Sunday, 30 June 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Tehsin Ullah Khan
  4. Cold Drinks

Cold Drinks

کولڈرنکس

"اس وقت پاکستان میں شدید گرمی پڑ رہی ہے جسکی وجہ سے لوگ "کولڈرنکس" کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ اس وقت میں پشاور کے سب سے بڑے "ہسپتال" میں ہوں اور یہ پوسٹ میں ڈائیلسز ڈپارٹمنٹ سے کررہا ہوں یہاں لوگوں کی حالت مجھ سے دیکھی نہیں جاتی۔۔ ہر شخص کے گردے خراب ہیں۔۔ میں روزانہ کی بنیاد پر اسٹنگ پینےکا عادی تھا لیکن آج کے بعد "اسٹنگ" کے قریب بھی نہیں جاؤں گا بل کہ میں ہر اس بوتل کے قریب نہیں جاؤں گا، جس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس موجود ہو۔۔ ڈائیلسز ڈپارٹمنٹ میں ایک ڈاکٹر سے بھی ملا، جس کا تعلق چترال سے ہے انہوں نے کولڈرنکس کی اتنی برائیاں بیان کیں کہ میں بتا نہیں سکتا۔ چنانچہ میں آپ لوگوں سے گزارش کرتا ہوں، کہ خدا را خود سے پیار کریں اور اس چیز سے باز آجائیں۔۔ یہ زہر ہے، جو آہستہ آہستہ آپ کے گردے فیل کئے جا رہا ہے۔ اگر آپ نے یہاں"ڈائیلسز" مشینوں پر لوگوں کا رش دیکھا تو توبہ کرلیں گے۔

انسانی جسم کے اندر دو 2 گردے ہوتے ہیں جن کا بنیادی کام خون میں سے فاضل مادوں کو فلٹر کرکے پیشاب کے ذریعے خارج کرنا ہوتا ہے۔۔ اس کام کے لیے گردے میں مخصوص خلیوں ہوتے ہیں، جن کو سائنس کی زبان میں نفرون کہتے ہیں۔۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ ہر نفرون کے گرد خون کی باریک رگوں کا جال بچھا ہوتا ہے، جن کے ذریعے پانی، فاضل مادوں اور نمکیات کا دو طرفہ تبادلہ ہوتا ہے کولڈرنکس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس موجود ہوتی ہے، اور ڈاکٹروں کا ماننا ہے، کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس گردے میں موجود نفرون کے ساتھ ساتھ اس جال کو نقصان پہنچاتا ہے، جسکی وجہ سے گردے میں پھر کبھی کبھی "فلٹریش" کا عمل متاثر ہوجاتا ہے یا پھر گردے مکمل طور پر ناکارہ ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ کولڈ رنکس کی وجہ سے "دانتوں" اور "ہڈیوں" کو نقصان جلدی امراض، امراض قلب، ڈپریشن، مرگی، متلی اور جلد پر خارش وغیرہ شامل ہیں۔

اس وجہ سے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آج کے بعد کولڈرنکس کے قریب بھی نہیں جاؤں گا کیونکہ جان ہے تو جہان ہے آپ لوگوں کی صحت چونکہ مجھے عزیز از جان ہے۔۔ اسلئے میں آپ کو یہی مشورہ دوں گا، کہ کولڈ ڈرنکس کی جگہ آپ گنے کا جوس پئیں اور گنے کا جوس نہیں ہے، تو سادہ پانی ہی استعمال کریں لیکن کولڈرنکس ہر گز نہیں۔۔ گنا جوس کے تو فائدے ہی فائدے ہیں۔۔ گنے جوس چونکہ یہاں کے لوکل لوگ تیار کرتے ہیں، ایک تو اس سے آپکے گردے ناکارہ نہیں ہوتے، اور دوسری بات آپ کے پیسے ایک غریب کے جیب میں جاکر اس کی روزی روٹی کا سامان بنتے ہیں۔۔ جبکہ کولڈرنکس سے آپ کے گردے بھی خراب ہوتے ہیں، اور دوسری طرف ہمارے "پیسوں" کا "خاطر خواہ" حصہ ہمارے سب سے بڑے دشمن اسرائیل کے "جیب" میں جاکر ہمارے"خلاف" استعمال ہوتا ہے۔۔ سب جانتے ہیں کہ پیپسی، 7up، کوکاکولا، اسٹنگ وغیرہ کے مالکان "اسسرائیل" کو مخصوص "شئیر" دیتے ہیں چنانچہ ان کی جگہ اگر ہم اپنی "ملک" کی "چیزیں ' استعمال کریں۔۔ تو اس میں دہرا فائدہ ہے۔۔ بصورت دیگر ڈائیلسز سینٹر جانے کیلئے تیار رہیں"۔۔

Check Also

Safar e Hajj, Muhabbat Ka Safar

By Aisha Fawad