Friday, 10 January 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Qamar Naqeeb Khan
  4. Kya Aap Ki Job Mehfooz Hai?

Kya Aap Ki Job Mehfooz Hai?

کیا آپ کی جاب محفوظ ہے؟

ایک زمانہ تھا جب ٹیلی فون آپریٹرز ہوا کرتے تھے جو آپ کی کال دوسرے شہروں اور دوسرے ملکوں میں لگاتے تھے۔ پھر ٹیکنالوجی تبدیل ہونی اور وہ نوکریاں ختم ہوگئیں۔ فیض اللہ نے کسی ایم بی اے کے لیے نوکری تلاش کرنے کی پوسٹ لگائی تو سوچا اپنے پاکستانی بھائیوں کو تھوڑا سا گائیڈ کر دوں۔

پھر ایک زمانہ تھا جب لفٹ آپریٹر ہوتے تھے جو آپ کو مطلوبہ فلور پر پہنچاتے اور لفٹ کا دروازہ کھولتے تھے۔ ٹیکنالوجی تبدیل ہوئی اور یہ نوکریاں ختم ہوگئیں۔

آڈیو ویڈیو کیسیٹ پلئیر اور دکانیں ختم ہوگئیں، پروجیکٹر آپریٹر ختم ہو گئے، ٹریول ایجنٹ باقی دنیا سے ختم ہو گئے پاکستان میں بھی دو چار سال تک ختم ہو جائیں گے۔ ٹائپسٹ ختم ہو گئے، گوالے ختم ہو گئے گھر گھر دودھ پہنچانے والے خال خال ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ بینکوں سے کیشئیر اور ٹیلر ختم ہو گئے پاکستان میں بھی دو چار سال بعد کسی بینک میں کیشئیر نہیں ملے گا۔

آنے والے دنوں میں مزید نوکریاں ختم ہونے جا رہی ہیں، انکم ٹیکس سافٹویئر میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کے ذریعے لوگ اپنا ٹیکس خود کریں گے، ٹیکس وکیلوں کی بڑی بڑی کمپنیاں بند ہو جائیں گی۔

ٹرین ڈرائیورز اور پٹڑی آپریٹنگ سٹاف کی نوکریاں ختم ہو جائیں گی سب کچھ آٹومیٹک سسٹم پر شفٹ ہونے جا رہا ہے۔

غلط پارکنگ پر ٹکٹ لگانے والے ختم ہو جائیں گے یہ کام بھی انٹیلیجنس کیمروں سے لیا جائے گا۔ وئیر ہاؤس کی نوکریاں ختم ہو جائیں گی، بڑے شاپنگ سینٹرز پر کیشئیر ختم ہو جائیں گے ان کی جگہ بھی مشین لے لیں گی۔ میٹر ریڈر ختم ہونے جا رہے ہیں، سمارٹ میٹر کے ذریعے مقررہ تاریخ پر خود ہی ریڈنگ لے لی جائے گی۔

لائبریرین اور کمپیوٹر پروگرامنگ کی نوکریاں بھی آرٹیفشل انٹیلیجنس کھا جائے گی۔ اکاؤنٹنگ اور بزنس ایڈمنسٹریشن بھی ختم ہو جائے گا۔

آپ اگلے پانچ دس سال بعد کمانا چاہتے ہیں تو کسی ایسی فیلڈ کا انتخاب کریں جس کی مستقبل میں ضرورت ہے۔

Check Also

Bulbul To Chehke Hai

By Abu Nasr