Black Hole Ka Andar Jaane Se Kya Hota Hai
بلیک ہول کے اندر جانے سے کیا ہوتا ہے

رات کے وقت آسمان پر آپ جو ستارے اور سیارے دیکھ رہے ہیں، ان کے درميان میں لاکھوں "بلیک ہولز" بھی موجود ہیں جو ہم دیکھ نہیں سکتے، کیونکہ ان بلیک ہولز پر ستاروں کی جو روشنی پڑتی ہے۔ یہ اس کو واپس جانے نہیں دیتی، تاکہ ہم انہیں دیکھ سکیں، ہم جانتے ہیں کہ روشنی کی رفتار تین لاکھ کلو میٹر فی سیکنڈ ہے اور یہ رفتار بلیک ہولز سے نکلنے کے لئے ناکافی ہے۔ حالانکہ اس سے تیز رفتار چیز یونیورس میں موجود ہی نہیں، کہنے کا مطلب یہ ہے کہ وہاں سے بچ نکلنا تقریباََ ناممکن ہے۔ وہاں سے کوئی بھی چیز واپس نہیں نکل سکتی۔ یہ بلیک ہولز بڑے بڑے ستاروں اور سیاروں کو نگل سکتے ہیں۔ جو چیز اس کی ایونٹ ہورائزن میں آیا، پھر اس کی خیر نہیں، چاہے اس کا سائز کتنا ہی بڑا کیوں نا ہوں۔
ناسا کے مطابق زمین کا قریب ترین "بلیک ہول" 1600 نوری سال کی "دوری" پر ہمارے ملکی وے "کہکشاں" میں واقع ہے، لیکن اس میں صرف یہی ایک بلیک ہول نہیں ہے۔ بلکہ انکی تعداد کافی زیادہ ہے۔ بلیک ہول کی گریوٹی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ اگر فوٹانز جیسی تیز رفتار "پارٹیکلز" ان کے مخصوص علاقے میں آگئے پھر انکو بھی واپس جانے نہیں دیتے جن کا ماس بھی نہیں ہے، ہمارا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اگر ہم ایک ایسی اسپیس کرافٹ میں بیٹھ جائیں، جو دو لاکھ اور اسی ہزار کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے زمین کے قریب ترین "بلیک ہول" کے پاس جائے جو کہ فی الحال نا ممکن ہے۔ لیکن ہم فرض کرلیتے ہیں۔ اب اگر اسپیس کرافٹ ایونٹ ہورائزن کے اندر آگیا، تو یقیناََ آپ بلیک ہول کے اندر جائیں گے لیکن اندر کیا ہے؟ کسی کو بھی معلوم نہیں اور نہ ہی ہم معلوم کرسکتے ہیں۔
اب "بلیک ہول"آپ کو "اسپیس کرافٹ" کے ساتھ ساتھ نیچے کھینچے گا اور اب اگر اسپیس کرافٹ کی رفتار دو لاکھ اور اسی ہزار کی بجائے تین لاکھ کلو میٹر فی سیکنڈ بھی کردیا جائے بچنا پھر بھی ناممکن ہے۔ آپ اس وقت لاکھ کوششیں کریں تب بھی آپ بلیک ہول کے اندر ہی جائیں گے۔ اب فرض کرتے ہیں کہ آپ "بلیک ہول" سے باہر نکل گئے اور زمین پر واپس پہنچ گئے۔ لیکن جب آپ زمین پہ پہنچیں گے تو یہاں سب کچھ بدل چکا ہوگا۔ آپ کا دوست آپکا بھائی آپ کے گھر کے افراد آپ کے بیٹے کا بیٹا بوڑھا ہو چکا ہوگا۔ آپ کو کہیں بھی رشتہ دار نظر نہیں آئیں گے، بل کہ وہ سارے مر چکے ہوں گے کیوں کہ اس دوران کافی زمانہ بیت چکا ہوگا۔
لیکن اگر آپکے پاس کوئی ایسی ٹیلی سکوپ ہے، جس پر آپ بلیک ہول کے پاس کھڑے ہوکر "زمین" کی طرف دیکھ سکیں تو آپ حیران ہو جائیں گے کے ایک بچہ جو ابھی پیدا ہوا ہے کچھ لمحے میں بوڑھا ہوکر مرگیا ہے۔ آپ کو یہ چیز شائد حیران لگے کہ وہ اپنے اسی 80 سال پورے کرکے مرا ہے اور آپکا ایک سال بھی نہیں گزرا آپ تو بس اسے دیکھ رہے تھے۔ جی ہاں یہ بات واضح سچ ہے۔
آپ سوچ رہے ہوں گے اب ایسا کیا ہوگیا؟ ایسا اس لیے ہوا کہ جب آپ بلیک ہول کے اندر گئے تھے تو آپ کیلئے ٹائم رُک گیا تھا کیونکہ گریویٹی ٹائم کو سست کر دیتی ہے۔ جتنی زیادہ گریویٹی ہوگی اتنے کم ٹاِئم کی سپیڈ ہوگی۔ بلیک ہول میں آپ کیلیے وہ کچھ پل تھے مگر زمین پر وہ ہزاروں سالوں کے برابر ہونگے۔

