Friday, 27 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Azhar Hussain Bhatti
  4. Sapne Vs Everyone

Sapne Vs Everyone

سپنے Vs ایوری وَن

کیا ہی شاندار ویب سیریز ہے۔۔ مزہ آ گیا۔۔ پانچ اقساط پر مشتمل ایک ایسا جاندار کانٹینٹ جو دیکھنے والوں کو کئی بڑے اسباق پڑھاتا ہے۔۔ سپنے، خواب یعنی ہم کیا بننا چاہتے ہیں۔۔ اور حالات ہمیں کیا بننے پر مجبور کرتے ہیں۔۔ جبکہ ہمارا اندر ہمیں کیا کہہ رہا ہوتا ہے۔۔ مگر مشکل وقت اور مجبوریاں ہم سے کیا کیا کروانے پر تُلی ہوتی ہیں۔۔ جذبات، نفسا نفسی، دھوکہ دہی، خود غرضی اور اچھے کرموں پر بنی یہ ویب سیریز ایک بار تو ضرور دیکھنی چاہیے۔

ہمارے خواب جو ہم پورا کرنا چاہ رہے ہوتے ہیں مگر کئی اقسام کے بھوت ہمارے اُن خوابوں کو کھا جاتے ہیں، کبھی باپ کی شکل میں، کبھی ماں بن کر، کبھی دوست تو کبھی کسی اور شکل میں۔

جن کی باتیں ہمارا حوصلہ مار دیتی ہیں، ہمیں مشکلات سے ڈرا دھمکا کر چپ کروانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ سب چھوڑ دو، خواب دیکھنا بھی۔۔ مگر یہی خواب ہی تو ہماری زندگی کا اصل مزہ ہوتے ہیں، یہی خواب تو ہمیں جینا سکھاتے ہیں، آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں، مگر ہماری ہی زندگی کے چند قریبی کردار ہمارے ہی سپنے چکنا چور کر دیتے ہیں۔

ہمارا حوصلہ نہیں بنتے، ہمیں داد نہیں دیتے، کندھا نہیں تھپتھپاتے، بلکہ رکاوٹیں اور اَڑچلیں پیدا کرنے میں سب سے آگے ہوتے ہیں اور اِسی جنگ کو بہترین طریقے سے اس ویب سیریز میں دکھایا گیا ہے۔۔ کہ کیسے یہ دنیا اور ہمارے آس پاس کے لوگ ہم سے ہمارا حق، ہماری خواہشات، ہمارے سپنوں کی قربانی مانگتے ہیں۔ ہمارے حصے کی خوشیاں بھی ہم سے چھیننے میں لگے رہتے ہیں مگر ہم نے ہمت نہیں ہارنی ہوتی اور ڈٹ کر اپنا حق اور اپنے حصے کی خوشیاں کسی اور کے ہاتھ میں جانے سے روکنی ہوتی ہیں کیونکہ زندگی پر ہمارا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا باقی سب کا۔

Check Also

Qomon Ke Shanakhti Nishan

By Ali Raza Ahmed