Friday, 05 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Tehsin Ullah Khan
  4. Kainat Kis Ne Program Kya Hai?

Kainat Kis Ne Program Kya Hai?

کائنات کس نے پروگرام کیا ہے؟

چونکہ میں الحمدللہ اسٹرونومی کو بچپن سے پڑھتا آیا ہوں اس وجہ سے میں سمجھتا ہوں، کہ میں آپ لوگوں سے زیادہ جانتا ہوں، کیوں کہ میں آج بھی روزانہ کی بنیاد پر تین چار آرٹیکلز پڑھتا ہوں۔ آپ بیشک مجھ سے باقی "فیلڈز" میں ماہر اور تجربہ کار ہوسکتے ہیں، لیکن اس فیلڈ میں نہیں۔ اس لیے کہ میری زندگی کے دن رات، فلکیات سے شروع ہوتے ہیں اور الحمدللہ اسی پر ختم ہوتے ہیں۔ اسٹرونومی میں ناسا کا "ڈائریکٹر" بل نیلسن سے بھی تین چار گھنٹے مسلسل بات کرسکتا ہوں، کیونکہ میں نے اس پر کام کیا ہے اور اب بھی کررہا ہوں۔

اسٹرونومی بہت ہی دلچسپ مضمون ہے۔ اب باقاعدہ خدا کی خدائی اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہوتے ہیں اسے محسوس کرتے ہیں۔ یقین جانیں کہ یہ کائنات اتنی پیچیدہ ہے کہ میں بیان نہیں کر سکتا۔ باقی چیزیں بالکل ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔ صرف "نظام شمسی" کی مکمل حدود بھی ہم دنیا کی کسی "کمپیوٹر" سے نہیں بناسکتے اور نہ یہ ممکن ہے، کیوں کہ نظام شمسی میں صرف ایک سورج اور 8 سیارے نہیں ہے بلکہ اس میں 200 کے قریب چاند اور لاکھوں اور کروڑوں خلائی پتھر بھی موجود ہیں اور سب حرکت میں ہیں، میں یہاں مکمل کائنات کی بات نہیں کررہا ہوں، بلکہ دو ہزار 2000 ارب کہکشاؤں میں ایک کہکشاں اور پھر اس "کہکشاں" میں بھی چار سو بلین ستارے اور ان میں سے بھی صرف ایک "ستارے" کی "حدود" کی بات کررہا ہوں۔ جسے ہم "سورج" کہتے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے، کہ سورج جس وقت سے پیدا ہوا ہے۔ اس وقت سے لے کر آج تک مسلسل حرکت میں ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ صرف "سورج" ہی نہیں بل کہ اس کے ساتھ سب ﺍﯾﮏ ﻣﻘﺮﺭہ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﭘﺮ ﭘﭽﮭﻠﮯ تقریباً 5 ﺍﺭﺏ ﺳﺎﻝ ﺳﮯ 600 کلو میٹر ﻓﯽ ﺳﯿﮑﻨﮉ ﮐﯽ "ﺭﻓﺘﺎﺭ" ﺳﮯ "ﻣﺴﻠﺴﻞ" ﺑﮭﺎﮔﺎ ﺟﺎﺭﮨﺎ ہے، یعنی سورج صرف اکیلا نہیں ہے، بلکہ ﺍس کے ﺳﺎﺗﮫ ﺳﺎﺗﮫ 8 ﺳﯿﺎﺭﮮ، 200 ﭼﺎﻧﺪ ﺍﻭﺭ ﻻﮐﮭﻮﮞ کروڑوں خلائی پتھر اسٹرائیڈ بھی 600 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار ﺳﮯ ﺟﺎ ﺭہے ہیں، یقین مانیں کہ یہ سب کچھ حرکت میں ہے، لیکن ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺗﮭﮏ ﮐﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺭە ﺟﺎئے، ﯾﺎ ﻏﻠﻄﯽ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺍِﺩﮬﺮ ﺍُﺩﮬﺮ ﮨﻮﺟﺎئے۔ تمام اجرام فلکی اپنے اپنے راستے پر رواں دواں ہیں جن میں ہماری زمین بھی شامل ہے۔ لیکن ہمیں احساس تک بھی نہیں ہوتا ہے، کہ ہم بھی سورج کے ساتھ ساتھ بھاگ ﺭہے ہیں کیونکہ پروگرامر نے ایسے بہت ہی خوب صورت پروگرام کیا ہے۔

جب ہم کوئی پروجیکٹ پروگرام کرتے ہیں، تو کبھی کبھی پروگرام ہونے کے باوجود پروجیکٹ پروگرام کے مطابق کمانڈ نہیں لیتا لیکن خدا نے اس کو ایسا پروگرام کیا ہے کہ پچھلے پانچ ارب سال سے وہی پروگرام پر چل رہا ہے، ان پانچ ارب سالوں میں ان کو ریسیٹ اور دوبارہ پروگرام کرنے کی نوبت تک نہیں آئی، لیکن اس کے باوجود اب ﺑﮭﯽ بعض لوگ خدا کو نہیں مانتے۔ حالانکہ اگر آپ اس پروگرامنگ کو مانتے ہیں تو آپ کو پروگرامر کو بھی ماننا چاہیے۔ ڈیزائن مانتے ہیں تو اس کے ڈیزائنر کو بھی مان لیں۔ کائنات کا ﻗﺎﻧﻮﻥ مانتے ہیں تو ﻗﺎﻧﻮﻥ ﮐﻮ ﻧﺎﻓﺬ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍلے کو بھی مان لیں۔ آپ کا کیا جاتا ہے؟ یقیناً کچھ بھی نہیں۔ پھر کیوں انکاری ہیں؟

Check Also

Bloom Taxonomy

By Imran Ismail