Washroom Ke Adaab
واش روم کے آداب
انسانی وجود کئی حاجتوں کے ساتھ پیدا کیا گیا ہے۔ جس میں سے ایک واش روم کرنا ہے۔ لیکن ہم اتنے سادہ یا بھولے ہیں کہ ہمیں واش روم کرنے کے آداب تک نہیں پتا، پہلی بات یہ کہ جب بھی واش روم کی حاجت محسوس ہو تو اُسے کرنے میں زیادہ دیر مت لگائیں۔ کوشش کریں کہ جلد سے جلد کر لیں۔ واش روم کو دیر تک روکے رکھنا صحت کے لیے ٹھیک نہیں ہوتا۔
واش روم کو صاف رکھیں اور جب آپ واش روم سے فارغ ہو جائیں، تو آپ بھی اُسے اچھے سے صاف کر کے باہر نکلیں۔ ایسا نہ ہو کہ آپ کے بعد واش روم میں جانے والا انسان اُلٹیاں کرتا پھرے۔ واش روم کرنے سے پہلے نل کھول کر پانی لازمی چیک کر لیں۔ یہ نہ ہو کہ آپ ساری گھٹڑی کھول کر بیٹھے ہوں اور آخر میں پتہ چلے کہ پانی تو ہے ہی نہیں تو سوچیں کہ پھر کتنا برا حال ہوگا۔ اِسی لیے پانی کو پہلے لازمی چیک کر لیں۔
کوشش کریں کہ واش روم کرتے وقت آوازیں نہ نکلیں اور جب فری ہو جائیں تو پانی سے جسم دھوتے وقت بھی آوازیں بلند نہ ہوں۔ میں نے کئی ایسے اشخاص دیکھے ہیں کہ جب وہ واش روم جاتے ہیں تو پہلے واش روم کرنے کی آوازیں باہر آتی ہیں اور پھر جسم دھونے کی آوازیں بھی کانوں کو خیراہ کرتی ہیں۔ ایسی آوازیں جب باہر والوں کے کانوں میں پڑتی ہیں تو اچھی نہیں لگتیں۔ اس سے محتاظ رہا کریں۔
واش روم میں ایک روم فریشنر لازمی رکھا ہونا چاہیے، کہ جب بھی کوئی فری ہو تو اس کا استعمال کر کے باہر نکلے تاکہ دوسرے آنے والے انسان کے لیے آسانی ہو، واش روم کرنے جائیں تو اُدھر ہی ڈیرے نہ ڈال لیں، بلکہ کوشش کریں کہ جلدی فارغ ہو کر باہر نکل آئیں۔ اب تو خاص طور پر جب سے موبائل آیا ہے۔ لوگ واش روم جاتے وقت اپنا موبائل بھی ساتھ ہی لیکر جاتے ہیں اور اِس چیز سے بےخبر کہ وہ واش روم میں بیٹھیں ہیں۔
اُدھر ہی فیس بک سکرولنگ کرتے رہتے ہیں اور جہاں پانچ منٹ میں فری ہونا ہوتا ہے، وہاں آدھا گھنٹہ لگا جاتا ہے۔ پانی کا استعمال ضرورت کے مطابق ہی کریں، اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ اِتنا کم استعمال کریں کہ سارا کچھ ویسے ہی پڑا رہ جائے اور اتنا زیادہ بھی نہ کریں کہ ضائع ہو جائے۔ بس جتنی ضرورت ہو اُتنا استعمال کریں۔ واش روم سے فری ہو جانے کے بعد صابن سے لازمی ہاتھ دھوئیں اور اِس چیز کو اپنی عادت بنا لیں۔
اگر ممکن ہو تو اوپر بتائی گئی باتوں پہ عمل کرنے کی ضرور کوشش کریں، کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کو ہی فائدہ حاصل ہوگا۔