۔

Check Also

Pur Aman Ehtijaj Ka Haq To Do

By Khateeb Ahmad