Saturday, 21 September 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Haris Akhtar Raja
  4. Khoobsurat Insan

Khoobsurat Insan

خوبصورت انسان

میرے نزدیک اللّه تعالیٰ کی بنائی ہوئی ہر چیز خوبصورت ہے۔ آسمان پر سورج سے لے کر سمندر میں موجود پودے تک سب کے سب اللہ نے ہی بنائی ہیں، اور یہ سب کچھ خوبصورت ہے۔ اور اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر دنیا میں بھیجا ہے۔ ایک خوبصورتی وہ ہے جو بغیر نظراتی ہے، اور ایک وہ جس کو روح کی خوبصورتی کہا جاتا ہے۔ یا پھر اخلاقی خوبصورتی بھی کہا جاتا ہے۔ بس تک دل حال تو صرف اللہ تعالی جی جانتا ہیں۔ مگر ایک انسان دوسرے انسان کے اخلاق کی خوبصورتی کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اور میں یہ بات پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ اللہ تعالی کی تخلیق کردہ ہر چیز خوبصورت ہے۔ لیکن ہمارے معاشرے میں خوبصورتی کا معیار خود سے اخذ کر لیا گیا ہے۔

خوبصورتی کا لفظ یا خوبصورت دیکھنے کا حق عورت یا لڑکی کی جنس تک محدود کر دیا ہے۔ اور سونے پر سہاگہ یہ ہے کہ عورت یا لڑکی میں بھی وہ لڑکی خوبصورت جو کہ پتلی اور گوری ہو۔ ہمارے ہاں کسی مرد کی خوبصورتی کو بیان کرنے یا تعریف کرنے کیلئے اس کا موازنہ لڑکی یا عورت سے کیا جاتا ہے۔ اور اگر کوئی مرد یا لڑکا خوبصورت نظر آنے کے لیے کچھ کرے یعنی کہ کوئی کریم لگائیں تو اس کا عورت ہونے کا طعنہ دیا جاتا ہے۔ اور اس کام میں عورت میں پیش پیش ہوتی ہے۔ پھر کہیں بچھڑا مرد کسی قسم کی جلد کی بیماری میں مبتلا ہو جائے تو تانوں کی وجہ سے جلد کے ڈاکٹر کے پاس جانے اور کسی بھی کریم استعمال کرنے سے ڈر لگنا شروع ہو جاتا ہے۔

اس وجہ سے ان دانوں کے نشان زندگی بھر کے لئے مرد کے چہرے پر رہ جاتے ہیں۔ ہم سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا اور ہمارے معاشرے کے اس فرسودہ کلچر کو ختم کرنا ہوگا کیونکہ خوبصورت دیکھنا ہر انسان کا حق ہے اور ہر انسان خوبصورت ہیں۔

Check Also

Manzar Nama

By Syed Mehdi Bukhari