Ye Hai Mera Gilgit Baltistan
یہ ہے میرا گلگت بلتستان

کچھ جگہیں تصویروں میں اچھی لگتی ہیں اور کچھ جگہیں ایسی ہوتی ہیں جو تصویروں کو خوبصورتی سکھاتی ہیں، ایک ایسے علاقے کی بات کر رہا ہوں جہاں آسمان زمین سے باتیں کرتا ہے۔ جہاں ہر پتھر ایک کہانی سناتا ہے۔ جہاں ہر نظارہ ایک نظم ہے۔ ہر منظر ایک گیت اور یہ ہے میرا گلگت بلتستان۔ گلگت بلتستان پاکستان کے شمال میں واقع وہ حسین وادی ہے جسے انسانی ذہن نے اکثر جنت سے تشبیہ دی ہے۔
اس علاقے کا حسن اس وقت اپنے عروج پر پہنچتا ہے جب قراقرم، ہمالیہ اور ہندوکش کی پہاڑی سلسلے آپس میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اس زمین کو اپنے آغوش میں لیتے ہے۔ گلگت بلتستان 13 اضلاع پر مشتمل ہے جن میں گلگت، سکردو، شگر، کھرمنگ، خپلو ہے۔ امر، غزر، ہنزہ نگر شامل ہے۔ ہر ضلع اپنے اندر ایک نیا رنگ نئی کہانی اور نئی تہذیب لیے بیٹھا ہے۔ یہاں کے بلند و بالا پہاڑ دنیا کے چند بلند ترین چوٹیوں میں شامل ہیں جہاں انسان کی ہمت اور فطرت کا امتحان ہوتا ہے۔ قراقرم کا تاج کے ٹو، دنیا کے دوسری سب سے بلند ترین چوٹی اسی وادی میں واقع ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نانگا پربت، راکاپوشی براڈپیک اور گشہ برومکی چوٹیاں بھی اس سرزمین کی شان ہے۔
اگر پانی کسی ذمین کی روح ہوتی ہے تو گلگت بلتستان کی روح میں دریاوں کا ساز، جھیلوں کے گیت اور گلیشیرز کے رقص ہیں۔ دریاے شوک، دریاے سندھ دریاے ہنزہ اور دریاے گلگت اس وادی کے سینے میں صدیوں سے رواں ہیں۔ یہ صرف پانی کے جھرنے نہیں بلکہ زندگی کی روانی ہے اور جب بات آتی ہے گلیشرز کی۔۔ تو دنیا کی چند سب سے بڑے گلیشیرز۔۔ بلترو۔ بیافو اور سیاچن اس وادی کے سینے میں سرمایہ حسن بن کر موجود ہے۔ اکثر ان گلیشیرز سے اترتا سورج سفید برف پر ایسے چمکتا ہے جیسے آسمان زمین پر نور برسا رہا ہو۔ میں چٹان ہوں، میں بلندی ہوں میں خامشی سے بولنے والی وہ داستان ہوں جو صرف دل سے سنی جاتی ہے۔ یہ صرف زمین کا ایک ٹکڑا نہیں، یہ احساس ہے یہ فخر ہے یہ میرا گلگت بلتستان ہے۔
بات اگر تہذیب و تمدن کی کریں تو گلگت بلتستان کی تہذیب کسی ایج قوم یا ایک علاقے تک محدود نہیں۔ یہ ایک رنگ برنگی چادر ہے جس میں بلتی، شنا، بروشسکی وخی اور خوار زبانیں ایک دوسرے سے گفتگو کرتی ہیں۔ یہاں کی مسکراہٹ میں سادہ دلوں کا نور ہے اور یہاں کے رواجوں میں صدیوں کی محبت بسی ہوی ہے۔
ممتو، مرزن، چھبچرو اور پڑاپو جیسے لطف سے بھر پور کھانے نہ صرف نہ صرف زبان کو لذت دیتی ہے بلکہ دلوں کو قریب کرتی ہے۔ شادیاں یہاں صرف رسم نہی ایک رسم وفا ہوتی ہے۔ ٹریڈشنک لوک میوزک، دھمال، فلیوٹ اور ڈھول کے ساتھ لوگوں کا رقص دیکھنے والوں کو اپنا دیوانہ بنا دیتی ہے۔ یہاں کے لوگ خوشی کو جشن بنانا جانتے ہیں اور غم میں بھی تہذیب کو نہیں بولتے۔
میں محبت ہوں، میں امن ہوں، میں روایت ہوں، میں گلگت بلتستان ہوں۔
گلگت بلتستان ہر اس مسافر کا خواب ہے جو حسن کی تلاش میں سفر کرتا ہے۔۔

