Friday, 05 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Tehsin Ullah Khan
  4. Iran Par Americi Hamla

Iran Par Americi Hamla

ایران پر امریکی حملہ

ایران کے نیشنل نیوکلیئر سیفٹی سسٹم سینٹر کیطرف سے نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ فوردو، نتانز اور اصفہان جوہری مقامات کے ارد گرد رہنے والے رہائشیوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے"۔ اس کا مطلب ہے کہ ایران نے حملے سے پہلے سب کچھ "محفوظ" جگہ منتقل کیا ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو اب تک ایران اعلان کرچکے ہوتے کہ ایرانی عوام وہاں سے فوراً نکل جائے کیوں کہ وہاں پھر انتہائی زہریلی ریڈیشن کا اخراج ہوتا ہے، لیکن ایران نے ایسا کچھ نہیں کہا ہے بلکہ عوام کو اطمینان دلایا، کہ حملے سے پہلے ہم سب کچھ وہاں سے دوسری جگہ منتقل کرچکے تھے یہ بہت خوشی کی بات ہے.

فوردو، نتانز اور اصفہان جوہری مقامات پر مجرمانہ امریکی حملے کے بعد NPT معاہدے، جوہری تحفظ اور سلامتی سے متعلق دیگر بین الاقوامی ضوابط سمیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے، حملے کے فوراً بعد ایران نے مذکورہ مقامات کے گرد جوہری آلودگی کے اخراج کے بارے میں جب تحقیقات کیں، کیونکہ یہ ایک ذمہ دار حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، تو اعلان کیا کہ احتیاطی تدابیر اور سابقہ ​​منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ، ریڈیو ایکٹیو مادّے کا پتہ لگانے کے نظام کے ذریعے ریکارڈ کی گئی معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے، آلودگی کی نشاندہی کرنے والی الحمدللہ کوئی علامت ریکارڈ نہیں کی گئی ہے اس لیے مذکورہ مقامات کے آس پاس رہنے والے رہائشیوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے، کیونکہ ایران نے حملے سے سب کچھ دوسری جگہ منتقل کیا گیا تھا۔

اب امریکہ کے لیے مسئلہ یہ ہے، کہ 40000 سے زیادہ امریکی فوجی اور سویلین اہلکار شام، عراق، اردن، کویت، بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات کے اڈوں پر تعینات ہیں اور ان کے ساتھ اربوں ڈالرز کا فوجی ساز و سامان بھی ہے۔ سکیورٹی فرم گلوبل گارڈین کے نائب صدر کرنل سیٹھ کرمچ نے بتایا، کہ "اگر ایران کے پاس بیلسسسٹک میزائل تیار ہیں تو پندرہ15 منٹ سے بھی کم وقت میں حملے کیے جا سکتے ہیں۔ اب ایران کو لیگی حق مل گیا وہ اب امریکی اڈوں کو نشانہ بنائینگے۔ قطر میں العدید بیس CENTCOM کا ہیڈکوارٹر تقریباً 10,000 فوجیوں کی میزبانی کرتا ہے، اب دیکھتے ہیں کہ ایران کیا کرتے ہیں، لیکن یہ بات سو فیصد گارنٹی سے کہتا ہوں کہ اب ایران ان اڈوں کو نشانے بنائینگے۔ ایران سیاسی مضمرات کی وجہ سے کویت، بحرین اور متحدہ عرب امارات پر حملوں کو شاید محدود کریں، لیکن عراق اور شام میں امریکی اڈوں حملوں کا امکان زیادہ ہے۔

Check Also

Pablo Picasso, Rangon Ka Jadugar

By Asif Masood