Thursday, 25 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Azhar Hussain Bhatti/
  4. Battery Hi Zindagi Hai

Battery Hi Zindagi Hai

بیٹری ہی زندگی ہے

فرض کریں کہ آپ کی گاڑی ایک اچھی گاڑی ہے، جسے آپ روزانہ کہ بنیاد پر استعمال کرتے ہیں یعنی وہ آپ کا اچھا ساتھ نبھا رہی ہے لیکن ایک رات جب آپ اپنی گاڑی کو گیراج میں پارک کرتے ہیں تو آپ اُس کی جلتی لائٹس کو بند کرنا بھول جاتے ہیں اور ایسے میں ہی اپنے کمرے میں جا کر سو جاتے ہیں۔

اور صبح جب آپ گیراج میں جا کر گاڑی سٹارٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو گاڑی سٹارٹ نہیں ہو پاتی آپ بونٹ کھولنے کے لیے جب باہر نکلتے ہیں تو گاڑی کی جلتی مدھم لائٹس دیکھ کر آپ کو اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کی ایک بھول کی وجہ سے گاڑی اپنی بیٹری کھو چکی ہے۔ لائٹس آن رہنے کی وجہ سے ساری رات بیٹری کی لیکیج ہوتی رہی ہے جس کا خمیازہ آپ کو بیٹری کی موت کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔

ہماری زندگی بھی اِسی واقعے سے ملتی جلتی ہے۔ ہم چلتی پھرتی بیٹریاں ہیں۔ ہمیں خود کو ہر وقت آن نہیں رکھنا چاہیے۔ ہمیں آرام اور سکون کی ضرورت بھی ہوتی ہے اور ہمارا آرام، سکون ہماری زندگی کی مثبت باتوں سے جُڑا ہوتا ہے۔ ہمارے سکون کی وجہ صرف مثبت اور خوشی کی چیزیں ہی بنتی ہیں۔ ہر وہ چیز جو ہمیں سکون دے، راحت دے وہ ہماری بیٹری کے لیے بےحد ضروری ہوتی ہے ہمیں چارج رکھتی ہے۔

مگر جہاں بلا ضرورت ہم نیگٹیویٹی، منفی سرگرمیوں اور برے لوگوں میں اُٹھنا بیٹھنا شروع کرتے ہیں تو ہمارا دماغ جسم میں ڈسٹربنس کے سگنل بھیجنا شروع کر دیتا ہے۔ عجیب واہموں اور برے خیالات کو پورے بدن میں پھیلا دیتا ہے۔ جس سے ہمارے اندر کی بیٹری لیک ہونے لگتی ہے۔ ہماری بیٹری سے مراد ہمارے جذبے ہیں۔ ہم اندر سے بجھنا شروع ہو جاتے ہیں اور منفی پروپیگنڈا اور غلط رویوں کے مسلسل رہنے کی وجہ سے ہم اندر سے مکمل طور پر بند ہو جاتے ہیں۔

ہمیں پھر مکینک نیو چارج، نیو بیٹری کی ضرورت پڑتی ہے ورنہ زندگی کا سفر رُک سکتا ہے جبکہ ہمیں تو چلنا ہے، آگے بڑھنا ہے۔ کچھ کرنا ہے۔ ہمارا سفر لمبا ہے تو اِسی لیے ہمیں اپنی بیٹری کو محتاط انداز سے استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمیں پوری طرح خیال رکھنا چاہیے کہ جس سے بیٹری کو کوئی نقصان نہ ہو ورنہ سفر کرنے میں خلل پڑ سکتا ہے۔

اپنی بیٹری پر نظر رکھیں، کہیں وہ غلط لوگوں کے برے رویوں کی وجہ سے ڈیمیج تو نہیں ہو رہی؟

Check Also

Faizabad Ka Stop

By Naveed Khalid Tarar