Saturday, 23 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Tehsin Ullah Khan
  4. Black Hole Ki Khatarnaak Aawaz

Black Hole Ki Khatarnaak Aawaz

بلیک ہول کی خطرناک آواز

کائنات میں ہر ایک چیز کا ایک وقت مقرر ہے۔ مقررہ وقت کے اختتام ہر وہ چیز مرجاتی ہے۔ ایک دن ہماری زمین بھی اسی طرح مر جائے گی اور ہمارا سورج بھی نہیں بچے گا۔ رات کے وقت آسمان میں آپ "جتنے"بھی ستارے اور سیارے دیکھتے ہیں، ان میں سے بعض اب موجود نہیں ہیں اور وہ مرچکے ہیں۔ ہمیں نظر اس لیے آتے ہیں کیوں کہ ان کی روشنی ہماری طرف سفر کررہی ہے اور ہم فقط ان کی روشنی کو دیکھ رہے ہیں۔ سورج سے تین چار گنا بڑا ستارہ جب مر جاتا ہے تو اس سے "بلیک ہول" بن جاتا ہے۔۔ رات کے وقت آسمان پر آپ جو ستارے اور سیارے دیکھتے ہیں، ان کے درميان لاکھوں بلیک ہولز بھی موجود ہیں، جو ہم دیکھ نہیں سکتے۔ وہ اسلیے کہ ان "بلیک ہولز" پر ستاروں کی جو "روشنی" پڑتی ہے۔۔ یہ اس روشنی کو واپس جانے نہیں دیتے، تاکہ ہم انہیں دیکھ سکیں۔

کائنات میں ہر طرف شور ہے۔۔ مگر درمیان میں"خلا" ہے۔ یہ خلا آواز کو بلاک کرتا ہے۔۔ اگر کائنات سے خلا کو نکال باہر کردیں، تو آپ زمین پر ہر طرف سے مختلف آوازیں سنیں گے۔ ہمارا سورج روشنی کے ساتھ ساتھ 100 ڈیسی بل آواز بھی پیدا کرتا ہے لیکن وہ آواز ہم سن نہیں سکتے کیونکہ درمیان میں خلا حائل ہے۔ اس کے علاوہ بلیک ہولز کے آس پاس بھی آوازیں پیدا ہوتی ہیں نیچے آپ جو آواز سن رہے ہیں یہ ایک بلیک ہول کی ہے۔ یہ آواز انتہائی خطرناک ہے۔ میں بلیک ہول کی اس آواز سے ان کی وحشت محسوس کرسکتا ہوں۔ بلیک ہول اس صدی کی سب سے بڑی Mystery ہے۔ کیونکہ زمین کا قریب ترین بلیک ہول 1600 نوری سال کی دوری پر ہے یہ فاصلہ NASA کی تیز ترین اسپیس کرافٹس پانچ لاکھ سال میں بھی طے نہیں کرسکتے۔

کوئی بھی "بلیک ہول" بذات خود کوئی آواز خارج نہیں کرتا اگر خارج کرتا بھی ہے، تو وہ ہم detect نہیں کر پا رہے ہیں۔ یہ آواز بلیک ہول کی نہیں ہے۔ بلکہ یہ آواز بلیک ہول کے ارد گرد پھیلے ہوئے "پلازما" کی ہے۔ یعنی بلیک ہول جس جگہ پر ہوتا ہے۔ وہ جگہیں اتنی "خطرناک" آوازیں پیدا کرتی ہیں۔ یہ آواز کسی بلیک ہول کی نہیں ہے، بلکہ اس جگہ کی ہے جہاں پر بلیک ہول موجود ہوتا ہے۔۔ ناسا نے اب تک 70 کے قریب ایسی آوازیں detect کی ہیں۔ دو "بلیک ہولز" جب آپس میں ملتے ہیں، تو اس سے بھی "خطرناک" آوازیں پیدا کرتے ہیں۔

صرف ایک منٹ کے لیے آنکھیں بند کرکے بلیک ہول اس آواز کو محسوس کرنے کی کوشش کریں، اس میں آپ لوگوں کے لیے بہت کچھ ہیں۔۔ یہ ایک چھوٹے بلیک ہول کی آواز ہے پتا نہیں"Phoneix A" کیسے آواز نکلتا ہوگا جو اب تک کائنات کا سب سے بڑا "بلیک ہول" ہے جن میں تقریبا سو بلین سورج سماسکتے ہیں۔۔!

Check Also

Baat Kahan Se Kahan Pohanch Gayi, Toba

By Farnood Alam