Monday, 23 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Asma Tariq
  4. Alemi Youth Award 2021, Pakistani Taalba Fateh

Alemi Youth Award 2021, Pakistani Taalba Fateh

عالمی یوتھ ایوارڈ 2021، پاکستانی طالبہ فاتح

راؤنڈ ٹیبل گلوبل یوتھ ایوارڈ میں پاکستانی طالبہ اسماء طارق فتحمند ہوئی ہیں۔یہ عالمی یوتھ ایوارڈ کے لیے راؤنڈ ٹیبل گلوبل تقریب کا انعقاد برطانیہ میں ہوتا ہے۔ تقریب اور اس میں دیے جانے والے ایوارڈ ایسے نوجوان افراد کو دیے جاتے ہیں ،جنہوں نے اپنی فیلڈ میں قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کچھ کر دکھایا ہو۔ یہ ایوارڈ پچھلے دس سال سے منعقد کیے جارہے ہیں۔واضح رہے اس ایوارڈ شو میں 35 سے زائد ممالک کے نوجوان لڑکے لڑکیاں شرکت کررہی تھیں۔

تقریب میں بیس منصف تھے۔ جو مقررہ معیار پر مقابلے میں شریک نوجوانوں کو ان کی کاکردگی پر پرکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔مقابلے کے تین زمرہ جات ہوتے ہیں۔ ایک زمرہ تعلیم کا ہوتا ہے۔ یہ اُن شرکا کو دیا جاتا ہے ،جنہوں نے کم عمری میں تعلیم میں کوئی اہم کارنامہ سرانجام دیا ہو۔ مقابلے میں دوسرا زمرہ تخلیق کا ہوتا ہے۔ جس کا فیصلہ شرکا کے تخلیقی کام کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔ اسی طرح تیسرا زمرہ قیادت کا ہے۔

تمام شرکا اپنے اپنے کیے گئے کام کو اپنی متعلقہ کیٹیگری میں پیش کرتے ہیں۔ پھر جج اپنے مقررہ معیارات پر اسے پرکھ کر اسکی رینکنگ کرکے ان کی جیت اور شکست کا فیصلہ کرتے ہیں۔ یہ مقابلہ نوعمر جوانوں کے لیے ہے ،جس کی حد پندرہ سال سے پچیس سال ہے۔ اس عمر کے نوجوان دنیا بھر سے اس مقابلے میں شرکت کرسکتے ہیں۔ اگر آپ مطلوبہ معیار اور زمرہ جات پر پورا اترتے ہیں، تو آپ اس میں شامل ہوسکتے ہیں۔

پاکستانی طالبہ اسماء طارق نے یہ ایوارڈ لیڈرشپ ان امپاورمنٹ کے زمرے میں جیتا ہے۔پچھلے سال کووڈ میں یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ مل کر انٹرنیشنل پلیٹ فارم کے ساتھ پاکستان لیڈر شپ پروگرام کا آغاز کیا۔ہمارے پاس آفس نہیں تھے، ہم نے اپنے کمروں کو کلاس روم میں تبدیل کردیا ،اور آن لائن کلاس کی مدد سے پاکستان کے دور دراز علاقوں سے ہزار سے زائد سکول اور کالج کے بچوں کو لیڈر شپ کی تربیت دی۔

بنگلہ دیش کے روہینا کیمپوں کےلیے بھی آن لائن واٹس ایپ کلاس کا آغاز کیا ،اور ہزاروں افراد کی تربیت کی۔ تعلیم کا مقصد صرف پڑھانا اور رٹا لگوانا ہی نہیں ہوتا ،بلکہ بچوں کی شخصی تربیت بھی بہت ضروری ہے۔ ہمیں شعور کی روشنی کو پھیلانا ہے۔یہ ضروری نہیں کہ ہر کہانی کا آغاز خوشگوار ہو، مسکراہٹیں بکھیرتا ہو ،مگر ہر کہانی میں خدا آپ کو ایک بار چوائسس ضرور دیتا ہے ،کہ آؤ سنبھالو اپنی کہانی کو اور لے جاو ،جس طرف اور جہاں تم اسے لے جانا چاہتے ہیں ۔

ہاں ہو سکتا ہے، تمہیں یہ چوائس نہ ملی ہو کہ تمہیں کس طرح، کہاں اور کیسے اپنی زندگی کی کہانی شروع کرنی ہے ۔مگر یہ تمہارے اختیار میں ہے ،کہ تم کہاں اور کیسے اس کہانی کو ختم کرنا چاہتے ہو۔ زندگی میں چیزیں، حالات سب اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں ،مگر کبھی ان حالات کی وجہ سے ہمت نہیں ہارنی، رکنا نہیں، بس لگے رہو۔ اردگرد سے سیکھتے رہو اور آگے بڑھتے رہو۔

Check Also

Madrasa Registration Bill, Hukumat Ghalti Dohrane Ja Rahi Hai

By Amir Khakwani