1.  Home/
  2. Blog/
  3. Dr. Ijaz Ahmad/
  4. G Ka Post Mortem

G Ka Post Mortem

جی کا پوسٹ مارٹم

جی میں آیا کہ " لفظG" پر طبع آزمائی کی جائے انگلش کا لفظ "G" ہو یا اردو کا "جی "یا پھرپنجابی کا "جی" (مراد فرد) پاکستان بننے سے لیکر اب تک ہمارے معاشرے میں اس لفظ نے بہت گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔

جی فار گاڈ (خدا)جو کہ وحدہ لا شریک ہے۔ لیکن پھر ہماری خداد داد پاکستان میں گاڈ فادرز کی بہتات کیوں؟ کچھ لوگ فرعون بن کر دوسروں کی زندگی اجیرن کیوں بنا دیتے ہیں؟

ہمارے پہلے گورنر جنرل (لفظ "G") ان کی رحلت کے بعد ہماری ملک کی گورننس(G) کیسی رہی ہے۔ اچھی یا بری فیصلہ آپ پر، لیکن اس ملک کی تقدیر کے فیصلے کچھ (G) سے شروع ہونے والے ناموں نے کئے ہیں۔ جیسا کہ ایک وزیر اعظم گزرے ہیں جن کا نام غلام محمد تھا۔ ایک صدر پاکستان بھی رہے غلام اسحاق خاں مرحوم۔

اگر (G) کو رومن انگلش میں لکھیں تو لفظ غلام بنتا ہے۔ کیا ہم ابھی تک غلام ہیں یا آزاد؟

ایک کردار جن کا نام اکثر لیا جاتا ہے ان کا نام بھی (G) سے شروع ہوتا ہے۔ غلام جیلانی مرحوم۔

صحت کے شعبے میں"جنرل "ہسپتال کی بہت اہمیت ہے بہت سے لوگوں کو وہاں داخل کیا جاتا ہےاور وہ شفایاب ہو کر نکلتے ہیں۔ شفا یابی سے یاد آیا ہومیو پیتھی میں ایک دوائی گن پاؤدر ہے جوخارش کے لئے بہت مستعمل ہے۔ گن پاؤڈر سے یاد آیا (G) فار گن بھی ہوتا ہے۔ افغان جہاد پالیسی میں ہمارے معاشرے کو جس نےسب سے زیادہ نقصان پہنچایا وہ گن کلچر ہے۔

آئے روز قتل و غارت، دہشت گردی، نے معاشرے کا سکون برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ ستر کی دہائی تک اگر لڑائی جھگڑا وغیرہ ہوتا تھا تو وہ لاٹھی یا زیادہ سے زیادہ چاقو تک اکتفا کیا جاتا تھا۔

انٹرنیٹ کی اہمیت سے کون انکار کر سکتا ہے گوگل نے دنیا کو گلوبل ویلج میں تبدیل کر دیا ہے۔ گوگل بھی (G) سے شروع ہوتا ہے۔

مطلب (G)ایک بہت ہی طاقت ور لفظ ہے۔ اور جی میں واقعی طاقت ہے۔ جو لوگ جی حضوری کرناجانتے وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے۔ جی جی الاپنے والوں کی ہی جے جے کار ہوتی ہے۔

جی حضوری بھی ایک باقاعدہ آرٹ ہے۔

قصہ مختصر گورنر جنرل بانی پاکستان سے لیکر آج تک ہماری تقدیر کے فیصلوں میں لفظ (G)کاکردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔ (G)فار گیم کے لئے بھی استعمال ہوتا ہےموجودہ سیاسی صورتحال میں۔ اب پتہ نہیں گیم از آن ہے یا گیم از اوور۔

یہ کسی "جی" سے پوچھنا پڑے گا۔ جی جو آپ سوچ رہے وہ نہیں پنجابی میں"جی" گھر کے فردکو بھی کہتے ہیں۔ جی پر ہی کسی شاعر نے خوب کہا ہے

اب جس کے "جی" میں آئے وہی پائے روشنی

ہم نے تو دل جلا کے سر عام رکھ دیا

Check Also

Jamhoor Ki Danish Aur Tareekh Ke Faisle

By Haider Javed Syed