Thursday, 16 May 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Dr. Ijaz Ahmad
  4. Be Tarteebi

Be Tarteebi

بے ترتیبی

کائنات میں موجود ہر شےایک ترتیب ایک توازن کے ساتھ موجود ہے۔ ہمارا دین بھی ہمیں متوازن ایک ڈسپلن کے ساتھ زندگی گزارنے کا درس دیتاہے۔ وہی قومیں ترقی کی راہ پر گامزن ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں ایک توازن قائم کر لیا۔ اگر ہم اپنے ملک میں بسنے والے لوگوں یا کچھ اداروں کو چھوڑ کر غور کریں تو ہمیں اپنی زندگی میں بے ترتیبی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کا عنصر نمایاں نظر آئےگا۔

کہتےہیں کسی انسان کی شخصیت کا اندازہ کرنا ہو تو اس کے استعمال میں موجود دراز کو دیکھ لیا جائے۔ اگر تو وہ ایک ترتیب کے ساتھ نظر آئے تو سمجھ جائیں کہ یہ ایک ترتیب تناسب ڈسپلن والا انسان ہے۔ اسی فارمولہ کو اگر ہم اداروں پر اپلائی کریں تو واپڈا جو بجلی کی ترسیل کا ذمہ دار ہے اس کی بے ترتیبی بے ہنگم تاروں کا جنجال کھمبوں کا اژدہام میٹروں کی تنصیب سب میں بے ترتیبی نظر آئے گی۔ یہی وجہ کہ ہلکی سی آندھی یا بارش سب تلپٹ کر جاتی ہے۔ اور آئے دن شارٹ سرکٹ سے آگ کا لگنا یہسب ڈنگ ٹپاؤ اور بے ترتیبی کا مظہر ہیں۔اب بھی نہیں لگتا کہ کوئی اس میں بہتری آئے گی۔

شاید ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات میں بھی یہ شامل نہیں۔ کہ اس جنجال پورہ سے جان چھڑائے گی۔ یہ صحیح کہ سارے سیٹ اپ کو یکبارگی نہیں بدلا جا سکتاپر ہم جو نئی رہائشی کالونیوں کی منظوری دیتے ہیں کم از کم ہم ایک قانون کے ذریعے ان کو پابند کر سکتے ہیں کہ بجلی کی ترسیل زیر زمین کی جائے۔ اور موجود شہروں میں مرحلہ وار بجلی کی ترسیل کو زیر زمین کیاجائے۔ سیاحت کے فروغ میں یہ بھی شامل ہونا چاہئے کہان بے ہنگم بجلی کی تاروں سے نجات حاصل کی جائے۔ جو کہ بدصورتی کی علامت ہے۔ اور بجلی چوری اور لائن لاسز کی سب سےبڑی وجہ بھی یہی ہے۔

ہم اپنے گھر میں انڈر گراؤنڈ وائرنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔ اور نہیں چاہتے کہ بیجا تاریں نظر آئیں۔ ہم اپنے ملک کو بھی ایک گھر کی طرح لیں تبھی اس میں بہتری ممکن ہے۔ چاہے زندگی انفرادی ہو اجتماعی ایک توازن ترتیب ڈسپلن سے ہیانسان یا معاشرہ ترقی کے زینے چڑھتا ہے ہم ابھی اس سے کوسوں دور ہیں۔ اس نقار خانے میں طوطی کی آواز کون سنتا ہے۔ لیکن پھر بھی ایک امید کے سہارے یہ چند لائنیں گوش گزار کرنے کی کوشش کی ہے کہ مجھے اپنے حصے کا دیا ضرور جلانا چاہئے۔ ویسے بھی کسی بھی منزل تک پہنچنے کے لئے پہلا قدم اٹھانا ضروری ہوتا۔

Check Also

Riyasat Ko Kya Karna Chahiye?

By Javed Chaudhry