Wednesday, 28 January 2026
  1.  Home
  2. Blog
  3. Ayesha Batool
  4. Shadi

Shadi

شادی

یہاں اپنی شادی کی بات نہیں ہو رہی۔ وہ شادی جس میں ہم شرکت کرتے ہیں۔ رشتے داروں دوستوں کی شادی کی بات ہو رہی ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں؟ جس شادی میں آپ شرکت کر رہے ہیں۔ اس میں ایک آپ کی جوانی کی پوری جمع پونجی شامل ہے۔ بھائیوں کی محنت سے کمائے ہوئے پیسوں کا کھانا ہم کھانے جاتے ہیں اور ہم وہ کھانا صرف کھاتے ہی نہیں بلکہ بہت ضائع بھی کرتے ہیں۔ آپ کی نظر میں صرف وہ کھانا ہے مگر جس کی شادی پہ آپ گئے ہیں اگر وہ ایک مرد ہے۔ تو آپ اس کی جوانی کا ایک اہم حصہ کھا رہے ہیں اس کی محنت کے پیسوں کا کھانا کھا رہے ہیں جو اس نے اپنی شادی کے لیے جمع کیے تھے۔ دھوپ چھاؤں صحت میں بیماری میں دن رات کرکے اس نے وہ پیسے جمع کیے تھے جس کا ہم کھانا کھاتے ہیں۔ اگر وہ شادی ایک لڑکی کی ہے۔ تو آپ اس کے باپ اور بھائی کی جوانی اور محنت کی کمائی کھا رہے ہیں۔

شادی میں جانے سے پہلے یہ ضرور دیکھیں کہ جس نے آپ کو شادی میں بلایا ہے۔ وہ آپ کی عزت کتنی کرتا ہے وہ آپ کا خیال جتنا کرتا ہے۔ وہ آپ کو عزیز سمجھتا ہے تو اس نے آپ کو شادی پر بلایا ہے۔ مگر ہم کیا دیکھتے ہیں۔ کھانا اچھا ہے یا نہیں کھانے میں کیا کیا ہے۔ جس نے آپ کو شادی پہ بلایا ہے۔ اس کو بھی دیکھیں آپ کی شرکت ان کے لیے ضروری تھی۔ آپ ان کے لیے خاص تھے۔ تب ہی تو انہوں نے آپ کو بلایا ہے۔ اب آپ کا فرض ہے آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ بھی اپنا پن دکھائیں اور چھوٹی چھوٹی کمیوں کو نظر انداز کرے۔

خوشی کے وقت پر ان کے لیے خوشی کا باعث بنے نہ کہ پریشانی کا۔ مجھے سخت نفرت ہے ان لوگوں سے جو شادی پہ بدلے لینے کے لیے اتے ہیں۔ شادی پر بدلے لینے نہیں بلکہ ایک دوسرے کی خوشی میں شرکت ہونے کے لیے جاتے ہیں۔ یاد رکھیں وہ شادی باپ اور بھائیوں کے خون پر سینے کی کمائی سے کی جا رہی ہے۔ جن کے گھر شادی ہو رہی ہے۔ ان کو آپ کے پیسوں کی نہیں آپ کے ساتھ کی ضرورت ہے۔ وہ آپ کو یہ بتانے کے لیے نہیں کہ وہ آپ سے بہتر ہے بلکہ آپ کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے لیے شادی پہ بلا رہے ہیں۔ وہ آپ کو اپنا سمجھ کر بلا رہے ہیں کہ آپ ان کا ساتھ دیں گے انہیں سمجھیں گے۔

شادی پر جائیں۔ ان کے لیے خوشیوں کا باعث بنے۔ کھانا ضائع نہ کریں۔ اپنی پلیٹ میں اتنا ہی ڈال لیں جتنی آپ کو ضرورت ہے۔ تاکہ وہ ضائع نہ ہو۔ ہو سکتا ہے کہ جو کھانا آپ کھا رہے ہیں۔ اس کے لیے بھی کوئی ترستا ہو اور شادی والے گھروں میں اگر خانہ زیادہ ہو تو میری ان سے درخواست ہے کہ کھانے کو ضائع کرنے کی بجائے کسی ضرورت مند کو دے دیں۔ تاکہ وہ کھانا ضائع نہ ہو شادی میں شرکت کرنے والے لوگ تو خانہ ضائع کرتے ہی کرتے ہیں شادی کے گھر گھر والے بھی کھانا جمع کر کر اس کھانے کو ضائع کر دیتے ہیں۔

کوشش کریں کسی ضرورت مند کو دے دیں نہیں تو کسی ایسی جگہ گرائیں جہاں جانور آسانی سے خاص سکے اور شادیوں پر ناراض ہونا چھوڑ دیں۔ چھوٹی چھوٹی باتوں کو اگنور کریں۔ خوشی کا موقع ہے خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔ اللہ تعالی نے انسانوں کو ایک دوسرے کے لیے بنایا ہے۔ ایک دوسرے کا احساس کریں۔ ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ یاد رکھیں شادی صرف شادی ہی نہیں ہوتی بلکہ باپ اور بھائی کی جوانی کی جمع پونجی ہوتی ہے۔ کوشش کریں شادی کو سمپل کریں۔ زیادہ رسم و رواجوں میں نہ پڑے زیادہ فنکشنز میں نہ پڑیں۔ اپنا اور دوسروں کا وقت بھی ضائع نہ کریں۔

شادی بہت ہی مضبوط بندھن ہے۔ شادی نکاح انسان کا ایمان مکمل کرتا ہے۔ فضول کی رسموں میں اس کا مذاق نہ بنائیں۔ فضول خرچی سے بچیں۔ اللہ کی رضا کے لیے شادی کریں اور اللہ کو خوش کرنے کی کوشش کرے۔ شادی کو سادی آپ نے بنانا ہے۔ اب یہ فیصلہ آپ کا ہے کہ آپ نے لوگوں کو خوش کرنا ہے کہ اللہ کو خوش کرنا ہے۔ اللہ کی مخلوق کا خیال رکھنا اچھی بات ہے۔ جن کی شادی ہونے والی ہے ان سے درخواست ہے اگر لڑکی ہے تو شوہر کے حقوق کا مطالعہ کرے۔ اگر لڑکا ہے تو بیوی کے حقوق کا مطالعہ ضرور کرے۔ اگر دونوں میاں بیوی دونوں کے حقوق و فرائض پڑھے تو وہ زیادہ بہتر ہے۔ شادی پر بلائے جانے والے مہمان بہت عزیز ہوتے ہیں اسی لیے تو انہیں اپنے خاص موقع پر یاد رکھا جاتا ہے۔ اگر آپ شادی میں شرکت کرنے جا رہے ہیں تو اللہ کی رضا کے لیے جائیں۔

اگر آپ میں سے کوئی شادی کرنے والا ہے تو اس سے درخواست ہے کہ شادی کو سادی کریں لوگوں کو راضی کرنے کی بجائے اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کریں۔ اگر کوئی شادی کا فنکشن اٹینڈ کر رہا ہے تو اس سے درخواست ہے اتنا کھانا پلیٹ میں ڈالے جتنی آپ کو ضرورت ہے ضرورت سے زیادہ کھانا نہ ڈالیں کیونکہ وہ ضائع ہو جاتا ہے اور وہ صرف کھانا ہی نہیں بلکہ بھائی اور باپ کے خون پر سینے کی کمائی ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کو ایک دوسرے کے لیے باعث رحمت بنائے امین۔ میرا کالم پڑھنے کا بہت شکریہ۔ مجھے امید ہے کہ آپ میری باتوں کو سمجھیں گے اور اسے اپنی عملی زندگی میں ضرور شامل کریں گے۔

Check Also

Rangeelay Hukumran

By Shahid Mehmood