Saturday, 28 September 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Tehsin Ullah Khan
  4. Maa Bache Se Is Qadar Mohabbat Kaise Kar Sakti Hai

Maa Bache Se Is Qadar Mohabbat Kaise Kar Sakti Hai

ماں بچے سے اس قدر محبت کیسے کرسکتی ہے

کوئی عورت جب حاملہ ہوتی ہے، تو بچے کے خلیے ماؤں کے خون کے دھارے میں منتقل ہوجاتے ہیں، اور پھر دوبارہ بچے میں چکر لگاتے ہیں، سائنس کی زبان میں اسے "فیٹل مٹرنل مائکروچائمریزم" کہا جاتا ہے اور تقریبا 41 ہفتوں تک بچے کے خلیے پیچھے اور آگے کی طرف گردش کرتے اور ضم ہوتے رہتے ہیں یہاں تک کہ بچے کی "پیدائش" کے بعد ان میں سے بہت سے خلیے "cells" ماں کے جسم میں بھی باقی رہ جاتے ہیں۔ جسکی وجہ سے ماؤں کے بافتوں، ہڈیوں، دماغ اور جلد پر مستقل نقوش چھوڑ جاتے ہیں، اور اکثر وہیں رہتے ہیں۔ یعنی ہر حاملہ عورت کا ہر بچہ اسکے جسم پر بھی اسیطرح کے نقوش چھوڑ جاتا ہے یہاں تک کہ اگر حمل کسی وجہ سے اپنی پوری مدت تک نہیں پہنچ پاتا یا "اسقاط حمل" ہوجاتا ہے، تب بھی یہ خلیے ماں کے خون میں ایک خاص مدت تک بسیرا اختیار کئے رکھتے ہیں۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اگر ماں کے دل کو چوٹ لگتی ہے تو جنین کے خلیے چوٹ کی جگہ پر فورا پہنچ جاتے ہیں اور مختلف قسم کے خلیات میں بدل جاتے ہیں جو دل کو ٹھیک کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ یعنی بچہ ماں کی صحت کی مرمت میں مدد کرتا ہے، جب کہ ماں بچے کی تعمیر کرتی ہے یعنی اللہ تعالی ہم سے اس وقت بھی کام لے رہا ہوتا ہے، جب ہمارے پاس کرنے کو کچھ بھی نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر "حمل" کے دوران ہی "ماؤں" کی بعض "بیماریاں" ختم ہوجاتی ہیں۔ یہ ناقابل یقین ہے کہ کس طرح ماؤں کے جسم ہر قیمت پر "بچے" کی حفاظت کرتے ہیں اور بچے "ماؤں" کی صحت کی حفاظت کرتے ہیں، تاکہ بچہ محفوظ طریقے سے ترقی کرکے زندہ رہ سکے۔

لیکن حیران ہونے والے بات یہ نہیں ہے، بلکہ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ جدید "تحقیق" نے پیدائش کے 18 سال بعد تک ماں کے دماغ میں جنین کے خلیات کو بھی ثابت کیا ہے۔ یعنی اٹھارہ سال تک ماں کے رگوں میں وہی خلیے دوڑ رہے ہوتے ہیں۔ جو آپ کے جسم کی تعمیر پر معمور ہیں۔ ہے نا کتنا حیرت انگیز؟

آپکے اندر وہ خلیے تو پیدائش کے فورا بعد ختم ہوجاتے ہیں لیکن آپکی ماں کے جسم کے اندر قدرت نے یہی خلیے اٹھارہ سال تک محفوظ کر رکھے ہوتے ہیں۔ تاکہ وہ آپ سے پاگلوں کیطرح محبت کرے اس کے باوجود ہمارے معاشرے میں ماں کو گالیاں دی جاتی ہیں اور بعض "بے وقوف" تو مارتے بھی ہیں۔ لیکن یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ اللہ تعالی کیطرف سے بہترین گفٹ ماں ہی ہوتی ہے۔ ماں وہ ہستی ہے جس کا نعم البدل دنیا کی کوئی چیز نہیں ہو سکتی، لہذا ماں سے پیار اور محبت کریں"۔۔

Check Also

Qissa Kali Bheron, Bhoond Aur Kalay Lifafay Ka

By Nasir Naqvi