Khala Hi Khala
خلا ہی خلاء

کیا آپ کو ڈر نہیں لگتا کہ کائنات میں کیا چل رہا ہے؟ یقیناََ آپ کو بالکل ڈر نہیں لگتا ہوگا۔ لیکن یقین مانیں کہ مجھے ڈر لگتا ہے۔ سب سے پہلے تو مجھے اس چیز سے بہت ڈر لگتا ہے کہ ہم "زمین" پر رہ رہے ہیں اور زمین خلا میں ہے، اس کے آگے پیچھے دائیں بائیں اوپر نیچے ہر طرف خلاء ہی خلاء ہے لیکن ڈر اس بات سے نہیں لگتا کہ زمین کی اطراف میں خلا ہی خلاء ہے، بلکہ ڈر اس بات سے لگتا ہے کہ زمین مسلسل موشن میں ہے۔ ہمارا سورج ملکی وے کہکشاں کے ساتھ مسلسل بھاگ رہا ہے لیکن صرف یہی نہیں بلکہ اپنے گرد بھی گھوم رہا ہے۔ اگر یہ کسی دن اچانک رک گیا تو کچھ بھی نہیں بچے گا۔
کچھ بھی نہیں۔ زمین پر جو بھی ہے سب کچھ خلاء میں ہوگا اور زمین سورج کے اندر ہوگی۔۔ خلاء میں شدید سردی اور اندھیرا ہے اگرچہ ایسا ہوگا نہیں لیکن ڈر ہمیشہ رہتا ہے۔ اسکے علاوہ خلائی پتھروں کا ڈر تو ہمیشہ سے رہتا ہے پہلے تو ہمیں پتا بھی نہیں ہوتا تھا کہ یہ خلائی پتھر کہاں سے آتے ہیں۔ لیکن اب ہم جان چکے ہیں کہ یہ ہمارے "نظام شمسی" میں کہاں کہاں پر "موجود" ہیں۔ کبھی کبھی سائنس دان یہ بھی کہتے ہیں کہ ہماری زمین شاید بلیک ہول کے اندر ہو۔۔ یہ بھی ڈرنے کی بات ہے کہ ہم اکیلے ہیں اور اگر ہم اکیلے نہیں ہیں تو وہ "مخلوق" کہاں ہے؟ اور ہم سے کتنی دوری پر موجود ہے؟
اگر ہم اکیلے ہیں تو یہ ڈرنے کی بات اس وجہ سے بھی ہے کیوں کہ کائنات بے انتہا بڑی ہے، ہم ایک ایسے صحرا میں ہیں جہاں اس کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔۔ ہم دس ہزار نسلیں بھی مسلسل کوشش کریں اس صحرا سے پھر بھی نہیں نکل سکتے، ہم بری طرح پھنس گئے ہیں۔ ہم اگر روشنی کی رفتار بھی پکڑلیں نکلنا پھر بھی مشکل ہے۔ بلکہ ناممکن ہے۔
سورج ہماری زمین سے تقریباً 149 ملین کلومیٹر دوری پر واقع ہے اور یہ فاصلہ یہ ذرات یعنی "فوٹانز"صرف اٹھ منٹ اور 20 سیکنڈ میں طے کرتے ہیں۔۔ یہی ذرات زمین کے گرد سات چکر ایک سیکنڈ میں لگاتے ہیں۔ اس سے آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ یہ پارٹیکلز کتنے سپیڈی ہوں گے۔۔ لیکن یہ بھی یہاں بے بسی ہے۔ دنیا میں اس وقت ایسے سائنسدان اور انجنئیرز نہیں ہیں۔ جو ایک ایسا جہاز یا راکٹ بنائیں جن کی سپیڈ یہی ہو یا اسکے ادھا ہو، کیونکہ سب سے ہائی سپیڈ روشنی کی ہے۔
یونیورس میں "DB12 5055" ستارہ اتنا بڑا ہے کہ اگر یہی فوٹانز جو زمین کے گرد ایک سیکنڈ میں سات چکر لگاسکتے ہیں۔ اگر یہی فوٹانز BD 12 5055 ستارے کے گرد ایک چکر لگائے تو صرف ایک مکمل چکر میں سات گھنٹے کا وقت لگے گا۔۔ یقین مانیں کہ ہمارا سورج اس ستارے کے سامنے ایسا ہے جیسے "چاند" کے مقابلے میں مرغی کا انڈہ۔ اگر زمین کا موازنہ BD 12 5055 سے کریں تو اس میں 5.1 بلین ضربِ 13 لاکھ "زمینیں" آسانی کے ساتھ سماسکتی ہیں۔ لیکن یہ ستارہ "یونیورس" کا سب سے بڑا ستارہ نہیں ہے بلکہ یونیورس میں اس سے بڑے بڑے ستارے موجود ہیں۔۔
اس سے بڑا ستارہ Uy scuti ہے۔ یہ 2019 تک یونیورس کا سب سے بڑا ستارہ مانا جاتا تھا۔ اس کا رداس ہمارے سورج سے 1700 گنا بڑا ہے۔ اس ستارے کا سائز اتنا بڑا ہے کہ اگر ہم ایک ایسی "خلائی گاڑی" بنانے میں کامیاب ہوگئے جو روشنی کی رفتار سے چلے یعنی ایک سیکنڈ میں تقریباً تین 3 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہو، تو اسے بھی اس "Uy scuti" ستارے کے گرد ایک چکر لگانے میں، پورے آٹھ 8 گھنٹے کا وقت لگ جائے گا۔ جب کہ یہی خلائی گاڑی ہمارے سورج کے گرد ایک چکر 14 سیکنڈ میں پورا کرے گا۔ اس سے خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ سورج کے "مقابلے" میں کتنا بڑا ہوگا۔ یہ ستارہ ہم سے 5100 نوری سال کی دوری پر واقع ہے۔
لیکن اس ستارے کا بھی ایک باپ ہے۔ جسکو Stephenson 2-18 کہتے ہیں۔ اسکے سامنے Uy scuti کی کوئی اوقات نہیں ہے۔ یہ اتنا بڑا ستارہ ہے کہ اس میں تقریباََ دس 10 بلین سورج سماسکتے ہیں جبکہ سورج میں 13 لاکھ زمین سما سکتی ہیں۔۔ اس کا مطلب یہ ہوا ہے کہ Stephenson 2-18 ستارے میں تقریباً دس بلین ضرب 13 لاکھ زمینیں سماسکتی ہیں، لیکن یہ حیران ہونے والی بات نہیں ہے۔ بلکہ حیران ہونے والی بات یہ ہے، کہ اس طرح کے ستارے کائنات میں کھربوں میں موجود ہیں۔۔ Stephenson 2-18 ہماری زمین سے 2000 نوری سال کی دوری پر واقع ہے۔۔ جن ستارے کے سامنے سورج کی اوقات نہیں ہے۔ اسکے سامنے ہماری زمین کی کیا اوقات ہوگی۔

