Wednesday, 08 May 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Syed Qamber Ali Rizvi/
  4. Tawajo Dilao Blog

Tawajo Dilao Blog

توجہ دلاؤ بلاگ

دوستو، اکتوبر کے کرونا کے نئے ویریئنٹ اومیکروں کی، سامنے آنے کے بعد پہلے کہا گیا کہ یہ ساؤتھ افریقہ سے پھیلا ہے، مگر ایک تحقیق نے بتایا کہ نیدر لینڈ میں اس کے کیسز پہلے سے رپورٹ ہوگئے تھے، اس بات سے قطع نظر کے اس کا بھی آغاز کہاں سے ہوا ہے۔ اس وقت یورپ اس کی ہلاکت خیزی سے شدید متاثر ہے۔ بھارتی ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں، اس میں پچاس کے قریب جینیاتی تبدیلیاں ہیں، جو اس کو زیادہ تیزی سے پھیلنے میں مدد دیتی ہیں، نیز کرونا کی تمام ویکسین کے اثر پذیری اس کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

پچھلے ایک ماہ کے دستیاب ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے، کہ کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ کے خلاف ویکسین کی اضافی، یعنی بوسٹر ڈوز کا اثر 10 ہفتے بعد کمزور پڑنے لگتا ہے۔ یہ انکشاف برطانوی سرکاری ادارے یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی، (یو کے ایچ ایس اے) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کیا ہے۔ اس تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے، کہ کووِڈ 19 ویکسین کا اثر، ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں، اومیکرون ویریئنٹ کے خلاف زیادہ تیزی سے کم ہوتا ہے۔

ویریئنٹ کے خلاف بوسٹر ڈوز کی اثر پذیری، دس ہفتے بعد 15 سے 25 فیصد تک کم ہوجاتی ہے۔ البتہ ماہرین نے واضح کیا ہے، کہ یہ ابتدائی اعداد و شمار کی بنیاد پر اخذ کیے گئے نتائج ہیں۔ اس کے علاوہ، کورونا وائرس کے پچھلے کسی ویریئنٹ کو شکست دے کر، صحت یاب ہوجانے والوں میں سے بھی، 9.5 فیصد افراد اومیکرون ویریئنٹ سے متاثر ہوئے۔

اپنے تیز رفتار پھیلاؤ کی وجہ سے کورونا وائرس کا اومیکرون ویریئنٹ، اب تک 108 ملکوں میں پھیل چکا ہے، جبکہ کووِڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی ایک بار پھر، بہت تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے، جس کی وجہ اسی ویریئنٹ کو قرار دیا جارہا ہے۔ کووِڈ 19 کا پھیلاؤ ایک بار پھر بڑھنے کے نتیجے میں، دس ہزار سے زائد بین الاقوامی پروازیں بھی منسوخ کی جاچکی ہیں، جبکہ مختلف ممالک کی جانب سے کرسمس کے بعد نئی پابندیاں بھی لگا دی گئیں۔

منگل کے روز فرانس میں ایک لاکھ چالیس ہزار، امریکا میں تین لاکھ، برطانیہ میں ایک لاکھ سترہ ہزار کیسز سامنے آئے ہیں۔ قبرص، اٹلی اور یونان کی طرح دنیا کی سب سے زیادہ ویکسینیشن کی شرحوں میں سے ایک ہونے کے باوجود، پُرتگال میں منگل کو ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے۔ یونان اور پُرتگال میں بالترتیب 21657 اور 17172 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیدرلینڈز اور سوئٹزرلینڈ میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

چین کے ایک اور شہر یانان، میں لاکھوں افراد کو لاک ڈاون کردیاگیا۔ عالمی ادارہ ِصحت نے، امریکااور یورپ میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے متنبہ کیا ہے، کہ اومیکرون کورونا وائرس صحت کے نظام کوہلا کررکھ دیگا۔ پاکستان میں اس ویریئنٹ کا پہلہ کیس، 25 دسمبر کو سامنے آنے کے بعد، کل تک 75 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ آج یہ تعداد بڑھ کے 130 کے قریب ہوگئی ہے۔ خدا را احتیاط کریں، اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی، سماجی فاصلے، ویکسین اور ماسک لگا کر محفوظ کریں۔

کل ہی سینیٹ میں ایک رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا ہے، کہ پاکستان میں ہر سال 35 ہزار ٹن خوراک ضایع کی جاتی ہے، جبکہ اس ملک کی 60 فی صد آبادی غریب، اور اس میں سے چالیس فی صد کو ایک وقت کی روٹی میسر نہیں ہے۔ لازمی یہ خوراک کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، فیصل آباد، پشاور جیسے شہروں میں ضایع ہوتی ہے۔ کچھ خوفِ خدا کریں، اپنی حرکتیں درست کر لیں، اگر اب تک خدا نے ہمیں اس آفت سے محفوظ رکھا ہے، ایسا نہ ہو کہ خدا کی بے آواز لاٹھی حرکت میں آجائے۔

Check Also

1988 Ke Baad Pakistani Siasat Mein Aik Naya Kaam

By Saqib Malik