Monday, 23 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Azhar Hussain Bhatti
  4. Focus

Focus

فوکس

کیا آپ نے کبھی لینز دیکھا ہے۔ موٹے شیشے کا بنا ہوتا ہے، جس کی مدد سے آپ کسی بھی چھوٹی چیز کو بڑا دیکھ سکتے ہیں۔ آپ اسی لینز کو جب کسی رجسٹر یا کاپی کے ایک صفحے پر اس طرح رکھیں کہ اُس پر سورج کی روشنی مسلسل پڑتی رہے تو کچھ دیر کے بعد لینز کے نیچے رکھے کاغذ کو آگ لگ جائے گی۔ وہ جل اٹھے گا۔

سوال کہ ایسا کیوں ہوا؟ تو جواب ہوگا کہ "فوکس"۔

فوکس ہی زندگی ہے اور آپ زندگی میں جہاں ہیں، یا جو کچھ بھی ہیں وہ اپنی فوکس کی وجہ سے ہی ہیں۔ آپ کا فوکس جہاں ہوگا وہی آپ کی زندگی کا حاصل ہوگا۔

قصہ مشہور ہے کہ کسی نے سقراط سے پوچھا کہ آپ کے پاس اتنا علم کہاں سے آیا تو سقراط نے جواب دیا کہ کل فلاں جگہ دریا پر آ جانا، تمہیں تمہارا جواب مل جائے گا۔

وہ شخص مقرر کردہ وقت پر دریا پہنچ گیا، اُس نے دیکھا کہ سقراط دریا کے پانی میں کھڑا ہے اور اُس نے آدمی سے کہا کہ تم بھی یہاں میرے پاس آ جاؤ، تمہیں تمہارے سوال کا جواب بتاتا ہوں۔ وہ آدمی جب سقراط کے پاس آیا تو سقراط نے پوری قوت سے اُس شخص کو پکڑ کر پانی میں ڈبو دیا، وہ شخص غوطے کھانے لگا اور بےبسی کے عالم میں اُس نے پوری قوت لگا کر سقراط کو ایک طرف دھکیلا اور اپنے سر کو پانی سے باہر نکالا۔ وہ ہانپنے لگ گیا تھا۔

سقراط نے پوچھا کہ کیا ہوا؟ تو اُس شخص نے کہا کہ پانی میں تو میری جان نکلنے لگی تھی، مجھے بس سانس چاہیے تھی، کہ کسی طرح میں سانس لے سکوں ورنہ مر جاؤں گا۔

تب سقراط بولا کہ بالکل اسی طرح میرے اندر علم کی پیاس رہتی ہے جیسے تمہیں سانس لینے کی جلدی تھی۔ تمہارا فوکس سانس پر تھا تو تم نے مجھے دھکا دیا اور اپنے ہدف تک پہنچ گئے۔ کیونکہ تمہارا فوکس کلئیر تھا، تمہیں سانس چاہیے تھا اور یوں تم نے مجھے یعنی اپنے ہدف تک پہنچنے میں بننے والی رکاوٹ کو پیچھے دھکیل دیا۔ بالکل ویسے ہی مجھے علم کی پیاس رہتی ہے اور میں میرے اور علم کی درمیاں آنے والی ہر رکاوٹ کو نظر انداز کرتا ہوا اپنے ہدف تک رسائی حاصل کرتا ہوں۔

ساری بات فوکس کی ہے۔ جتنا فوکس ہوگا، کامیابی بھی اتنی ملے گی۔ اپنے ہدف تک پہنچنے میں دو چیزیں بڑی اہم ہوتی ہیں۔

1- ڈائریکشن

2- ڈسٹریکشن

یہ دونوں نقطے ایک دوسرے کے انورسلی پروپورشنل ہوتے ہیں، یعنی جتنا ایک بڑھے گا دوسرا اتنا ہی کم ہوگا۔ تو جس کی ڈائریکشن جس قدر کلئیر ہوگی وہ اتنا ہی کامیابی کے نزدیک ہوگا اور جو ڈسٹریکٹ ہوگا وہ ناکامی کا سامنا ضرور کرے گا۔ اپنی منزل کا تعین کر لینے کے بعد فوکس ہی آپ کو آپ کے ہدف تک رسائی دلانے میں مدد دیتا ہے۔ کیونکہ منزل تک آپ تبھی پہنچتے ہیں جب آپ کو اپنی منزل کا پتہ ہوتا ہے ورنہ بغیر منزل کے جتنا مرضی سفر کر لیں، آپ منزل تک نہیں پہنچ سکتے اور یوں سب رائیگاں چلا جاتا ہے۔ آپ کی قوت، انرجی، ریسورسز، وقت سب کچھ اور ہاتھ خالی رہ جاتے ہیں۔

تو آپ اپنے فوکس پر کام کر لیں۔ اللہ آپ کو کامیابیوں سے ہمکنار کر دے گا۔

Check Also

Masjid e Aqsa Aur Deewar e Girya

By Mubashir Ali Zaidi