Friday, 05 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Tehsin Ullah Khan
  4. Hum Kitna Peechay Hain

Hum Kitna Peechay Hain

ہم کتنا پیچھے ہیں

آسمان پر جو ستارے نظر آرہے ہیں، اُن میں سے ہمارے سولر سسٹم کے بعض سیارے بھی موجود ہیں، جن میں سے ایک ہمارا مریخ بھی ہے۔ مریخ پر curiosity Rover نامی مشین اکیلا ایک دلچسپ کام سرانجام دے رہا ہے۔ جی بالکل آپ نے ٹھیک پڑھا، یہ مشین ناسا نے 26 نومبر 2011ء میں لانچ کیا تھا، اس نے مریخ پر 6 اگست 2012ء میں لینڈ کیا۔ اتنی دوری سے NASA کے انجنیئرز، اسے کنٹرول کر رہے ہیں۔ اس مشین، یعنی "Curiosity Rover" کی سگنلز زمین کو پورے بیس منٹ بعد ملتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر ناسا کے ماہرین اس کو آگے یا پیچھے Move کرنا چاہیں۔

تو اسکو یہ سگنل پورے بیس منٹ بعد تب ملے گا، جب یہ حرکت کرے گی۔ اس سے پہلے وہ move نہیں کرے گی۔ اس کے علاوہ اگر یہ مریخ سے کوئی تصویر یا وڈیو بھیجنا چاہے تو بھی بیس منٹ بعد زمین کو پہنچے گی۔ مریخ ہماری زمین سے اس قدر دوری پر واقع ہے۔ مریخ ہمارا اگلا گھر ہے۔ ہم شاید وہاں جا نہیں پائیں گے، لیکن مستقبل قریب میں لوگ وہاں جائیں گے۔

مریخ کی وڈیو، ناسا کی کیوروسٹی روور خود بنارہی ہے۔ کیوروسٹی روور 6 اگست 2012 کو سرخ سیارے "مریخ" پر اترا۔ مریخ پر بھیجا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا اور جدید ترین روور ہے۔ یہ مریخ پر اپنے اردگرد کے ماحول کا مطالعہ کرتا ہے۔ ناسا نے اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ روور کو ماضی کے ماحول کے شواہد بھی ملے ہیں، کیوروسٹی روور پر ایک ماسٹ کیمرہ لگا ہے، جو 24 گھنٹے ایکٹیو ہوتا ہے۔ کیوروسٹی روور نے اپنی اس کیمرے سے مریخ کی سطح کی بے شمار تصاویر ہمارے ساتھ شئیر کی ہیں، یہ وڈیو بھی اسی نے بنائی ہے۔ اس میں آپ واضح طور پر اپنا مستقبل کا گھر دیکھ سکتے ہیں۔ کس قدر خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ کیونکہ یہاں انسانوں کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔

اگر کوئی شخص "مریخ" پر کھڑا ہو، تو وہ شخص زمین اور چاند کو شام کے 2 الگ الگ روشن ستاروں کے طور پر آسانی سے دیکھ سکتا ہے۔ اس لیے اگر کبھی بھی آپ کو اپنی تنہائی اور اکیلے پن کا احساس زیادہ ستانے لگے، تو مریخ پر curiosity rover کی تنہائی کا احساس کرکے آپ خود کو با آسانی اطمینان دلا سکتے ہیں۔ مریخ کو explore کرنے میں سب سے بڑا ہاتھ اس Rover کا ہی ہے۔ اس نے ہمیں بتایا کہ مریخ کیسا دِکھتا ہے۔ اس کا ماحول کیسا ہے؟ وہاں پر ایلین تو نہیں ہیں؟ وہاں انسان کیسے اور کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے؟ یہ ساری معلومات Rover سالوں سے بیھج رہا ہے۔ ایلون مسک کا کہنا ہے، کہ سال 2050ء تک ہم مریخ پر ایک خوبصورت سٹی بنائيں گے"۔

Check Also

Hum Mein Se Log

By Najam Wali Khan