Friday, 26 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Dr. Ijaz Ahmad/
  4. Khaam Adviyat

Khaam Adviyat

خام ادویات

خام ادویات جنہیں کروڈ ڈرگ سے بھی موسوم کیا جاتا ہے۔ ملک کی موجودہ اکانومی صورتحال اور ڈالر کی اونچی اڑان نے ہر درد دل پاکستانی کو پریشان کیا ہے۔ بہت ضروری ہے کہ ہم کچھ ایسے شعبوں کی نشان دہی کریں جس میں سرمایہ کاری کی جا سکے اور ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو سکے۔ اس میں سے ایک شعبہ ادویات سازی میں استعمال ہونے والا خام مال ہے۔

دیکھا جائے توہمارا ملک ایک زرعی ملک ہے۔ ایشیا کی سب سے بڑی زرعی یونیورسٹی ہمارے ملک میں ہے۔ لیکن افسوس کا مقام کہ ہم اپنےکسانوں زرعی سائنس دانوں کو ایک روٹ میپ نہیں دے سکے کہ کون کو ن سے ایسے پودے یا آئل جو ادویات میں بطور خاصاستعمال ہوتے اور ہم کو پاکستان کے کن حصوں میں ان کو اگایا جا سکتا ہے۔ اور کون سا ایسا خام مال جس کو ہم مہنگے داموں بیرون ملک برآمد کر سکتے ہیں۔ موجودہ حکومت نے ایک پودا جس پر اگانے پر ہم نے پابندی لگا رکھی تھی۔ اب اس کی اہمیت کااندازہ کیا اور اس کو تجارتی بنیادوں پر اگانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ قابل ستائش عمل ہے۔

زرعی یونیورسٹی کے کرتا دھرتاؤں کو اورسائنس اور ٹیکنالوجی وزارت کو مل کر کوئی ایسا لائحہ عمل بنانا چاہئے کہ ہم اپنے ملک میں تیار ہونے والی ادویات میں استعمال ہونے والا خام مال اپنی ضروریات کے مطابق پیدا کریں تا کہ ملکی خزانے پر بوجھ کم ہو روزگار میں اضافہ ہو۔ ادویات سستی ہوں۔ ریسرچ کی حوصلہ افزائی کی جائے بیجا قانونی پیچیدگیوں سرخ فیتہ پالیسی کو ختم کیا جائے۔ دیکھا جائے تو فارم ڈی کے ڈاکٹر کے لئےکام کے اتنے مواقع میسر نہیں ان کے لئے آسانی پیدا کی جائے وظیفے دئیے جائیں۔

ہر ڈویژن کی سطح پر لیب کی سہولت مہیا کی جائےتا کہ ملٹی نیشنل کمپنیز کی اجارہ داری کو ختم کیا جا سکے۔ ہمارا ہمسایہ ملک ادویات سازی میں خود کفیل ہے۔ ویکسین سازی میں بھی ہم سے آگے ہے۔ تو کیا وجہ ہم ابھی تک کوئی ایسی پالیسی نہیں لا سکے جس سے ہمارے ملک کو فائدہ ہو۔ میری تبدیلی سرکار سےگزارش ہے کہ اس شعبے کو خاص توجہ دی جائے کسانوں کو ترغیب اور آسان قرضے اور معیاری بیج دئیے جائیں۔ ان کی ٹریننگ کیجائے کہ کون سی فصل یا درخت زیادہ سے زیادہ اگائے جائیں۔ اور ان کو سائنسی بنیادوں پر کیسے محفوظ کیا جائے۔ اور کس طرح وہدوسری فصلوں کی نسبت بہتر پیسے کما سکتے ہیں۔

دیکھا جائے تو ہمارے ملک میں اس انڈسٹری کو بہت تیزی سے پروان چڑھایا جا سکتاہے۔ ایک الگ ون ونڈو کی طرز پر ادویات کو بنانے کی اجازت دی جائے لیکن شرط یہ ہو کہ صرف ملکی خام مال کو ہی بروئے کارلایا جائے۔ ہم زیادہ سے زیادہ ادویات اور خام مال کو برآمد کر سکتے ہیں۔ جیسے کہ ہم آلات جراحی میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں وہدن دور نہیں جب ہم پوری دنیا کو ادویات کا خام مال دیں گے۔

پہلا قدم اٹھانے اور نیک نیتی کی ضرورت ہے۔ ہم بچوں کوکلرک والی تعلیم سے نکال کر ریسرچ پر لگائیں۔ یہ سرزمین ایسے سپوتوں سے بھری پڑی ہے اور بہت زرخیز بھی ہے۔ بس آپان کے راستے میں آنے والے بیجا رکاوٹوں کو دور کر دیں۔

Check Also

Kho Gaye Hain Hum Sawalon Mein

By Saadia Bashir