Friday, 05 December 2025
  1.  Home
  2. Rauf Klasra
  3. The Penguin Book Of Demons

The Penguin Book Of Demons

پنگون بُک آف ڈیمنز

پچھلے ماہ لندن سے کافی بکس خریدیں۔ صفدر بھائی ساتھ ہوں تو بک شاپنگ کا مزہ بڑھ جاتا ہے۔ نیویارک میں ندیم سعید نے بھی بک شاپنگ میں بڑا ساتھ اور مزہ دیا اور دونوں دوستوں نے اس دفعہ بڑی کمال کی نئی دکانیں دکھائیں اور وہاں سے کافی بکس خریدیں۔

خیر وہ کہانیاں پھر سہی۔

یہ کتاب نیویارک Strand book store سے خریدی۔ اتنا بڑا بک اسٹور زندگی میں نہیں دیکھا۔ کبھی اکسفورڈ اسٹریٹ لندن میں دی باڈرز بک اسٹورز ہوتا تھا جو عرصہ ہوا بند ہوگیا۔

اب Piccadilly Circus پر واٹر اسٹون بک اسٹور بھی بہت بڑا ہے لیکن جہاں ندیم سعید نیویارک میں Strand book store لے گیا وہ ان سب کا باپ تھا۔

خیر اب کتابوں کے وہ بیگز کھول کر پڑھنے شروع کیے ہیں تو کئی کئی دلچسپ کہانیان قصے منتظر ہیں۔

ابھی اس کتاب میں ایک باب ہے جس کے بارے بتایا گیا ہے وہ کسی نامعلوم مذہبی ادیب نے 250/400 BC کے درمیان اپنے دور کے ایک نبی کے بارے تحریر کیا تھا جسے خدا کا فرشہ اگلی دینا لے گیا تاکہ وہ دیکھ سکے وہاں نیک اور برے لوگوں کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے۔۔

خیر باقی نیک اور گناہگار کے ساتھ کیا اچھا برا جنت یا جنہم میں ہورہا تھا وہ الگ تفصیل ہے لیکن ایک جگہ اس نیک نبی نے دیکھا کہ کچھ عورتوں اور مردوں کو سزا دی جارہی تھی۔ ان کو گردنوں، کندھوں، پائوں، نتھنوں سے باندھ کر لٹکایا ہوا تھا اور وہ ایک گہرے گڑھے میں جل رہے تھے۔ ان کی توبہ بھی قبول نہیں کی جارہی تھی بلکہ انہیں یہ کہنے کی طاقت بھی چھین لی گئی تھی خدایا ہم پر رحم کر۔

ان کی چیخوں کے درمیان کہا جارہا تھا جب تم زندہ تھے تو تمہیں یاد نہ تھاکہ تم اس وقت خدا سے معافی مانگتے اور توبہ کرتے اور خدا کی عبادت کرتے۔ اس وقت تم نے کچھ نہیں کیا تو اب تمہاری معافی یا توبہ کیونکر قبول کی جائے۔

اس نیک نبی نے پوچھا ان کا ایسا کیا قصور ہے جو انہوں نے اس دنیا میں کیا تھا کہ توبہ قبول کرنا چھوڑیں انہیں تو خدا سے معافی یا رحم کی اپیل بھی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

اس پر فرشتے نے اس نبی کو بتایا یہ وہ لوگ ہیں جو دنیا میں بیوائوں، یتمییوں پر رحم نہیں کرتے تھے، وہ اپنے گھر اجنبیوں یا سفر پر نکلے مسافروں کو کھانا نہیں کھلاتے تھے، کوئی صدقہ خیرات نہیں کرتے تھے اور اپنے ہمسائے پر بھی رحم نہیں کرتے تھے اور نہ اچھے طریقے سے ان سے پیش آتے تھے۔ انہوں نے خدا کی آنکھ میں یہ اچھا کام نہیں کیا تھا۔

About Rauf Klasra

Rauf Klasra is a Pakistani journalist and Urdu language columnist. He files stories for both the paper and television whereas his column appears in Urdu weekly Akhbr-e-Jahaan and Dunya newspaper. Rauf was earlier working with The News, International where he filed many investigative stories which made headlines.

Check Also

Mufti Muneeb Ur Rehman

By Abid Mehmood Azaam