Saturday, 27 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Usman Ghazi/
  4. Khuda Hafiz Afghan Bhaio

Khuda Hafiz Afghan Bhaio

خدا حافظ افغان بھائیوں

افغانی اس لئے پاکستان میں پناہ گزین ہوئے تھے کہ ان کے ملک افغانستان میں خانہ جنگی ہورہی تھی، یہ خانہ جنگی ختم ہوچکی ہے اس لئے اپنے معاہدے کے مطابق پاکستان میں عارضی طور پر مقیم ہونے والوں کو اب اپنے گھر جانا چاہئیے۔

پاکستان میں پناہ گزین ایک ایک افغانی کو علم تھا کہ وہ مہاجر ہیں، انہوں نے واپس اپنے ملک جانا ہے، اس کے باوجود اگر انہوں نے یہاں رہنے کی مستقل منصوبہ بندی کی تو یہ نہ صرف ان کی اپنی غلطی ہے بلکہ عالمی معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

افغان حکومت یہ دعوی کرتی ہے کہ انہوں نے اپنے ملک میں ایک مستحکم حکومت قائم کرلی ہے، پاکستان سے افغان پناہ گزیروں کا افغانستان واپس چلے جانا اسی استحکام کی ایک دلیل ہوگا، افغانستان کی حکومت کو کھلے دل سے اپنے لوگوں کو واپس قبول کرنا چاہئیے کیونکہ اس سے دنیا میں ان کا امیج بھی بہتر ہوگا۔

پاکستان معاشی مسائل کا شکار ہے، ایسے میں لاکھوں افغانوں کا بوجھ اٹھانے کا مطلب ہے کہ پاکستان اپنے عوام کے وسائل ان افغانوں کے لئے استعمال کرے جو موجودہ صورت حال میں تو قطعاً نامناسب ہے، پاکستان میں مقیم افغانی ہمارے پانی، سڑکوں، بجلی اور گیس کو استعمال کرتے ہیں، ہمارے تفریحی مقامات اور اسپتالوں وغیرہ سے مستفیض ہوتے ہیں، اب وقت آچکا ہے کہ ہمارے یہ بھائی اپنے ملک کے پُرفضا نظاروں سے لطف اندوز ہوں، پہاڑوں کی سیر کریں، اپنے اسپتالوں اور تعلیمی اداروں سے فائدے اٹھائیں۔

اپنے گھر جانے سے انکار کون کرتا ہے اور کون سا گھر ہوتا ہے جو اپنوں کو اپنانے سے انکار کردے اور اگر ایسا ہورہا ہو تو یقیناً کوئی گڑبڑ والی بات ہے، پاکستان میں مقیم افغانوں کے بڑے پیمانے پر جرائم میں ملوث ہونے کی شکایات ہیں، یقیناً سب مجرم نہیں ہیں مگر افغانوں کے منظم کرائم نیٹ ورک پاکستان میں کام کررہے ہیں جو اسمگلنگ سے لے کر منشیات فروشی، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور گاڑیوں کی چوری میں ملوث ہیں، دہائیوں تک پاکستان نے میزبانی کرلی، اب جانے کا وقت آچکا ہے۔

خدا حافظ افغان بھائیوں! آپ افغانستان میں خوش رہیں، ہم پاکستان میں خوش ہیں، آپ کہساروں پر بسیرا کریں، ہمارے گلی کوچے ہمارے لئے خالی کردیں۔

Check Also

Jimmy Carr

By Mubashir Ali Zaidi