Tuesday, 26 May 2026

Announcement!

اب اپ ہمارے یوٹیوب چینل کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اب آپ کی تحریر کے ساتھ آپ کی آواز اور تصویر بھی دنیا تک پہنچے گی۔ اپنی تحریر کو اپنے موبائل سے بصورت ویڈیو ریکارڈ کریں اور ہمیں ارسال کر دیں۔

مزید تفصیلات کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔۔

  1.  Home
  2. Blog
  3. Tehreem Ashraf
  4. Marka e Haq, Aik Saal Baad Pakistan Ki Siasi o Askari Yaadgar Lamha

Marka e Haq, Aik Saal Baad Pakistan Ki Siasi o Askari Yaadgar Lamha

معرکۂ حق، ایک سال بعد پاکستان کی سیاسی و عسکری یادگار لمحہ

10 مئی 2025 کی تاریخ پاکستان کی حالیہ سیاسی و عسکری تاریخ میں ایک اہم موڑ کے طور پر یاد کی جاتی ہے۔ "مارکۂ حق" کے نام سے منسوب یہ 19 روزہ کشیدگی نہ صرف ایک عسکری آزمائش تھی بلکہ قومی یکجہتی اور ریاستی اداروں کی ہم آہنگی کا ایک واضح مظاہرہ بھی تھا۔ ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جہاں اس واقعے کو قومی تاریخ کا ایک سنہری باب قرار دیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں ایسا مضبوط اور مؤثر ردعمل دیا کہ مخالف فریق کو جنگ بندی کی طرف آنا پڑا۔ ان کے مطابق مسلح افواج نے نہ صرف سرحدوں کا دفاع کیا بلکہ فضائی اور زمینی سطح پر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے اس موقع پر افواج پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ ایک مضبوط دیوار کی طرح کھڑی رہی۔ وزیر اعظم نے اس دن کو "یومِ مارکۂ حق" کے طور پر ہر سال منانے کا اعلان بھی کیا۔

اسی تقریب میں صدر آصف علی زرداری نے بھی خطاب کرتے ہوئے 10 مئی کو پاکستان کی تاریخ کا "سنہری باب" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران مسلح افواج نے ملک کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا اور دشمن کے جارحانہ اقدامات کا مؤثر جواب دیا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر، خطے میں امن اور فلسطین کی صورتحال پر بھی پاکستان کے اصولی مؤقف کو دہرایا اور کہا کہ پاکستان ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

یہ تقریب نہ صرف ایک عسکری واقعے کی یاد دہانی تھی بلکہ قومی اتحاد، سیاسی قیادت اور دفاعی اداروں کے مشترکہ عزم کا اظہار بھی تھی۔ اس موقع پر یہ پیغام واضح طور پر سامنے آیا کہ پاکستان اپنے دفاع اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا اور ہر مشکل وقت میں قوم اور اس کے ادارے ایک صف میں کھڑے رہتے ہیں۔

Check Also

Kya Naye Talaba Computer Science Mein Dakhla Na Lein?

By Mubashir Ali Zaidi