Thursday, 16 May 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Awais Ur Rehman/
  4. TikTok

TikTok

ٹک ٹاک

آج کل سوشل میڈیا پر اولین حیثیت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک ایپ کے بارے میں آپ سب جانتے ہی ہوں گے۔ تقریباً کچھ ہی عرصہ پہلے یہ ایپ پوری دنیا میں متعارف کروائی گئی۔ دیگر ایپس میں فیس بک، انسٹاگرام، ٹیوٹر، سے بھی جلدی اس ایپ نے شہرت حاصل کی۔ اگر ہم ٹک ٹاک ایپ کا موازنہ دوسری ایپس سے کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ فیس بک، انسٹاگرام اور ٹیوٹر جیسی ایپس صرف بڑوں کے لیے تھیں۔ مگر ٹک ٹاک نے نہ صرف بڑے، بوڑھے، عورتیں بلکہ اس کو استعمال کرنے کی اکثریت بچوں کی بھی ہے۔

اگر میں یہاں یہ کہوں کہ آپ تین سال کے بچے سے بھی بات کریں گے تو وہ آپ سے یہ پوچھے گا کہ آپ کے موبائل میں ٹک ٹاک موجود ہے کہ نہیں۔ ٹک ٹاک نے دنیا بھر میں ہل چل مچا دی اپنے فولووز بڑھانے کے لیے لوگ کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ جو ٹائم پہلے لوگ اپنوں کو دیتے تھے ماں جو ٹائم اپنے بچوں کو دینا پسند کرتی تھی۔ اب انھیں ٹی وی پر کارٹونز لگا کر وہ ٹائم ٹک ٹاک کو دیتی ہے۔ الغرض آپ اس وقت پوری دنیا گھوم لیں تو لوگ آپ سے کچھ پوچھیں یا نہ پوچھیں ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں یہ ضرور پوچھیں گئے۔

ہماری نئی نسل کو برباد کرنے والی ایپ پیسہ کمانے کی لالچ میں ماں باپ بھی بچوں کو نہیں روکتے۔ آپ ہر ان واقعات واقف ہوں گے جو ٹک ٹاک بنانے میں کئی حادثات کی صورت میں پیش آئے اور کئی جانیں چلی گئی۔ حال ہی میں سپریم کورٹ کی جانب سے اس ایپ پر پابندی عائد کی گئی ہے جو میرے خیال سے قابل ستائش عمل ہے۔ اگر حکومت پاکستان اس ایپ کے آتے ہی اس کو ملک میں ختم کر دیتے تو یقیناً ہماری نوجوان نئی نسل تباہ و برباد ہونے سے بچ سکتی۔

ٹک ٹاک نے نہ صرف اپنوں میں دوری پیدا کی بلکہ اس کے ساتھ بےحیائی معاشرے میں بہت تیزی سے پھیل گئی ہے جوان لڑکیاں نہ محرم کے ساتھ باہر جا کر وڈیوز بناتی ہے وہ چادر جو ان کے سرو پر ہوتی جو ان کی زینت کو ظاہر کرتی تھی وہ پہلے سر سے سرک کر ان کے گلے تک پہنچی اور وہ چادر گلے سے بھی اتر گئی۔ اس ایپ نے بہت سی لڑکے اور لڑکیاں باغی ہو چکے ہے آج کل کی نسل کادر بے حیائی کو نکل چکی ہے کہ وہ خود اپنے ماں، بہن، بیٹی کو دعوت دیتے ہیں او وڈیوز بنائے اور مزید بے حیائی کو عام کرے۔

ہمیں چاہئے ہم ٹک ٹالک اور ایسی سوشل میڈیا پر کسی قسم کی بھی غیر اخلاقی مواد کو فروغ نہ دے بلکہ اس پے سخت ردعمل کا مظاہرہ کرے تاکہ معاشرے میں بے حیائی کو روک سکے۔

Check Also

Zarkhez Zameen Ke Zarkhez Log

By Muhammad Saqib