Sunday, 12 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Faisal Mehran
  4. Sakoon Kyon Nahi

Sakoon Kyon Nahi

سکون کیوں نہیں

آج کے اس پرفتن دور میں ہر شخص پریشان ہے خوف و ہراس کی کیفیت ہر شخص پر طاری ہے دل بے سکون ہیں کیوں نا دلوں کا سکون تلاش کیا جائے تو دل بنانے والے نے خود ہی اس کا حل بتا دیا ہے کہ "دلوں کا سکون تو اللہ کی یاد میں ہی ہے" (سورہ الرعد آیت نمبر 28) یعنی دل کا سکون چاہیے تو اللہ سے اس کے کلام سے زیادہ سے زیادہ جڑنے کی کوشش کریں۔

ترجمہ کسی بھی زبان کا نعم البدل نہیں ہوسکتا تو کیا ہی اچھا ہو اگر ہم اللہ کے کلام کو اس کی زبان میں ہی سمجھنے کی کوشش کریں ہم نے دنياوی پڑھائی کو تو بہت ترجيح دی ہے دنیا میں ایک دوسرے سے بڑھنے کے لیے کیا کچھ نہیں کیا اور کیا کچھ نہیں کر رہے ہم دنیا میں کامیابی کی حسرت لیے ادھر ادھر دن رات ضائع کر رہے ہیں اور آخرت کو بھول چکے ہیں حقیقی کامیابی تو آخرت کی کامیابی ہے ہم نے دنیا کی ترقی کے لیے انگریزی سیکھی اردو سیکھی سارا دن دنیاوی کتابوں کو پڑھتے پڑھتے گزار دیا کیا ہم نے کبھی یہ سوچا ہے کہ جو کتاب کتاب اللہ ہماری رہنمائی کے لیے حقیقت میں ہماری کامیابی کے لیے آئی ہے اس کتاب کا ہم نے کتنا مطالعہ کیا؟

ہمارا دل اس کتاب قرآن مجید کے ساتھ کتنا جڑا ہے ذرا سوچیں ہم نے اس قرآن مجید کو سمجھنے کے لیے عربی تک نہ سیکھی جس زبان میں قرآن اترا ہے جو ہمارے پیارے نبی پاک حضرت محمد خاتم النبین ﷺ کی زبان ہے جس زبان کو جنتی زبان کہا گیا اس زبان سے ہمیں کتنا لگاؤ ہے؟ ہم نے دنیاوی زندگی کے لیے بہت کچھ کیا لیکن آخرت کی زندگی جو ہمیشہ کی زندگی ہے جہاں موت ہی نہیں اس کے لیے کیا کیا ہم نے دین کی خاطر کیا کیا دنیا کی کمائی تو یہیں رہ جانی ہے دنیا سے سوائے اعمال کے کوئی کیا لے کر گیا ہے ہم نے اپنے بچوں کو ڈاکٹر بنانا ہے انجینیر بنانا ہے پائلٹ بنانا ہے صبح سکول بھیجا شام کو اکیڈمی بھیجا کے کامیاب ہو جائے دنیاوی زندگی کی کامیابی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں لیکن پانچ وقت جب ہمیں اصل کامیابی کے لیے بلایا جاتا ہے تو ہم کتنی بار جاتے ہیں؟

میں دنیا میں کمانے سے کامیابی کے لیے محنت کرنے سے منع نہیں کر رہا لیکن دنیا کی کامیابی کے لیے آخرت کی کامیابی کو نہ بھولیں دین کو نہ چھوڑیں اللہ پاک اور اسکے رسولﷺ کو ناراض نہ کریں اللہ پاک کو راضی کرنے میں ہی سکون ہے آج ہم صحیح سلامت ہیں یہ زندگی موقع ہے اپنی آخرت سنوارنے کا تو آئیں مل کر اپنے اچھے اعمال سے اللہ پاک کو راضی کر لیں اپنی آخرت سنوار لیں اور زندگی میں سکون چین حاصل کر لیں۔

Check Also

Insan Ki Soch Jamid Nahi Hoti

By Mojahid Mirza