Thursday, 02 May 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Dr. Ijaz Ahmad/
  4. Election Jamhuriat Ke Maathe Ka Jhoomar

Election Jamhuriat Ke Maathe Ka Jhoomar

الیکشن جمہوریت کے ماتھے کا جھومر

ووٹ ایک مقدس امانت ہوتی ہے۔ پاکستان کا قیام بھی ووٹ کاہی مرہون منت ہے۔ اس لئے ووٹ کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ جو قومیں ووٹ کو عزت دیتی ہیں صیح معنوں میں جمہوریت کہلانے کی حقدار ہیں۔ اسی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے لاہور کی سب سے پرانی مارکیٹ بیڈن روڈ اور اس کی سب سے پرانی یونین انجمن تاجران (اتفاق گروپ) بیڈن روڈنے اپنےسابقہ چار سال پورے ہونے پر الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا۔

کاغذات نامزدگی کی تاریخ تک کسی دوسرے فریق نے اپنے کاغذات داخل دفتر نہیں کروائے۔ پرانے طریقہ کار کے مطابق مخالف فریق کا مقابلہ پر نہ آنا بلا مقابلہ کامیابی کی نوید سنائی جاتی تھی۔ لیکن بیڈن روڑ کی انجمن تاجران نے کم از کم لاہور کی یونینز میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی جب انہوں نے اپنے تاجران بھائیوں سے ووٹ کے ذریعے سے رائے لینا مناسب سمجھا کہ کیا یہ پینل آپ کو منظور ہے؟

دو تہائی سے زیادہ اکثریت نے انجمن تاجران بیڈن روڈ کے حق میں رائے دی۔ اس طرح سے ایک نئی روایت کا آغاز کیا گیا۔ جس کا سہرا جناب رانا عثمان عالم صاحب صدر بیڈن روڑ اور جنرل سیکریڑی طارق چوہدری صاحب اور ان کی نو منتخب ممبران کے سر جاتا ہے۔

اس پینل کی تقریب حلف برداری ڈیوس روڈ کے ایک مقامی ہوٹل میں انعقاد پزیر کی گئی۔ جس میں دوسری مارکیٹس کے صدور نے حصہ لیا۔ بالخصوص صدر لاہور چیمبر آف کامرس جناب کاشف انور صاحب بنفس نفیس تشریف لائے۔

اس کے علاوہ پیٹرن انچیف انجمن تاجران جناب عمران بشیر صاحب اور قائم مقام صدر انجمن تاجران ناصر انصاری صاحب، صدر عابد مارکیٹ حاجی طارق فیروز صاحب، ہال روڈ سے معظم علی خان صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی۔ چئیر مین انجمن تاجران لاہور قائد اعظم گروپ وقار احمد میاں نے بیڈن روڈ کے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔ سب نے نو منتخب ارکان کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جناب کاشف انور صاحب نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ ملک کی بہتری کے لئے خود کو ٹیکس نیٹ میں لے کر آئیں تا کہ ملک میں بہتری لائی جا سکے۔

نو منتخب صدر بیڈن روڈ جناب رانا عثمان عالم نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر کی تنظیم نو کی جائے ٹیکس کے طریقہ کار کو سادہ اور ون ونڈو کیا جائے۔ فکس ٹیکس کی طرف جایا جائے ایف بی آر کی طرف سے تاجر برادری کو ہراساں کرنے کی پالیسی ختم کی جائے۔ تا کہ تاجر اپنی آزادی سے بلا خوف و خطر اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں اور ملک کی معشیت کا پہیہ چلتا رہے۔

تمام صدور نے باہمی اتفاق اور مشاورت سے چلنے پر بھی اتفاق کیا آخر میں انجمن تاجران بیڈن روڈ کی طرف سے اپنے بیڈن روڈ کے تمام ممبران اور مہمانوں کے لئے ایک شاندار پر تکلف ڈنر دیا گیا۔ اس کے بعد یہ شاندار تقریب اختتام پزیر ہوگئی۔

بظاہر یہ صرف ایک مارکیٹ کے الیکشن کی روداد تھی لیکن ووٹ کے تقدس اور اہمیت کو دو چند کر گئی۔

Check Also

Gandum, Nizam e Taleem, Hukumran Aur Awam (1)

By Zia Ur Rehman