Thursday, 26 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Syed Qamber Ali Rizvi
  4. Goad Ke Paley Asghar Ki Salgirah

Goad Ke Paley Asghar Ki Salgirah

گود کے پالے اصغر کی سالگرہ

اس فانی دنیا میں جہاں زندگی پانی کے بلبلہ کی مانند ہے پروردگار کی سب سے بڑی عطا حضرت انسان کے لئے اولاد ہے جس میں نسل انسانی کی بقا پوشیدہ ہے تا کہ ہر دور میں بہتر سے بہتر انسان اس دنیا میں آئے اور الله کی روشن نشانیوں کو تلاش کرے اپنی اس عطا کو الله نے دو صورتوں میں تقسیم کیا ہے بیٹی کو اپنی رحمت اور بیٹے کو اپنی نعمت کہا ہےنھج البلاغہ میں فرمان مولا علی کا مفہوم ہے کہ روز قیامت رحمت کا حساب نہیں ہوگا اور نعمت کا جواب طلب کیا جائے گا ہم تین بھائی اور ایک بہن ہیں ہمارا سب سے چھوٹا بھائی اصغر علی ہے ۔

جب بہن بھائی تقریباً ہم عمر ہوں تو ان میں دوستی بہت اچھی ہوتی ہے مگر جب آپ اپنے کسی بھائی یا بہن سے اتنے بڑے ہوں کہ گود میں کھلایا ہو تو وہ بھائی یا بہن آپ کی اولاد کی طرح ہی ہوتا ہےابا نے کربلا کے معصوم شہید و باب الحوائج شہزادہ علی اصغر علیہ سلام کے وسیلے سے پروردگار سے ایک بیٹے کی دعا کے ساتھ منت مانی تھی کہ اگر بیٹا ہوا تو نام شہزادے کے نام پر رکھونگا مجھے لگتا ہے کہ ابا کی بے لوث ذاکری کا انعام تھا ابا کے لئے اصغر کیوں کہ بچپن سے ہی کسی اور دنیا کا لگتا تھا اور لگتا ہے ماشاللہ ۔

قبرستان مومن پورہ میں جب تنظیم غلامان آل عمران کی مجلس کے بعد ہم مرحومہ افسری بیگم کی قبر پر مجلس کے لئے جاتے تو ابا کے کاندھوں پر ہوتا یا میری اور امی کی گود میں ایک دفعہ مولانا صاحب کو کہنا پڑا سامعین سے کہ یہ بچہ جس کو آپ دیکھ رہے ہیں جن کی عطا ہے بس یہ اندازہ لگا لیں کہ وہ ہستی خود کیسی ہوگی جامع مسجد آیت اللہ علی الحائری میں اکثر جمہ کی نماز کے بعد ابا کے ملنے والوں اور چاند بھائی کے دوستوں میں یہ بحث رہتی کہ یہ بچہ شاہ صاحب کا بیٹا ہے یا بیٹی ۔

ابا ڈسپلن اور تربیت سازی میں کافی سخت تھے لہٰذا اصغر بچپن سے ہی ہماری لائف لائن رہا ہے اپنی کوئی بھی بات منوانا اصغر کے ہاتھوں ایک عجیب ہی سرور رکھتا تھاابا کو بھی معلوم ہوتا تھا کہ الفاظ اصغر کے ہیں خواہش باقی سب کی ہے مگر انکار نہ کرتے ہماری موج ہوجاتی اور پھر پتا بھی نہیں چلا کہ وقت گزرتا گیا ہماری گود میں پلا اصغر جوان ہوا پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کر لیا اور سرکاری بینک میں آفیسر بھی ہوگیاابا نے بہت چاؤ سے شادی کر دی اور ماشاللہ اب اپنی لائف میں سیٹ ہے اپنی پیاری سی بیٹی سکینہ زہرا کے ساتھ ۔

مگر ہمارے لئے تو اصغر ویسے ہی ہے آج بھی چھوٹا سا کھیلنے کی زد اور کہانی سننے کی فرمایش کرنے والا ہم سے زیادہ جس کی بےتکلفی اپنی بھتیجیوں کے ساتھ ہے آج آپ کی سالگرہ ہے اصغر ہم سب بلخصوص زونی، رباب مریم اور نینا کی طرف سے سالگرہ مبارک ہو ہپی برتھ ڈے ٹو یو پروردگار آپ کو بحق آئمہ طاہرین بلخصوص شہزادہ علی اصغر علیہ سلام صحت و تندرستی زندگی اور سلامتی کے ساتھ بحق مولا غازی عباس اپنی امان میں رکھے اور دین و دنیا میں مزید کامیابی عطا فرمائے الہی آمین آئیے میرے چاند سے بھائی کو سالگرہ وش کریں ۔

Check Also

2017 Ki Ikhtetami Tehreer

By Mojahid Mirza