Saturday, 06 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Dr. Ijaz Ahmad
  4. Tawaquf

Tawaquf

توقف

توقف، لفظ کی اصطلاح میں یا مجاز کی کیفیت میں وسیع مفہوم رکھتا ہے۔ ٹھہرنا، رک جانا، پس وپیش، سوچ بچار، وغیرہ سیانے کہتے پہلے تولو پھر بولو۔ تولو بھی توقف کے زمرے میں آتا ہے لیکن فی زمانہ ہم اس توقف کو خاطر میں نہیں لاتے۔ کیا سوشل میڈیا پرسنز، کیا یو ٹیوبرز، کیا ٹی وی اینکرز اور سب سے بڑھ کر ہمارے سیاستدان بس ایک ٹکر چلنے کی دیری ہوتی سب لاٹھی لیکر پیچھے پڑ جاتے کوئی ریٹنگ کے چکر میں ہے، کوئی اپنی عزت سادات بچانے میں لگا ہوتا۔

کوئی اپنی سیاسی نوکری پکی کرنے کے لئے جھوٹ اور سچ کا ملغوبہ بنا کر پیش کر رہا ہوتا ہے۔ اگر ہم توقف سے کام لیں کچھ سوچ بچار کر لیں تو یہ افرا تفری کا جو ماحول بنا ہوا ہے اس میں کمی واقع ہو گی۔ اورلوگوں کو صیح سوچنے سمجھنے سچ اور جھوٹ میں تمیز کرنا آسان ہو جائے گا۔ کائنات بنانے والے نے کچھ اصول وضح کئے ہیں اس میں وقفہ رکھا ہے۔

اگر وہ چاہتا تو سب کچھ ایک دم سے وجود میں آ جاتا لیکن ایسا نہیں کیا، دن اگر کام کاج کے لئے بنایا ہے تو رات آرام کرنے کے لئے ایک وقفہ ڈال دیا۔ سورج ایک مخصوص مدت کے بعد غائب ہو جاتا ہے اور روشنی غائب ہو جاتی ہے دوبارہ طلوع ہونے میں وقفہ ڈال دیا اور یہ سب ہمارے لئے نشانیاں ہیں کہ ہم ان سب باتوں پر غور کریں، دل کی دھڑکن بھی ایک وقفے کے بعد دھڑکتی ہے۔ اغیار نے تحقیق کے بعد ہفتہ میں ایک دن چھٹی کا رکھا ہے۔

انسانی جسم کو ایک مخصوص مدت کے بعد آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ دیکھا یہی گیا ہے کہ چھٹی کے بعد انسان خود کو تروتازہ محسوس کرتا ہے۔ اسی طرح قیلولہ کرنا سنت ہے۔ سائنس اس پر مہر ثبت کر چکی ہے کہ جو لوگ دوپہر کھانے کے بعد تھوڑی دیر سستا لیتے ہیں ان میں ہارٹ اٹیک کے چانسز کم ہو جاتے ہیں۔ ویسے بھی انسانی فطرت ہے کہ انسان جلد اکتاہٹ کا شکار ہو جاتا ہے۔ اس کا بیسٹ حل یہی ہوتا کہ کچھ دیر کا وقفہ لے لیا جائے۔

اسی طرح اگر موبائل یا کمپوٹر پر کام کرتے ہوئے وقفے وقفے سے آنکھوں کو آرام دینے کے لئے سکرین سے نظریں ہٹا کر دائیں بائیں یا آسمان کی طرف لے جائیں یا کچھ دیر کے لئے بند کر لی جائیں، تو آنکھوں کو راحت محسوس ہوتی ہے۔ موجودہ سیاسی صورتحال کو دیکھیں تو عمران خاں کو یہی مشورہ دیں گے کہ توقف سے کام لیں۔ یہ بھات منی کا کنبہ زیادہ دیر تک نہیں چل پائے گا۔ آپ کے پاس وقت ہے آپ اپنی غلطیون کی نشاندہی کریں۔

از سر نو اپنی ٹیم کی تشکیل کریں۔ حکومت میں رہ کر آپ کو اب زیادہ اندازہ ہو گا کہ حکومت کو کیسے چلایا جاتا ہے؟ اپنے گول نئے سرے سے ترتیب دیں بیک وقت سب محاذ کھولنا عقلمندی نہیں۔ سب محاذوں کی درجہ بندی کریں۔ رائٹ مین فار رائیٹ جاب کا فارمولہ بنایں۔ جلسہ کامیاب ہونا اور بات الیکشن کے دن ووٹ کو اپنے حق میں استعمال کرنا الگ کھیل ہے۔ آپ کےکھلاڑی اس کھیل میں اناڑی ہیں۔ اگر ادھر ہاتھ ہو گیا تو سمجھیں سب کچھ گیا۔

الیکشن میں حلقوں میں امیدوار کا صیح چناؤ جیت کی راہ ہموار کر دیتا ہے۔ مطلب قدرت نے آپ کو موقع دیا ہے کہ تھوڑا سستا لیں، تھوڑا وقفہ لیں تا کہ آپ اور آپ کے کھلاڑی نئے عزم، نئے ولولے کے ساتھ میدان میں آئیں۔ مہنگائی کا رونا سب روتے ہیں پر جو اس ملک کی آبادی جس تیزی سے فروغ پزیر ہے اس پر کوئی بھی سوچ بچار نہیں کرتا۔ اس مسئلے پر توقف کی بھی ضرورت اور آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے وقفہ کرنا بھی ضروری ہے۔

بچے دو ہی اچھے، اگر آج ہم نے اپنی آبادی کو روک نہیں لگایا تو کوئی بھی اس ملک کو مہنگائی کے چنگل سے نہیں نکال سکتا ورنہ ایک وقت آئے گا کہ چائنہ کی طرح ایک بچے کا قانون بنائے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔ قانون فطرت کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ وقفہ کیا جائے۔ جب تک منبر سے اس کے حق میں آواز نہیں اٹھائی جاتی آبادی کو کنٹرول کرنا ناممکن ہے۔

Check Also

Pablo Picasso, Rangon Ka Jadugar

By Asif Masood