Thursday, 16 July 2026
  1.  Home
  2. Rauf Klasra
  3. Domestic Helper Mujahid Ka Husn e Zauq

Domestic Helper Mujahid Ka Husn e Zauq

ڈومیسٹک ہیپلر مجاہد کا حسن ذوق

جمالیاتی یا حسن ذوق کی حس بھی کیا خوبصورت چیز ہے۔ اس سے مراد کسی چیز کی خوبصورتی اور حسن کو محسوس کرنے اور اس کی قدر کرنے کی صلاحیت ہے۔ اس حس کے لیے امیر غریب بڑا چھوٹا کوئی نہیں بس فطری طور پر آپ کے اندر ہوتی ہے یا نہیں ہوتی۔

میں نے بڑے بڑے پڑھے لکھے دیکھے لیکن یہ جمالیاتی حس ان میں ناپید ہوتی ہے اور اگر اس کا ذکر بھی کیا جائے تو وہ ہونق ہو کر دیکھتے ہیں کہ بھلا یہ بھی کوئی بات ہے۔ یہی وجہ ہے آپ کو شہر یا بعض گھر یا کالونیاں نظر کو اچھے نہیں لگتے۔ ہمارے لیہ شہر کی جو سب سے گندی گلی تھی اسے ایک دن ہمارے دوست فاروق خان نے دوسروں کے ساتھ مل کر ایسا خوبصورت بنا دیا کہ پورا لیہ اسے دیکھنے گیا۔ وہی بات کہ اس گلی میں رہنے والوں کی جمالیاتی حس تھی۔

ویسے تو بعض کالونیوں کے نام بھی ایسے رکھے جاتے ہیں کہ بندہ سن کر بدمزہ ہو جائے جیسے بھینس کالونی یا مچھر کالونی۔۔

بیورکریسی میں بھی چند ہی افسران دیکھے ہیں جن میں جمالیاتی حسن ہوتا ہے اور وہ پورے شہر کو خوبصورت بنا دیتے ہیں لیکن جن میں وہ نہیں ہوتا وہ شہروں کو کھود کر آسمان پر چھتیں ڈال کر سورج کو ڈھانپ کر بھی آپ داد مانگتے ہیں۔ درختوں کو کاٹ کر سجھتے ہیں شہر کو ترقی دے دی ہے جیسے آج کل اسلام آباد میں ہورہا ہے۔

بعض لوگ اپنے چھوٹے گھروں کو ہی خوبصورت بنا دیتے ہیں اور بعض اپنے بڑے گھر کے بدصورت نقشے اور رنگ سے ہوسٹل بنا دیتے ہیں۔

آج صبح ڈومیسٹک ہیلپ مجاہد مجھے گرین ٹی دینے آیا تو اس کے دوسرے ہاتھ میں موتیا کے پھول تھے۔ گھر میں لگے ہوئے ہیں۔ مجھے کہنے گا کہ یہ موتیا پھول مجھے اچھے لگتے ہیں۔ ان کی خوشبو بہت اچھی لگتی ہے۔

میری آنکھوں میں سوال دیکھ کر بولا یہ زمین پر گر جاتے ہیں وہاں سے اٹھا لایا ہوں کہ آپ کے کمرے میں خوشبو پھیل جائے گی۔ مجاہد کا شکریہ ادا کیا۔ ان سفید پھولوں کی خوشبو نے واقعی پورے کمرے کو مہکا دیا ہے۔

About Rauf Klasra

Rauf Klasra is a Pakistani journalist and Urdu language columnist. He files stories for both the paper and television whereas his column appears in Urdu weekly Akhbr-e-Jahaan and Dunya newspaper. Rauf was earlier working with The News, International where he filed many investigative stories which made headlines.

Check Also

Unsafe At Any Speed, Ralph Nader

By Asif Masood