Thursday, 26 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Syed Ali Zamin Naqvi
  4. Kal Intekhab Ka Din Hai

Kal Intekhab Ka Din Hai

کل انتخاب کا دن ہے

کل گلگت بلتستان میں انتخاب کا دن ہے۔ انتخابی مہم کا کل آخری دن تھا اور رات کو مہم ختم کر دی گئی۔ گلگتی اور بلتی افراد اس ملک کا حسن ہیں ایک ایسا دور افتادہ پہاڑی علاقہ جہاں شرعِ تعلیم باقی ملک کی نسبت بہت ذیادہ ہے۔ جہاں انتہا پسندی نہ ہونے کے قریب ہے گو کہ ریاست کچھ عرصے سے یہاں اپنے پالتو بھجوا کر یہاں فساد کا بیج بونا چاہ رہی ہے جس کا اثر ہمیں کوہستان میں نظر آتا ہے جہاں سے گزرنے والی وین سے مسافروں کو اتاڑ کر شناختی کارڈ دیکھ علی حسن حسین والے ناموں کے افراد کر گولیاں ماری گئیں۔ بہرحال مجموعی طور پر یہ خطہ پر امن ہے۔

ان لوگوں نے مادرِ وطن کے لیے بہت سی قربانیاں دیں یہاں سے اکثر نوجوان پاک آرمی میں ملتے ہیں، لالک جان شہید نشانِ حیدر کا بھی تعلق اسی علاقے سے ہیں۔ مگر اس علاقے کی ترقی کی طرف کسی حکومت کسی دور میں بھی تسلی بخش کام نہیں ہوا، یہ علاقہ جو جنت ارضی ہے مگر یہاں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انڈسٹری یہاں نہیں ہے۔ حتی کہ سی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ہونے کے باوجود اس کے معاشی ثمرات سے اس علاقے کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا۔ سی پیک کے نام پر لاہور میں اورنج ٹرین چل جاتی ہے مگر لاہور سے گلگت روز کی بنیاد پر فلائٹ نہیں چلتیں۔

ان حالات میں ان انتخابات کا اعلان ہوا۔ شروع میں کوئی ان میں دلچسپی نہیں لے رہا تھا مگر پھر چئیرمین بلاول نے فیصلہ کیا کہ نہیں وہ خود گلگت جائے گا وہاں کے لوگوں سے ملے گا ان کے مسائل پر بات کرے گا اور ایک دو دن نہیں وہ وہاں گیا اور جا کر مہینہ ہونے کو آیا ہے وہاں ہی بیٹھا ہے کونے کونے تک گیا۔ لوگوں سے ان کے مسائل سنے۔ اس کو دیکھا دیکھی باقی جماعتیں بھی گئیں۔ بلاول کے وہاں جانے سے ایک دم GB کے انتخابات اخباروں کی شہ سرخی بننے لگے۔ دھیرے دھیرے عالمی نشریاتی ادارے بھی اس کی خبریں دینے لگے۔ امریکی انتخابات کے ہوتے ہوئے GB کے الیکشن کی طرف لوگوں کی دلچسپیاں بڑھنے لگیں۔

اب انتخاب میں کامیابی جو بھی حاصل کرے، GB کے لوگوں کو پہچان دلانے والے بلاول، باپ کا دکھڑا روتی مریم یا بدزبانی اور فحش گوئی کرتا گنداپور۔ ایک بات تو طے ہے کہ GB کے عوام جہاں اولین حکمران کا دورہ بھی پی پی کے بھٹو صاحب نے کیا تھا، جسے صوبہ بھی پی پی نے بنایا تھا۔ اب بھی یہاں ہوتے انتخابات پر ان کے عوام کے دلوں کی آواز بلاول بھٹو بنیں ہیں، اور یہاں کے عوام اس نیکی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

Check Also

Siyah Heeray

By Muhammad Ali Ahmar