Sunday, 15 February 2026
  1.  Home
  2. Blog
  3. Zubair Hafeez
  4. Aamad e Mehdi

Aamad e Mehdi

آمدِ مہدی

اقبال کہہ گئے تھے مہدی کے انتظار نے مسلم قوم کو بے عملی کے مرض میں مبتلا کر دیا ہے۔۔ یہ۔ خود تو کچھ کرنا نہیں چاہتے اور امید یہ لگائے بیٹھے ہیں کوئی امام آئے گا اور ہمیں پلیٹ میں رکھ کر سب کچھ دے گا۔۔

قبلہ غلام احمد پرویز کے بھی یہی تاثرات تھے۔۔ وہ تو اس تصور کو ہی عجمی سازش کے کھاتے میں بڑی فراخدلی سے ڈال دیتے۔۔ یقیناََ پرویز کو منصفانہ نظر سے پڑھنے والا یہ تو پرکھ ہی لیتا ہے کہ پرویز عجم کی سازش کو بے نقاب کرتے کرتے عرب کی سازش کا شکار ہو گے۔۔

پر ہمیں اس سے کیا جو جس بھی سازش کا شکار ہوا ہو۔۔ مولویوں کو اچھا خاصا مواد دے گیا جس کی ہڈیاں صدیوں چبانے سے بھی ختم نہیں ہوں گی۔۔ ویسے بھی ماسٹر پیس تخیلق خالص نیکی کے جذبے کے تحت نہیں ہوتے۔۔

ابوالکلام آزاد نے اپنی کتاب چیدہ شخصیات میں والٹیئر پر لکھتے ہوئے اس کا ایک قول نقل کیا۔۔

جب وہ اپنے لکھے ڈرامے میں اداکاری کرنے والی خاتون کو کہتا ہے "کاملیت کے لیے ضروری ہے تم میں شیطان کی روح حلول کر جائے"۔۔

خیر بات تصور آمد مہدی کی ہو رہی تھی۔۔ ہر بڑے مذھب نے تاریخ میں کسی نا کسی مسیحا کا اپنی قوم کو انتظار کروایا ہے، یہ وہ سسپنس ہی ہے جو عقائد کی میعاد کو زیادہ مدت تک برقرار رکھتا ہے، مگر جب مسیحا کا ظہور ہوتا ہے تو قوم اس کو قبول نہیں کرتی۔۔ کیونکہ لوگ انتظار میں ہی رہنا چاہتے ہیں۔۔

ہمارے ہاں بھی تاریخ بھری ہوئی ہے۔۔ بے شمار خود کو مہدی کہلوانے والے آئے۔۔ صالح بن ظریف سے لے کر ترکی کے عدنان اوکتار تک ایک پوری قطار کے جنھوں نے امام مہدی ہونے کا دعویٰ کیا۔۔ ادھر پاکستان میں بھی کمی نہیں آج کل گوہر شاہی بھی اسی دھڑکے میں لگے ہوئے تھے کہ احمد پور شرقیہ سے ایک اور صاحب بھی دعوی کر بیٹھے۔۔

سعودیہ میں آل سعود اور ان کے شرطوں نے ڈنڈا سخت کیا ہوا ہے نہیں تو وہاں سے بھی دعوؤں کے سیریل ہر سال نکلتے۔۔

مجھے تو یہی لگتا ہے جب تک آل سعود اور وہابی وہاں کے حاکم رہیں گے کوئی بھی وہاں سے دعوی کرنے کا رسک نہیں لے گا۔۔

برصغیر کی مٹی تھوڑی زرخیز ہے۔۔ اب آئے روز کوئی نہ کوئی بیعت کا مطالبہ کر دیتا ہے ان میں سے زیادہ تر کا بیک گراؤنڈ تصوف کا ہوتا ہے۔۔ تصوف وہ مہ ہے جو جو زرا سے پی کر بہک جائے اسے مہ کدے سے ہی نکال دینا چاہیے نہیں تو منصور کی طرح میٹر شارٹ ہو جاتا ہے اور خود کو ہی وختا ڈل جاتا ہے۔۔

Check Also

Islah Ka Mahina

By Mushtaq Ur Rahman Zahid