Thursday, 26 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Azhar Hussain Bhatti
  4. One Friday Night

One Friday Night

ون فرائڈے نائٹ

فلم کے کرداروں میں ایک بیوی ہے جو زچہ و بچہ کی ڈاکٹر ہے اُس کا شوہر ایک بزنس مین ہے جو کہ اپنی بیوی کو چِیٹ کرتا ہے۔ مجھے ون لائنر نے مزہ دیا اور یوں میں نے فلم دیکھنے کی ٹھان لی۔

رات پشاور سے واپسی پر میں نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی اور گاڑی کی پچھلی سیٹوں پر لیٹ کر یہ فلم دیکھنی شروع کر دی۔

میں نے پوری فلم دیکھی اور بڑے افسوس سے مجھے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ سسپنس نام کی کوئی چیز نہیں ہے اس فلم میں۔

اس فلم کو بہت بہتر کیا جا سکتا تھا۔ اتنی شاندار اسکرپٹ اور کہانی کو کتنی آسانی سے کچرا بنا دیا گیا۔ رام کی گرل فرینڈ کے کردار کو کھل کے پیش نہیں کیا گیا۔ نوکر گووِند کا کردار بھی ڈائریکٹر کی بےتکی ڈائریکشن کی بھینٹ چڑھ گیا۔ جبکہ ملازم گووِند اس کہانی کا سب سے بڑا مہرہ ثابت ہو سکتا تھا۔ مگر سب کچھ ہماری مرضی سے تھوڑی نہ ہوتا ہے۔

ہاں لوکیشنز بہت اچھی تھیں۔ شاید تبھی مجھ سے پوری فلم دیکھی گئی اور ہاں روینہ ٹنڈن نے جو کیا، دنیا کی کوئی بھی بیوی ہوتی تو وہ بھی یہی کرتی۔ بس فلم کی یہی ایک بات مجھے اچھی لگی۔

اس فلم کو میں 1/10 نمبر دیتا ہوں۔ اگر آپ سسپنس تھرلر دیکھنے کے عادی ہیں اور آپ نے یہ فلم ابھی تک نہیں دیکھی تو اس سے دور رہیے گا۔ شکریہ کہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ My Pleasure۔

Check Also

Bhai Sharam Se Mar Gaya

By Muhammad Yousaf