Saturday, 20 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Ibn e Fazil/
  4. Taraqi Yafta (2)

Taraqi Yafta (2)

ترقی یافتہ (2)

ہم نے پہلے بھی بتا رکھا ہے کہ ہفتہ کے چھ دن شہد، انڈا، سلائس اور چائے کا ناشتہ ملتا ہے۔ مگر اتوار کے دن ہم بغاوت کردیتے ہیں ہم سے نہیں ہوتا یہ بور ناشتہ۔ پھر ہمارے احتجاج پر ہمیں اتوار کے روز سلائس، انڈا، شہد اور چائے دی جاتی ہے۔ الحمدللہ۔ حالانکہ ہم اچھے سے جانتے ہیں، اوٹ میل oatmealsیعنی جوی سے بنا ناشتہ بہت زیادہ توانائی بخش ہے۔ امریکہ، یورپ حتی کہ ایشیا کے بہت سے ممالک میں لوگوں کا معمول ہے کہ وہ جوی کا دلیا یا اس سے بنے فلیکس یا چیریوز کا ناشتہ کرتے ہیں۔ لیکن ہمارے ہاں یہ صرف گھوڑوں کو ناشتے میں ملتی ہے۔

نہیں معلوم اس کی کیا وجہ ہے؟ شاید برصغیر میں گھوڑوں نے جوی کو انسانوں سے پہلے چکھ لیا ہو یا یہ کہ ہم کبھی غور وتحقیق نہیں کرتے ویسے تحقیق تو گھوڑے بھی نہیں کرتے۔ آج مگر عجب ہوا صبح جب ہم بیدار ہوئے تو ہر روز کی طرح تجدیدِ عہد کیا کہ کچھ بھی ہو بھائی وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کروانا ہے۔ تبھی کسی نے کان میں سرگوشی کی کہ اس کار دشوار کے لیے صرف تمہیں ہی نہیں پوری قوم کو بیدار ہونا پڑے گا۔ تب پھر ہم نے تھورا سا تفکر کیا، مٹھیاں بھینچی، دانتوں کو زور سے دانتوں پر جمایا اور زیرِلب فرمایا، چلو رہن دیو فیر۔

مگر جوش تھا کہ قابو میں نہیں آرہا تھا۔ لہٰذا پھر ہم نے ایک تاریخی فیصلہ کیا کہ اگرچہ ہم ملک، قوم کی تقدیر نہیں بدل سکے لیکن آج کم از کم ہم اپنے ناشتے کا مینو ضرور بدل کر دکھائیں گے۔ بس پھر کیا تھا ہم ڈٹ گئے۔ وہ کیا ہے کہ بہادروں کی تو قدرت بھی مدد کرتی ہے تو بس پھر آگئی غیبی امداد، فوراً یاد آگیا کہ کل ہمیں ایک پیکٹ ملا تھا۔ جس میں بہت شاندارپیکنگ میں اوٹ کوکیز، بنانا بریڈ اور براؤنیز تھیں۔ یہ پیکٹ ہم گاڑی میں رکھ کر بالکل ایسے ہی بھول گئے جیسے گاؤں کی بڑھیا چھتی پر رکھے برتنوں کو بھول جاتی ہے۔ فوراً اٹھے، گاڑی سے پیکٹ نکالا کامل یکسوئی سے کھولا۔

ایک تو یہ ٹی سی ایس والے پیکٹوں پر اتنی ٹیپین لگاتے ہیں بندہ سوچتا ہے کہ اس سے آدھی محنت سے تو قسمت کا بند دروازہ کھل جاتا جتنی محنت سے انکی ٹیپوں والا پیکٹ کھلتا، بہرحال جب پیکٹ کھلا تو، ایسا ہی لگا جیسے قسمت کا بند دروازہ کھل گیا۔ بے حد خوشبودار اور لذیذ اوٹ کوکیز، بنانا بریڈ اور براؤنیز۔ یقین کریں کھاکر جی خوش ہوگیا۔ Wajeeha Mumtazبہن نے محنت اور مستقل مزاجی سے اس قدر زبردست اشیاء بنانے میں مہارت حاصل کرلی ہے کہ ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان میں بڑے سے بڑے برانڈز بھی معیار میں ان کے برابر نہیں۔

اب صورتحال یہ ہے کہ ملک و قوم کا تو معلوم نہیں، ہم تو اوٹ کوکیز کا ناشتہ فرما کر ترقی یافتہ لوگوں کی صف میں شامل ہو چکے ہیں۔ ہماری بہن وجیہ کیلئے مشورہ ہے کہ آپ نے اپنی مصنوعات کے لیے جو خوبصورت نام cookiesmرکھا ہے۔ اس کی برانڈ رجسٹریشن کروائیں اور جتنی جلد ممکن ہو ان کی تیاری کو گھریلو پیمانے سے صنعتی پیمانے پر لیکر آئیں۔ آپ کا پہلا ہدف یہ ہونا چاہیے کہ ملک کے طول وعرض میں آپ کے آوٹ لیٹس ہوں۔ انشاءاللہ۔

https://www.facebook.com/cookiesm1

Check Also

AI Tools Aur Talaba

By Mubashir Ali Zaidi