Sunday, 05 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Farzana Khursheed
  4. Iss Ramzan Kyun Na Ehad Karen

Iss Ramzan Kyun Na Ehad Karen

اس رمضان کیوں نہ عہد کریں

یہ سچ ہے کہ مومنوں کے لئے ماہ رمضان نیکیوں کا موسم بہار ہے، جس میں کی جانے والی چھوٹی سی چھوٹی نیکی کا اجر بھی اللہ سبحانہ تعالی کی جانب سے بڑھا دیا جاتا ہے، جس میں میرا رب اپنی خوب رحمتیں، برکتیں مغفرتیں لوٹا رہا ہوتا ہے، وہ رحیم تو ہے ہی، مگر رمضان جو میرے اللہ کا مہینہ ہے، اس میں اپنا رحم و کرم و فضل بے حساب کردیتا ہے، لیکن ان رحمتوں کا حقدار وہی ہوتا ہے جو دل سے اس کا خواہشمند ہوتا ہے، اور اس کے حصول کے لیے مشقت میں پڑتا ہے، خوب محنت کرتا ہے اور جستجو میں اس کی دن رات لگا دیتا ہے۔

یہ وہ ماہ ہے جس سے غفلت ہلاکت ہے، اللہ کی توفیق سے اگر ہمیں اس سال کا رمضان مبارک نصیب ہوا تو کیوں نہ ہم عہد کریں؟ اسے بہترین گزارنے کا اہتمام کریں، ایسے تمام اسباب اختیار کریں جس سے ہمیں اس کی رحمت مل جائے، رجوعِ الہی، دعاؤں اور ذکر کی کثرت بڑھادیں، خیر کاخوب کام کریں، اسکی مخلوق کے ساتھ احسان کریں، تاکہ ہم رحمتِ الہی کے مستحق قرار پائیں کیونکہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے "اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب رہتی ہے"۔ کوئی بھی کام ہو نیت رب کی رضا، اسکی اطاعت کی کریں، کہ قبولیت کی بلندی تک پہنچے، ڈھیروں اجر نصیب ہو، نوافل بھی کسی صورت رد نہ کریں، جو بھی دنیاوی غیر اہم کام جو کل پر اٹھائے جا سکتے ہوں۔ انہیں اگلے ماہ پر منتقل کر دیں، کوشش کریں، ارادہ کریں کوئی تہجّد ہماری قضا نہ ہو، کوئی اشراق، چاشت ہم سے نہ چُھوٹے، تلاوتِ قرآن کی کثرت ہو، دورانِ کام بھی دھیان رب کی آیتوں اوراسکے مفہوم و تفسیر کو سمجھنے پررہے۔"میرے نبیؐ اس ماہ میں دعاؤں کی کثرت بڑھا دیتے، خوب عبادت کرتے مشقت و جہد میں اس ماہ کو گذارتے"۔ کیونکہ رحمت و بخشش اور جہنم سے خلاصی کا یہ خاص مہینہ ہے، رحمتوں کی برسات ہوتی ہے، جو اس سے محروم رہا وہ ہلاک ہوگیا، برباد ہوگیا۔

نیت ضروری ہے منزل اسے ہی ملتی ہے جو طلبگار ہوتا ہے، اور اس کے لیے جہد مسلسل بھی کرتا ہے ہم عہد کریں، جہد کریں، اس ماہ کی مبارک لیلۃ القدر(شب قدر)جس کی ایک رات کی عبادت ہزار راتوں کی عبادت سے افضل ہے اسے پانے کے لیے ابھی سے دعا کریں، کہ وہ مبارک رات خزانوں کی بہار ہمارا نصیب ہو، اللہ ہم سب سے راضی ہو جائے ہمیں ان راتوں میں مشقتوں کی توفیق دے، عبادتوں میں خشوع و خصوع ہو، ہمارے لئے رحمتوں کا نزول ہو، ہمیں بخش دے، ہدایت یافتہ بنا دے آمین۔

Check Also

Baba

By Mubashir Ali Zaidi