Thursday, 28 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Habib ur Rehman Rana
  4. Aik Yadgar Safar

Aik Yadgar Safar

ایک یادگار سفر

مظفرآباد کشمیر کی حسین وادیوں کا داخلی دروازہ ہے۔ آئیے آج آپ کو کشمیر کی ایک حسین و جمیل وادی کی سیر کو لیے چلتے ہیں۔ پیر چناسی ایک سیاحتی مقام ہے جو مظفرآباد سے 30 کلومیٹر مشرق کی جانب پہاڑوں کی چوٹی پر واقع ہے۔ یہ مقام آزاد کشمیر کے دارالحکومت سے صرف ایک گھنٹہ کی مسافت پر ہے۔ اس مقام پر ہر بندا آسانی سے پہچ سکتا ہے۔ سڑک کی سہولت بہترین ہے۔ اس مقام کی شہرت کی وجہ یہاں کے مشہور درویش بابا پیر چناسی کا مقبرہ ہے جو دنیا کی توجہ کا مرکز ہے۔

سانپ کی طرح بل کھاتی ہوئی سڑک سیاحوں کو خوش آمدید کہتی ہے۔ قدرتی نظاروں سے مالا مال یہ وادی اپنے حسن و جمال میں اپنی مثال آپ ہے۔ یہاں کا صاف سھترا ماحول، کھلے سرسبز و شاداب میدان دل کی تسکین کا باعث ہیں۔ آسمان کو چھوتے پہاڑ اور اڑتے بادل آنکھوں کی تھنڈک کا سامان ہیں۔ دیار اور پولدر کے درخت کے ساتھ چمٹے حشرات جسے مقامی لوگ (بنڈے) کہتے ہیں ان کی مسلسل آوازیں قدرتی موسیقی پیدا کرتی ہیں۔

جو دل کو بہلانے کے لیے بہترین لوری، عجیب سرور مہیا کرتی ہیں۔ دیار کی مہک کے تو کیا ہی کہنے؟ پیر چناسی کا شمار کشمیر کی حسین وادیوں میں ہوتا ہے یہاں سیاحوں کی دلکشی، شوق و تسکین کے لئے فلک بوس برف سے ڈھکے دھوپ میں چمکتے پہاڑ، جنگلات کے حسن سے مالا مال حسین و جمیل وادیاں بلند ترین چوٹیاں تاریخ سے وابستہ مقامات، رنگارنگ روایات، روایتی اور ثقافتی میلے سیاحوں کی دلچسی کا سامان ہیں۔

مظفرآباد اور دیہی علاقوں کو بیرون ملک آس پاس دیکھنے کے لئے بھی اس جگہ سیاح آتے ہیں۔ یہ علاقہ پیرا گلائڈنگ اور اسنوس کراس جیپ ریلیوں کے لئے بھی مشہور ہے۔ تاحد نظر سبزہ زار فطرت کے حسین رنگوں ڈھکی چراگاہیں اور سرسبز میدان سیاحوں کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرتے ہیں۔ گرم موسم کے ستائے ہوئے لوگ جب پیر چناسی کا رخ کرتے ہیں تو وہ یہاں آ کر سب کچھ بھول جاتے ہیں یہاں کے مناظر روح کو تازہ دم اور زندگی کو سرور بحشتے ہیں۔

Check Also

Aik He Baar

By Javed Chaudhry