Thursday, 26 December 2024
  1.  Home
  2. Tayeba Zia
  3. Rawal Foundation Aur Hospital

Rawal Foundation Aur Hospital

راول فاونڈیشن اور ہسپتال

اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے سلسلے میں الیکشن کمشن آف پاکستان اسلام آباد کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شرکت کے لیے مجھے بھی وفاقی دارلحکومت آنا پڑا، احتجاج سے فارغ ہوتے ہی اپنی دوست روبینہ افضل سے ملاقات کے لئے اس کی جاب پلیس پرپہنچی۔ یہ ایک ہسپتال ہے۔ روبینہ اور اس کے سٹاف نے ہسپتال کا وزٹ کرایا تو متاثر ہوئے بغیر رہ نہ سکی اور قلم اٹھانے پر مجبور ہو گئی۔ راول انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنز، راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال، راول میڈیکل کالج اور راول نرسنگ کالج اسلام آباد میں سینئر منیجر کمیونی کیشن کے وزٹ کے دوران راول فائونڈیشن کی ڈائریکٹر محترمہ عامرہ حیات سے بھی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے راول فائونڈیشن کی نگرانی میں چلنے والے مختلف منصوبوں کے بارے میں بریف کیا۔

درحقیقت راول فائونڈیشن راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کا ذیلی ادارہ ہے جس کا قیام 2011میں عمل میں آیا۔ ان تمام اداروں کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ اور چیئر پرسن محترمہ صالحہ خاقان ہیں۔ گزشتہ ایک عشرے سے راول فائونڈیشن کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ جس میں نا گہانی آفات اور آفت زدہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی کے لئے مالی اور طبی امداد بہم پہنچانا محدود مالی وسائل رکھنے والے طلبہ اور طالبات کو بلا معاوضہ انٹرن شپ اور تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لئے مالی اعانت کرنا فائونڈیشن کی اہم منصوبوں میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ مستحق بچیوں اور بیوائوں کے لئے جہیز اور مالی معاونت دینا صاف پانی اور خوراک کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ وفات کی صورت میں مستحق افراد کو تجیز و تدفین کے لئے مالی امداد دینا، رمضان المبارک میں روزہ داروں کے لئے سحر و افطار کا بندوبست شامل ہے۔

راول انسٹی ٹیوٹ کی اہم بات یہ بھی ہے یہاں آنے والے مستحق افراد سپیشلسٹ ڈاکٹروں سے بلا معاوضہ علاج کر سکتے ہیں۔ راول فری دسترخوان جس میں بلا تفریق مستحق مریضوں اور تیمار داروں کو مفت کھانے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ ملک کے دور دراز علاقوں میں پری میڈیکل اور ڈینٹل کیمپ لگانا پولیو مہم بلڈ بینک کا انعقاد جلے ہوئے مریضوں کا علاج معالجہ اور پینے کے صاف پانی کے لئے ٹیوب ویل لگانا ضروری ہے۔ قابل توجہ بات یہ بھی ہے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے طلبہ اور عملہ کے درمیان ہونے والے تقریری مقابلوں میں پوزیشن لینے والوں کو انعامات دیئے جاتے ہیں جو مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

راول فائونڈیشن راول انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنس راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال اور جس ہم خیال اداروں جیسے روٹری کلب بازئچہ ٹرسٹ اور اپنا گھر کے ساتھ مل کر مشترکہ فلاحی منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے۔ ان تمام منصوبوں پر کام کرنے کے لئے مختلف مخیر حضرات اور ادارے فائونڈیشن کی معاونت کرتے ہیں۔ راول انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنس سے سینکڑوں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس ڈاکٹرز نرسنگ گریجوایٹس فزیو تھراپسٹ اور ڈی فارم مسٹ فارغ التحصیل ہو کر اندرون بیرون بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور اپنے ادارے کا نام روشن کر رہے ہیں۔

Check Also

Christmas

By Javed Chaudhry