Thursday, 28 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Jameel Asif
  4. Hamein Lash Chahiye

Hamein Lash Chahiye

ہمیں لاش چاہیے

لیڈر یا سیاسی جماعتیں آخر لاشوں پر ہی سیاست کیوں کرتے ہیں؟ ان کے نظریات، مفادات اور ہداف کے حصول میں زندگی سے موت تک کا دورانیہ، ان کے پیغام کے پھیلانے میں متحرک ہونے سے لاپتہ ہونے تک کچہریوں کی دھکم پیل سے حوالات میں گزرے تلخ شب و روز جیلوں میں گزرے قیمتی ایام کے ساتھ قانونی جدوجہد سے نبٹتے ماہ و سال کی آزمائشوں سے گزرتے کارکن اور ان کے خاندان میں چھوٹے بچوں سے بڑے بزرگوں تک کو ملتی روحانی اذیت جو کسی نا کسی جسمانی روگ کی صورت بھی ظاہر ہو جاتی ہے۔

اس سارے کھیل میں لیڈرشپ کہاں کھڑی نظر آتی ہے؟

ریڈ لائنز کراس ہوتی ہیں ان لائنز تک صف بندی، کھیل کی منصوبہ بندی کرتے اپنے مفادات کی حصول میں پریشر بڑھاتے اس پریشر کی فضا کو تقویت دیتے عناصر ہمیشہ نچلے طبقے سے وابستہ یا مخلص، نڈر اور متحرک محنتی کارکنان کا انتخاب کرکے انہیں اپنی بدنیتی پر مبنی اقتدار کی بھینٹ چڑھا دیتے ہیں۔

ناکامی کی صورت ان سے اعلان لاتعلقی کرکے انہیں بے یارو مدد گار چھوڑتے دیتے ہیں۔ ہاں زخموں سے چور چور یا کفن میں لپٹے کارکن تو آب حیات کی طرح ان کی مردہ تحریکوں کے لیے روح کا درجہ رکھتے ہیں۔

اس سارے اذیت بھرے سفر میں اس کے علاج معالجے، اس کی قانونی پیروی اس کے اہل و عیال کی داد رسی کے لیے کوئی نظر نہیں آتا۔ ہاں صرف بحیثیت گدھ وہ منتظر ہوتے ہیں ایک لاش کے جس کو وہ اپنی جدوجہد کے لیے نوچ سیکھیں۔

حالانکہ کارکن اثاثہ ہیں ان کی اخلاقی، نظریاتی، سیاسی اور انتظامی تربیت ایک مثبت جمہوری نظام کے لیے اہم ہوتی ہے۔ لیکن وہ انہیں اپنے سیاسی آلاؤ کے لیے بطور ایندھن کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

یہی ایک کارکن اور اس کے لواحقین کی اوقات ہوتی ہے۔

Check Also

Nakara System Aur Jhuggi Ki Doctor

By Mubashir Aziz